2025-07-26@01:17:16 GMT
تلاش کی گنتی: 419

«فیصد پاکستانیوں»:

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین (EU) کی سفیر رینا کیونکا نے آج صبح وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی. جس میں ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو  ہوئی۔یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر یورپی یونین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جی...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، دفاعی اشتراک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کراچی اور ادیس ابابا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور پاکستان و ایتھوپیا کے درمیان فضائی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات کو سراہا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے...
    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے آج صبح وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر یورپی یونین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جی ایس پی پلس اسکیم کے لیے...
    صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،جو مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے زور دیا کہ اعلیٰ سطحی پارلیمانی و سفارتی روابط دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے روابط کے تسلسل میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے یہ بات نیپال کی پاکستان میں نو تعینات سفیر ریتا دھیتال سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے...
    کراچی: ٹک ٹاک نے سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ رپورٹ جنوری 2025ء سے مارچ 2025ء تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے جس کے مطابق  ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تین کے دوران پاکستان میں کل 24,954,128 ویڈیوزحذف کیں۔ پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی جو 99.4 فیصد تھی جس میں 95.8 فیصد ویڈیوز 24  گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردی گئی۔ عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے اس سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 211 ملین ویڈیوز حذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.9 فیصد ہیں۔ حذف کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اعلان کیا کہ نادار افراد کو عدلیہ کے تمام درجوں پر ریاستی خرچ پر قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس کے تحت ریاست غریب شہریوں کے لیے وکلاء کی فیس ادا کرے گی، جو 50 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔ کیا یہ نیا اقدام ہے؟ نظام عدل سے وابستہ ماہرین کے مطابق یہ کوئی نیا اقدام نہیں کیونکہ پاکستان میں فری لیگل ایڈ کا نظام پہلے سے موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طویل عرصے سے اعلانات کے ذریعے توجہ تو حاصل کرتی آئی ہے لیکن عملی اقدامات کی کمی کی وجہ سے عام شہریوں، خواہ وہ صاحبِ حیثیت...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منعقدہ حالیہ کھلے مباحثے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹھوس اور دلائل سے بھرپور مؤقف اپناتے ہوئے اس کا حقیقی چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی دوبارہ سبکی، امریکی صدر نے 5 طیارے گرانے کا ذکر پھر چھیڑ دیا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات پر بھرپور جواب دیا اور اسے فورم کے غلط استعمال کی کوشش قرار دیا۔ سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیرقانونی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔  انہوں نے یاد دلایا کہ...
    اسلام آباد/ لندن: پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستان نژاد برطانوی میئرز، ڈپٹی مئیرز، کونسلرز، اور مقامی نمائندوں کا تاریخی اجتماع ہوا۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی خصوصی دعوت پر برطانیہ بھر سے 250 سے زائد پاکستان نژاد برطانوی منتخب شدہ عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان ہائی کمیشن میں منعقدہ خصوصی تقریب میں برطانیہ بھر سے مختلف مقامی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کی گئی۔ گریٹر لندن سے لے کر مڈلینڈز، مانچسٹر، بریڈ فورڈ، برمنگھم اور گلاسگو سے مندوبین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ہائی کمیشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت چیئرمین یو کے، پاکستان کشمیری کونسلرز فورم لیاقت علی MBE، شئرئف آف ناٹنگھم زعفران نواز خان، برطانیہ کے مختلف برووز کے کونسلرز بشمول...
    کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں آبادی کے اضافے پر کہا ہے کہ ہم ہر سال نیوزی لینڈ جتنی آبادی اپنے ملک میں شامل کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 61 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں۔ یعنی ہم اپنے ملک میں ہر سال ایک نیوزی لینڈ جتنی آبادی شامل کر رہے ہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ خطے میں اوسط شرح افزائش 2 فیصد جب کہ پاکستان کا فرٹیلٹی ریٹ 3.6 فیصد کے ساتھ خطے میں بلند ترین سطح...
    پاکستان کا ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے لیکن بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نظر کیا اور متنازعہ بنایا ہے۔بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاونٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال، تعلقات کی کشیدگی اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے...
    ---فائل فوٹو  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔سعودیہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کے مطابق سعودی عرب سے اب تک 30 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان منتقل کیا جاچکا ہے، قانونی کارروائی اور طریقۂ کار مکمل ہونے کے بعد قیدیوں کے تین گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔پاکستانی سفیر  کا کہنا ہے کہ قیدی اپنی باقی سزا پاکستان کی جیلوں میں مکمل کریں گے جبکہ 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جَلد مکمل کی جائے گی۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں 70 فیصد پاکستانی منشیات کے کیسز میں سزا یافتہ ہیں، یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔یاد رہے کہ دونوں...
    جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جولائی ۔2025 )سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمدکا آغاز ہوگیا،جس کے تحت 30 قیدی پاکستان منتقل کئے جاچکے ہیں، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.(جاری ہے) جدہ میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں گے سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ہو گا میری رائے میں یہ دورہ اسی سال ہو سکتا ہے، میں تو اسے مثبت دیکھ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بڑا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب...
    جدہ(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلےکے معاہدے پر عمل درآمدکا آغاز ہوگیا۔ پاکستانی سفیر احمد فاروق نے تصدیق کی کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کوپاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔ احمد فاروق نے بتایا کہ قیدیوں کے 3 گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی باقی سزا پاکستان کی جیلوں میں مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سعودی عرب سے 30 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں منتقل کیا جاچکا ہے جب کہ 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں 70 فیصد پاکستانی منشیات کے مقدمات میں بند ہیں۔ بنوں میں گرلز پرائمری...
    وفاقی حکومت کا چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی کے معیار اور درآمد کے طریقہ کار پر غورکیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کی جائے گی،چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں 2 لاکھ ٹن چینی کے لیے ٹینڈر جاری کیاجائے گا ،ایک ہفتے بعد مزید 1 اعشاریہ5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا دوسرا ٹینڈر ہوگا ،درآمد کی جانے والی چینی موٹے دانے والی...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رواں سال یوم آزادی ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت پر رواں سال یوم آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر مشاورت کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ اور ثقافت کے محکموں سے وابستہ اعلیٰ نمائندگان نے شرکت کی اور اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں نے اپنی منصوبہ بندی اور تخلیقی تجاویز پیش کیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال یومِ آزادی کو’معرکۂ حق‘ کے...
    حکومت نے رواں سال یوم آزادی کو ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب اس سلسلے میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر غور و خوض کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور قومی ورثہ و ثقافت کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رواں سال یوم آزادی ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت پر رواں سال یوم آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر مشاورت کی گئی ہے۔ اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ اور ثقافت کے محکموں سے وابستہ اعلیٰ نمائندگان نے شرکت کی اور اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں نے اپنی منصوبہ بندی اور تخلیقی تجاویز پیش کیں۔ صدر زرداری کے استعفے کی افواہیں،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان کا بیان آ گیا ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایشیا پاکستان کا فخر دوسری بڑی لائبریری قرآن مجید وی نیوز
    پاکستانی سینما کیلئے ایک اور تاریخی لمحہ! جیو فلمز کی سنسنی خیز اور کامیاب ہارر فلم ”دیمک“ نے بین الاقوامی سطح پر سب کو حیران کر دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں نا صرف باضابطہ طور پر شرکت کی، بلکہ بیسٹ ایڈیٹنگ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار رافع راشدی اور فلم کی مرکزی کردار سونیا حسین نے چین کے شہر چونگچنگ میں ایک پروقار تقریب کے دوران تالیوں کی گونج میں ایوارڈ وصول کیا۔  فوٹو اسکرین گریب۔سی سی ٹی وی اس موقع پر فلم کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین اور دیگر ٹیم اراکین کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس نے محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔ اس فلمی میلے کی میزبانی چین کی...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے دفاعی مؤقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے خطاب میں جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ جدید دور میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی...
    پاکستانیوں کی خوراک میں روایتی تلی ہوئی اشیاء جیسے پکوڑے اور سموسے آج بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں، جبکہ پیزا کو دعوتوں کیلئے سب سے مقبول خوراک قرار دیا گیا ہے۔گیلپ پاکستان نے تازہ ترین سروے جاری کیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 45 فیصد پاکستانیوں نے پکوڑے، سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء کھانے کا اعتراف کیا، جبکہ 6 فیصد افراد روزانہ ان اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔سروے کے مطابق 71 فیصد پاکستانیوں نے پیزا نہیں کھایا، اس کے باوجود یہ دعوتوں کیلئے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش قرار پایا۔گیلپ کے مطابق 67 فیصد پاکستانیوں نے برگرز کھانے سے اجتناب کیا، جبکہ تقریباً 49 فیصد افراد نے تلی ہوئی اشیاء سے بھی پرہیز کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد: پاکستان میں دل کے امراض وبائی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں، حالیہ تحقیق کے مطابق ملک میں بیماریوں کے باعث ہونے والی اموات میں 55 فیصد ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر پیچیدگیوں کے سبب ہو رہی ہیں۔ڈریپ کے سی ای او ڈاکٹر عبیداللہ نے عوامی تشویش کو کم کرتے ہوئے واضح کیا کہ کورونا ویکسین کا ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معمولی بیماریوں کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ بعض عارضے خاموش قاتل ثابت ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ابتدا میں واضح علامات نہیں دیتیں، لیکن یہ جگر اور گردے سمیت جسم کے دیگر...
