بھارت سے جنگ کی صورت میں 79 فیصد پاکستانیوں کو جیت کا یقین
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارت سے جنگ کی صورت میں 79 فیصد پاکستانیوں کو جیت کا یقین WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستانی عوام کی اکثریت بھارت سے جنگ کی حامی نہیں ہے تاہم اگر جنگ ہوئی تو 79 فیصد پاکستانیوں کو جیت کا یقین ہے۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں 12 فیصد پاکستانیوں نے کا ہر حال میں امن کو راستہ دینے کا بھی مشورہ دیا،کہا جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی۔بھارتی جارحیت کے جواب میں جنگ شروع کرنے کے سوال پررائے عامہ تقسیم نظرآئی، 54 فیصد نے جنگ کا آغاز نہ کرنے جبکہ 43فیصد نے بھارت سے کھل کر جنگ کا مشورہ دیا۔
سروے میں 78فیصد پاکستانیوں نے بھارتی ائیرلائنز کے لیے فضائی حدود بندکرنے کے حکومتی اقدام کو بھی درست قرار دیا۔پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے امریکی کردار پر 43 فیصد پاکستانیوں نے شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے امریکا بھارت کو جنگ پر اکسائیگا، جبکہ 31فیصد نے کہا امریکا امن کے لیے فوری کردار ادا کرے گا۔
پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پاکستانی پیشکش پر 49فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے بھارت یہ پیشکش قبول نہیں کرے گا، البتہ 28 فیصد نے کہا بھارت پیشکش قبول کرسکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر ایف 16گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ قرار دیدیا سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر ایف 16گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ قرار دیدیا کراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ،نوٹم جاری پاکستان اور بھارت کے 125طیاروں کی ایک گھنٹہ طویل لڑائی ہوئی، سی این این بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، سیکورٹی ذرائع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھارتی حملہ، واپڈا چیئرمین کا دورہ، نقصانات کا جائزہ لیا امریکا کی پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو ایل او سی کے قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصد پاکستانیوں بھارت سے
پڑھیں:
دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے پر پاکستانی شہریت ختم نہیں ہوگی،بل پیش
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم پیشرفت، اب کسی دوسرے ملک کی شہریت لینے پر پاکستانی شہریت ختم نہیں ہوگی۔ پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کا مقصد دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو مکمل شہریت کے حقوق بحال کرنا ہے۔ یہ بل وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طلال چوہدری نے پیش کیا تھا اور اسے مزید کارروائی کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ان ممالک سے معاہدے کیے ہیں جہاں دوہری شہریت کو تسلیم کیا گیا ہے، قانون سازی کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قانون سازی اس لیے کی جا رہی ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے شہریت کے حقوق سے محروم ہونے سے بچایا جا سکے۔
اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کے اجراء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی معاملات کا فیصلہ آرڈیننس کی بجائے پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے۔