Express News:
2025-09-22@19:58:00 GMT

ماہرین کا 19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف!

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

ماہرین نے گزشتہ برس مجموعی طور پر 19 ارب سے زائد پاسورڈ لیک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے صورتحال کو سائبر سیکیورٹی بحران قرار دے دیا ہے۔

سائبر نیوز میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان ہونے والی 200 سے زائد ڈیٹا خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا جس میں 19 ارب 3 کروڑ 3 لاکھ 929 نئے پاسورڈز کے منکشف ہونے کے حوالے سے بتایا گیا۔

منکشف ہونے والے پاسورڈز میں 94 فی صد پاسورڈز دوبارہ استعمال یا نقل کیے گئے تھے جبکہ صرف 1 ارب 14 کروڑ 38 لاکھ 15 ہزار 266 (یعنی 6 فی صد) پاسورڈز منفرد تھے۔ بعض کیسز میں یہ مختلف صارفین کی جانب سے استعمال کیے گئے تھے۔

سائبر نیوز میں انفارمیشن سیکیورٹی کی ایک ریسرچر نیرنگا کے مطابق ہمیں کمزور پاسورڈ کو دوبارہ استعمال کرنے کی وبا کا سامنا ہے۔ صرف چھ فی صد پاسورڈ منفرد ہیں جبکہ باقی انتہائی آسان ہدف ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ لاکھوں افراد ایسے پاسورڈز کو فوقیت دیتے ہیں جن کو یاد رکھنا آسان ہو۔ 5 کروڑ 60 لاکھ افراد نے لفظ ’پاسورڈ‘ اور 5 کروڑ 30 لاکھ افراد نے لفظ ’ایڈمن‘ کو بطور پاسورڈ استعمال کیا تھا۔

محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ تمام پاسورڈز کے چار فی صد حصے میں ’1234‘ استعمال کیا گیا، جس کا اندازہ لگانا ہیکرز کے لیے آسان ہوتا ہے۔

پاسورڈز کے لیے صارفین کا دوسرا مقبول انتخاب (8 فی صد) لوگوں کا نام تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک :پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کرگئی ، جس میں سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب میں ہیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے تحت رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

 اعداد و شمار میں بتایا گیا ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 128 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 802 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی

 الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب میں ہیں جہاں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 68 لاکھ سے زائد ہے جبکہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 ریکارڈ کی گئی۔

 اسی طرح خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں اور بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ سے زیادہ ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 لاکھ 11 ہزار 879 افراد ووٹر لسٹوں میں شامل ہیں۔

دہلی یونیوسٹی کا سٹوڈنٹ یونین الیکشن؛ آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم کا قبضہ ہو گیا

الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کا تناسب 53.62 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کا تناسب 46.38 فیصد ہے

 الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے، جس سے انتخابی عمل میں عوام کی شمولیت مزید بڑھنے کی توقع ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، ایک روز میں مزید 20 مریض رپورٹ
  • پاکستان کی آدھی معیشت سیلابی خطرات کی زد میں ہونے کا انکشاف
  • باتھ روم میں موبائل فون استعمال کرنےسے بواسیر ہونے کا انکشاف
  • وزارتوں، ڈویژنز کا 265 ارب سے زائد کے فنڈز استعمال نہ کرنے کا انکشاف
  • پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے متجاوز
  • ملک میں ووٹروں کی تعداد 13 کروڑ 50 لاکھ ہوگئی
  • پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
  • باتھ روم میں موبائل فون کا استعمال بواسیر کا سبب بن سکتا ہے
  • انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں 14 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
  • پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کرگئی