    پاکستان اور فرانس کے درمیان 12 ملین یورو کا معاہدہ طے پاگیا ہے، یہ رقم واسا لاہور اور واسا فیصل آباد کی گورننس پر خرچ کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس میں ضبط ہونے والے بلوچستان کے قیمتی نوادرات واپس پاکستان پہنچ گئے ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (AFD) کے درمیان 12 ملین یورو کی گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر سیکریٹری اقتصادی امور، پاکستان میں فرانسیسی سفیر اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔ اعلامیے کے مطابق یہ مالی معاونت یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، جو فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے ذریعے استعمال میں لائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس میں لاکھوں ملازمتیں، پاکستان سے...
    پارٹی کی فلسطین پالیسی سے اختلاف پر برطانیہ کی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )برطانوی سیاست میں ایک اہم تبدیلی آئی ہے جہاں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے 14 سالہ وابستگی کے بعد لیبر پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ یہ قدم انہوں نے پارٹی کی فلسطین پالیسی اور سوشل بینیفٹس سسٹم پر اختلافات کی بنیاد پر اٹھایا ہے۔زہرا سلطانہ نے سماجی میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنانے جا رہی ہیں۔ انہوں نے سابق لیبر پارٹی لیڈر جیرمی کوربن کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کے اپنے ارادوں کا بھی اعلان...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 15 بیسزپوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 11.91فیصد سے 11.76 فیصد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسزپوائنٹس کی کمی کے بعد 10.90سے کم ہو کر 10.60 فیصد پر آگئی۔ اسلامک سیونگ اکاؤنٹ میں منافع کی شرح میں 59 بیسزپوائنٹس کی کمی کے بعد 9.75 فیصد ہوگئی جب کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کم کرکے 13.20 فیصد کردیا گیا۔ پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنا ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے، شاہد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان میں ان ڈرائیو کوریئر پارٹنرز کی تعداد میں 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران 57 فیصد اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ان ڈرائیو کورئیرز کو مکمل اختیار فراہم کرتا ہے کہ وہ کس آرڈر کو قبول کریں، ڈیلیوری کی قیمت طے کریں اور اپنے لیے موزوں راستہ خود منتخب کریں۔ اس ماڈل کے ساتھ ساتھ ان ڈرائیو کی کم از کم کمیشن پالیسی کورئیرز کو اپنی آمدنی کا بڑا حصہ رکھنے کی آزادی دیتی ہے، اس طرح وہ اپنی شرائط پر کام کر سکتے ہیں۔ان ڈرائیو پاکستان کے کنٹری ہیڈ اویس سعید نے کہا کہ ”ہماری کورئیر سروسز چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک اہم سہولت بن چکی ہیں۔ تیز، قابلِ اعتماد اور آسان ڈیلیوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان میں پہلی بار جدید طرز کے ملٹی برانڈ ڈائننگ تجربے، ”دی کمیون بائے فوڈ پانڈا” متعارف کرادیا گیا ہے۔فوڈ پانڈا نے یہ انقلابی تصور کھانے کے تجربے کو ایک نئی جہت دینے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جہاں صارفین کو مختلف اعلیٰ معیار کے فوڈ برانڈز ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گے۔اس سہولت کے تحت صارفین ایک ہی QR کوڈ اسکین کر کے متعدد پسندیدہ ریسٹورانٹس اور کیفے سے بیک وقت آرڈر کر سکتے ہیں، اور مختلف پکوان ایک ہی میز پر بیٹھ کر کھا سکتے ہیں۔ اس موقع پر فوڈ پانڈا پاکستان کے سی ای او منتقیٰ پراچہ نے کہا کہ”دی کمیون ا پنی نوعیت کا پہلا ایسا منفرد مقام ہے جو...
    ملک بوستان نے کہا کہ پی آر آئی اسکیم سے انٹرنیشنل منی ٹرانسفر کمپنیوں کی بلیک میلنگ ختم ہو جائے گی اور اس اسکیم کے تحت ترسیلات زر کی حد 100 ڈالر سے بڑھ کر 200 ڈالر ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو اسکیم میں ایکسچینج کمپنیوں کو شامل کر لیا گیا، جس کے نتیجے میں تجارتی بینکوں کے بعد اب ایکسچینج کمپنیاں بھی پی آر آئی میں شامل ہوگئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس ضمن میں سرکلر نمبر 4 جاری کر دیا گیا ہے۔ ایکسچینج ایسوسی آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پی آر آئی میں شامل ہونے کے بعد اب ترسیلات زر میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے، تجارتی بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کا فی...
