بھارت کو پاکستان پر حملے کا جواب ملے گا، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں، پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر حالات کے لیے تیار ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں، پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف کہ پاک کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دو تعیناتیوں کے لیے بھیجی گئی سمری منظور کر لی گئی ہے، پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جو کہ اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان ہیں۔
ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس سے پہلے پولینڈ اور روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ امارات میں بطور پاکستانی سفیر موجود فیصل نیاز ترمذی کو روس میں نیا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق روس میں موجود پاکستانی سفیر خالد جمالی وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات ہوں گے۔