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ ، کون سے صوبے کا کون چیف جسٹس ہوگا، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد، بلوچستان، پشاور اور سندھ ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس روزی خان کا نام منظور کر لیا گیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ سے تین سینئر ججز جسٹس روزی خان، جسٹس کامران خان اور جسٹس اقبال کے ناموں پر غور کیا گیا، تاہم کمیشن نے بالآخر جسٹس روزی خان کے نام پر اتفاق کیا۔دوسری جانب، پشاور ہائیکورٹ کے...
    بیجنگ :چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اٹھائیس جون کو ارمچی میں چین-یوریشیا ایکسپو میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا ہے جہاں پاکستانی مصنوعات بالخصوص “پاکستانی آم” کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ پاکستان کے سفیر چین خلیل ہاشمی نے ایکسپو کے دوران پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور مقامی چینی اہلکار اور دیگر مندوبین کے ساتھ بات چیت بھی کی ہے۔پیر کے روزپاکستان پویلین میں دورہ کے موقع پر پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ “پاکستانی آم چین میں انتہائی پسند کیے جاتے ہیں اور اس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے”۔ انہوں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زرعی شعبے میں مزید تعاون کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔چین-یوریشیا ایکسپو میں پاکستان کی...
    بھارت میں دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا تعلیمی نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین جیسے مضامین کو نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی پاکستان دشمنی عروج پر پہنچ گئی، دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین سے متعلق موضوعات کو نکالنے کا متنازع فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی تعلیمی امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے سیاسیات کے پوسٹ گریجویٹ نصاب سے اسلام، پاکستان اور چین پر مبنی مجوزہ اختیاری مضامین کو ہٹانے کی سفارش کی ہے، تاہم اس فیصلے پر کمیٹی کے اراکین کے درمیان اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔ کچھ ارکان نے اس اقدام کو نظریاتی سنسرشپ قرار...
    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بی جے پی حکومت کی اس پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت اقلیتوں اور ہمسایہ ممالک کے خلاف بیانیے کو فروغ دینے کے لیے تعلیمی اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی دہلی یونیورسٹی نے اسلام، پاکستان اور چین سے متعلق ایم اے سیاسیات کے کورسز نصاب سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بی جے پی حکومت پر تعلیمی اداروں میں نظریاتی کنٹرول قائم کرنے کے الزامات پہلے ہی زور پکڑ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے "اسلام اور بین الاقوامی تعلقات"،"پاکستان اور دنیا"، "پاکستانی ریاست اور معاشرہ"، اور "چین"...
    بھارت کی دہلی یونیورسٹی نے اسلام، پاکستان اور چین سے متعلق ایم اے سیاسیات کے کورسز نصاب سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بی جے پی حکومت پر تعلیمی اداروں میں نظریاتی کنٹرول قائم کرنے کے الزامات پہلے ہی زور پکڑ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے "اسلام اور بین الاقوامی تعلقات"، "پاکستان اور دنیا"، "پاکستانی ریاست اور معاشرہ"، اور "چین" جیسے مضامین کو نصاب سے ہٹانے کی سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے نصاب کمیٹی سے پاکستان سے متعلق "تعریفی مواد" بھی نکالنے کی ہدایت دی ہے۔ یونیورسٹی کے کئی پروفیسرز اور ماہرین تعلیم نے اس فیصلے...
    پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو مالِ غنیمت کی طرح مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹا گیا، فیصلہ آئینی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے ، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ مسترد کر دیا ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں اسی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا آئینی استحقاق تسلیم کیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب عدالت نے آئین کی روشنی میں فیصلہ دیا تھا، یہ نظرثانی کیس مہینوں عدالتوں میں چلتا رہا۔پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی...
    مخصوص نشستوں کے کیس میں کب کیا ہوا، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا ۔ 13رکنی فل کورٹ نے 8 ججز کی اکثریت سے نشستیں پی ٹی آئی کو دیں۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی، اور الیکشن کمیشن نے جولائی و اگست میں درخواستیں دیں۔ کیس کی 17 سماعتیں ہوئیں، وکلا میں مخدوم علی خان و سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں درخواستیں خارج کرتے ہوئے 12 جولائی 2024 کے فیصلے کو...
    وزارت خارجہ میں بڑی تبدیلیاں، متعدد ممالک میں پاکستانی سفیروں کے تبادلے، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ خارجہ میں اہم سطح پر تبدیلیاں کرتے ہوئے پاکستانی سفیروں کے بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف ممالک میں نئی تعیناتیاں تجویز کی گئی۔ذرائع کے مطابق عائشہ فاروقی کو روس میں پاکستان کی نئی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت آئرلینڈ میں سفارتی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ مریم مدیحہ آفتاب کو آئرلینڈ میں سفیر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وہ اس وقت وزارتِ خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے امریکا کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔عرفان شوکت...
    پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے بیوروکریٹس کو ترقیاں مل گئیں ، کون کونسے آفیسران کو پروموشنز ملیں، نوٹیفکشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز Promotion of PAS officers to BS-20…… (1)Download Promotion of PAS officers to BS-21….. (1)Download Promotion of PSP officers to BS-20….. (1)Download Promotion of PSP officers to BS-21…. (1)Download روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان ترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر...
    اسلام آباد: (زبیر قصوری کی رپورٹ) پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں ہونے والا سب سے بڑا معاہدہ، یعنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) اور اس کی ذیلی کمپنی یوفون (Ufone) کی جانب سے ٹیلینار پاکستان (Telenor Pakistan) کے حصول کا معاملہ تاحال ریگولیٹری منظوریوں کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی جانب سے ابھی تک اس بڑے سودے کی باضابطہ اجازت جاری نہیں کی گئی ہے۔ تازہ ترین پیشرفت کے مطابق، پی ٹی سی ایل یوفون اور ٹیلینار کے درمیان ٹیلینار پاکستان کے حصول کا معاہدہ ابتدائی طور پر جون 2025 میں ختم ہونا تھا۔ تاہم، ٹیلینار پاکستان کی سینئر انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی ٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جون 2025ء) پاکستانی ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ 2018ء کے بعد سے سرکاری سطح پر یونیورسٹیوں کی مالی معاونت میں کوئی نمایاں اضافہ نہیں کیا گیا، جس کے باعث متعدد ادارے شدید مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی خود انحصاری پالیسی نے صورت حال کو مزید مشکل بنا دیا ہے، کیونکہ اس کے تحت یونیورسٹیوں کو اپنی آمدن بڑھانے کے لیے فیسوں میں مسلسل اضافہ کرنا پڑا ہے، جس کا براہِ راست بوجھ طلبہ اور ان کے خاندانوں پر پڑا ہے۔ اس بڑھتے ہوئے مالی دباؤ نے نہ صرف داخلے کی شرح کو متاثر کیا ہے بلکہ ذہین مگر معاشی طور پر کمزور...
    ملائیشیا کے شہر کوالالپمور میں جاریایف آئی ایچ نینشنز ہاکی کے فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنا پہلا گول اسکور کرلیا ہے۔ اس سے قبل کل پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    غاصب صہیونیوں کی حمایت پر تاریخ ڈونلڈ ٹرمپ کو چنگیز خان اور ہٹلر کےساتھ کھڑا کرے گی، سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز لاہور:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نےکہا ہے کہ ’امن کے عالمی چیمپئن کے طور پر پہچانے جانے کے لیے نوبل انعام جیتنا اہم نہیں، ٹرمپ اگر غاصب صہیونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انھیں اور اُن کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی‘۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سعد رفیق نے لکھا کہ صدر ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار...
    واشنگٹن، ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے نے "پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی کی، جس میں آئی ٹی فرموں، ٹیک ایگزیکٹوز، کاروباری رہنماؤں، اور کاروباری افراد نے نمایاں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے ریمارکس میں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ترقی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا وعدہ رکھتا ہے، اور یہ کہ پاکستان ابھی اپنی مکمل آئی ٹی صلاحیت کا ادراک کرنا شروع کر رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مضبوط امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے پاکستان کی نوجوان، باصلاحیت آبادی اور امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اس کی مارکیٹ کے منافع کی اہمیت پر زور...
    پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 200 ملین (20 کروڑ) سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی خوشی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے عوام کے لیے خصوصی ایک روزہ مفت پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس آفر میں کیا کچھ ملے گا؟ ✅ 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ✅ 200 آن نیٹ منٹس (اپنے نیٹ ورک پر کالز کے لیے) مدت: صرف 20 جون 2025 کے لیے، 24 گھنٹے تک فعال ہوگا۔ یہ آفر کیسے حاصل کریں؟ تمام نیٹ ورکس پر اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے: ڈائل کریں: *#2200# یہ کوڈ کسی بھی نیٹ ورک (جیسے Jazz، Zong، Telenor، Ufone) سے ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری میں اہم سنگِ میل پی ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل ملز کے خلاف کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جس میں کمیشن نے اسٹیل ملز کو لو کاربن اسٹیل بلیٹس کی فروخت میں غالب پوزیشن کے غلط استعمال پر بھاری جرمانہ عائد کیا تھا۔ کمپٹیشن کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کو غیرمسابقتی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جس کے خلاف اسٹیل ملز نے اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔ ٹربیونل نے اسٹیل ملز کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے کمیشن کے جرمانے کے فیصلے کو درست قرار دیا، تاہم ٹربیونل نے اسٹیل ملز کے قلیل مدت تک غیرمسابقتی سرگرمی میں ملوث رہنے کے پیش نظر نرمی برتتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمیونسٹ پارٹی کے محکمہ بین الاقوامی ترقی کے سفیر ہو ژاؤمنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہراس کوشش کی حمایت کرتے ہیں جو خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہو۔پاکستان کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چینی سفیرہوژاؤمنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں ہمارا واحد اسٹریٹجک پارٹنر تھا، اب بھی سب سے منفرد ہے، چین اورپاکستان کے درمیان موجودہ تعلقات سے ہم مکمل طورپرمطمئن ہیں۔ہوژاؤمنگ کا کہنا تھا کہ چین کے قیام کے ابتدائی دنوں میں پاکستان نے بھرپور تعاون کیا، عالمی سطح پر چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت پر بھروسہ کرتا ہے،کچھ ممالک ہماری دوستی کوپسند نہیں کرتے مگرہم ان کی مرضی کے پابند نہیں، پاکستان ماضی میں...
    سمندر پار پاکستانی ہی ملک کے اصل اور حقیقی سفیر ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہی ملک کے اصل اور حقیقی سفیر ہیں، ملک کی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کا اہم اور کلیدی کردار ہے۔ آرمی چیف نے سمندر پار پاکستانیوں کو زرمبادلہ بھیجنے اور سرمایہ کاری پر خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان دنوں دورۂ امریکا پر ہیں، جہاں انہوں نے واشنگٹن میں سمندر پار پاکستانیوں سے ملاقات کی، سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بڑی تعداد میں سمندر پار پاکستانیوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 جون 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) رواں سال پاکستان میں انتہائی شدید غذائی قلت کے شکار پانچ سال سے کم عمر کے 80 ہزار بچوں کے علاج میں مدد فراہم کرے گا اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ ماؤں اور آیاؤں کو بچوں کی صحت کے حوالے سے مشاورت مہیا کی جائے گی۔پاکستان میں غریب خاندانوں کی مالی مدد کے لیے چلائے جانے والے 'بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام' (بی آئی ایس پی) کے اشتراک سے 'ڈبلیو ایچ او' ملک میں دو سال سے کم عمر کے ایسے 43 ہزار بچوں کے لیے علاج کی خدمات مہیا کر رہا ہے جو انتہائی شدید درجے کی غذائی قلت کا شکار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 3 سالوں میں 50 ہزار روپے کی موجودہ وقعت صرف 20 ہزار 833 روپے رہ گئی، پاکستانیوں کی قوتِ خریداری میں 58 فیصد کمی ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر معیشت کی جانب سے 3 سالوں میں پاکستانی روپے کی بے قدری اور پاکستانیوں کی قوت خرید میں تشویش ناک حد تک کمی ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ماہر معیشت ثاقب شیرانی کی جانب سے تحریر کیے گئے کالم میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2022 سے اب تک پاکستانیوں کی قوتِ خریداری میں 58 فیصد کمی آئی، مارچ 2022 میں کمائے گئے 50 ہزار روپے کی موجودہ وقعت صرف 20 ہزار 833 روپے رہ گئی ہے۔اس حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن...
    ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2025ء ) اس سال حج کے دوران 18 پاکستانی عازمین انتقال کر گئے، گزشتہ برس حج کے دوران 35 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے تھے۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کے موقع پر جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں جن میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد تھے، پاکستانی حجاج کرام کی اموات دل کا دورہ پڑنے اور مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ سعودی عرب نے 88 ہزار 300 سرکاری حجاج سمیت 1 لاکھ 15 ہزار...
     ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف 5 فیصد افراد نے ہی ٹیکس دینا ہے لیکن وہ بھی نہیں دے رہے، ملک میں سالانہ 7100 ارب روپے کے ٹیکس گیپ کی نشاندہی کی گئی ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر سے 3100 ارب روپے کا ٹیکس نہیں آتا، بارڈر پر سمگلنگ سے 500 ارب روپے ریونیو کے نقصانات ہورہے ہیں، شوگر سیکٹر کی مانیٹرنگ بہتر ہونے سے ٹیکس ریونیو میں 50 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ نجی ٹی وی سماءکے مطابق    سید نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمد لنگڑیال نے فنانس بل پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2026ء کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی ڈالی۔...
    شیراز بخاری، میرپور ملک بھر میں وطن سے محبت کے کئی انداز دیکھنے کو ملتے ہیں، مگر میرپور آزاد کشمیر کے ایک کشمیری رکشہ ڈرائیور نے اپنے جذبے کو کچھ منفرد انداز میں ظاہر کیا ہے۔ پاکستان اور افواجِ پاکستان سے والہانہ عقیدت رکھنے والے اس شہری نے اپنے رکشے پر میزائل اور راکٹ کی ڈیزائننگ کر کے حب الوطنی کا انوکھا مظاہرہ کیا ہے، جو سڑکوں پر نہ صرف توجہ کا مرکز بن چکا ہے بلکہ اس کا جذبہ ہر دیکھنے والے کے دل کو چھو جاتا ہے۔ اس حوالے سے مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی 2025 میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں، جو ملکی تاریخ میں کسی ایک ماہ کی سب سے زیادہ ترسیلات ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل کے مقابلے میں مئی کی ترسیلات میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مئی میں صرف سعودی عرب سے 91.39 کروڑ ڈالر بھیجے گئے، جب کہ متحدہ عرب امارات سے 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر آئے۔رواں مالی سال کے 11 ماہ (جولائی تا مئی) میں مجموعی ترسیلات 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 28.8 فیصد زیادہ ہیں۔اس عرصے میں سعودی عرب سے 8.52 ارب ڈالر، یو اے ای سے 7.11 ارب...
    عُمان میں پاکستان کے سفیر نوید صفدر بخاری نے پاکستانی برادری سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عُمانی حکومت کی جاری ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع موجود ہے، جس کے تحت اوور اسٹے پاکستانی شہری تمام جرمانوں سے مستثنیٰ ہو کر 31 جولائی تک وطن واپس جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اس اسکیم سے مستفید ہونے والے پاکستانیوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے انتہائی سستے ون وے ٹکٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ Important update regarding amnestyy scheme@NaveedSafdar14 @GovtofPakistan @ForeignOfficePk pic.twitter.com/mtbkkqTkjR — Pakistan Embassy Oman (@PakinOman) June 11, 2025 سفیر کے مطابق جن کے پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکے ہیں، انہیں پہلے...
    مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج 2025 ماضی کے کسی بھی حج کے مقابلہ میں ایک تاریخی اور بہترین حج رہا ہے، جس میں پاکستانی عازمین حج کو غیر معمولی خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم مکہ مکرمہ میں پوسٹ حج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ بہترین حج انتظامات پر  سعودی  وزارت حج و عمرہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج پر پاکستانی حجاج کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف  کی سربراہی اور خصوصی دلچسپی ...
    سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی پاکستان کو ففتھ جنریشن اسٹیلتھ طیارے اور ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش چین کی پاکستان کو ففتھ جنریشن...
    عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق نیا جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہوگئی ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق نئے معیار کے تحت پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے جب کہ پرانے پیمانے پر غربت کی شرح 39.8 فیصد تھی، نئے طریقہ کار کے مطابق 10 کروڑ 79 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہیں، معیار بدلا ہے، لوگوں کی زندگیوں میں کوئی فوری تبدیلی نہیں آئی۔عالمی بینک کی نئی جائزہ رپورٹ کے تحت پاکستان سمیت لوئر مڈل انکم ممالک میں یومیہ 4.20 ڈالر آمدن سے کم کمانے والے غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، اس سے پہلے غربت کا پیمانہ 3.65 ڈالر یومیہ...
    عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق نئے پیمانے کے مطابق پاکستان کی 16.5 فیصد آبادی انتہائی غربت کا شکار ہے، پاکستان میں 3 کروڑ 98 لاکھ سے زیادہ افراد انتہائی غربت کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک نے دنیا بھر میں غربت جانچنے کا پیمانہ تبدیل کر دیا جس کے بعد پاکستان میں غربت کا شکار آبادی 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہو گئی پاکستان سمیت لوئر مڈل انکم ممالک میں یومیہ آمدن کی حد 4.20 ڈالر مقرر کی گئی ہے، اس سے پہلے یومیہ 3.65 ڈالر سے کم کمانے والے خط غربت میں آتے تھے۔ نئے طریقہ کے مطابق پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے، پرانے طریقہ کار کے مطابق پاکستان میں...
    اسلام آباد: عالمی بینک نے دنیا بھر میں غربت جانچنے کا پیمانہ تبدیل کر دیا جس کے بعد پاکستان میں غربت کا شکار آبادی 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہو گئی۔ پاکستان سمیت لوئر مڈل انکم ممالک میں یومیہ آمدن کی حد 4.20 ڈالر مقرر کی گئی ہے، اس سے پہلے یومیہ 3.65 ڈالر سے کم کمانے والے خط غربت میں آتے تھے۔  نئے طریقہ کے مطابق پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے، پرانے طریقہ کار کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 فیصد تھی۔  نجی ٹی وی کے مطابق نئے پیمانہ کے مطابق 10 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار پاکستانی غربت کا شکار ہیں، طریقہ بدلنے سے لوگوں کے معیار زندگی پر کوئی اثر...
    اسلام آباد: رواں مالی سال2024-25 کے 10 ماہ (جولائی تا اپریل)کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 3 ارب 14کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو پیش کردہ تحریری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 19 فیصد جب کہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی سے اپریل تک آئی ٹی برآمدات 3 ارب 14 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق اس دوران پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔ سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ...
    دبئی:انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کو فروغ دینے کے لیے جاری مہم “اب کی بار… چاند ستارے سے پیار!” یو اے ای میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے حب الوطنی کا ایک خوبصورت پیغام بن کر ابھری ہے۔ اس قومی سطح کی مہم کو پاکستانی کمیونٹی نے غیرمعمولی پذیرائی بخشی ہے، جو نہ صرف وطن سے محبت کا مظہر ہے بلکہ قانونی مالی ذرائع کے فروغ میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے۔ مہم کے تحت جو افراد انڈیکس ایکسچینج کے ذریعے قانونی ترسیلاتِ زر بھیجتے ہیں، انہیں پاکستانی پرچم بطور تحفہ دیا جا رہا ہے جو نہ صرف قومی محبت کی علامت ہے بلکہ اس مہم میں شرکت کرنے والے خوش...
    ویب ڈیسک:ایرانی پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلرز کے چنگل سے آزاد کرا لیا جو انہیں یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنائے ہوئے تھے۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایرانی پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت مداخلت سے کئی پاکستانی خاندان تباہی سے بچ گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کرائے گئے شہریوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور وہ سفارتخانے کی حفاظت میں ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا سفیر ٹیپو نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انسانی اسمگلرز کے جھانسے میں نہ آئیں اور بیرونِ ملک جانے...
    ایرانی پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلرز کے چنگل سے آزاد کرا لیا جو انہیں یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنائے ہوئے تھے۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایرانی پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت مداخلت سے کئی پاکستانی خاندان تباہی سے بچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کرائے گئے شہریوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور وہ سفارتخانے کی حفاظت میں ہیں۔ سفیر ٹیپو نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انسانی اسمگلرز کے جھانسے میں نہ آئیں اور بیرونِ ملک جانے کے لیے قانونی طریقوں کو ترجیح دیں تاکہ ایسی خطرناک صورتحال سے بچا جا...
    لاہور: پی سی بی نے  پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا لازمی قرار دے دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک پلئیرز کی گرومنگ ہوگی، ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ سے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز کا اچھا بیک اپ ملے گا۔ اجلاس میں شاہینز ٹیم کی کرکٹ سیریز کی تیاریوں کا جائزہ اور سینٹرل کنٹریکٹ پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقہ...
    نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا، جس کیلئے پی اے اے انتظامیہ نے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ کا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا، جس کیلئے پی اے اے انتظامیہ نے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلی ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی اور 5 سے 10 سال کا بہترین بزنس پلان بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو...
    پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بنگلہ دیش پاکستان ٹاس ٹی20 سیریز وی نیوز
    فوٹو بشکریہ سی پیک ویب سائٹ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) انتظامیہ نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے  متعلق اہم اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق 5 سے 10 سال کا بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیو گوادر ایئر پورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیشِ نظر عالمی سطح کا مارکیٹنگ اور بزنس پلان بنایا جائے گا۔
    پاکستان کے معاشی مستقبل کے حوالے سے شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معاشی سمت درست قرار، سروے رپورٹ میں اعتراف  آئی پی ایس او ایس  تازہ ترین کنزیومر کنفیڈنس سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی مستقبل پر اعتماد کرنے والوں پاکستانیوں میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، 36 فیصد پاکستانی خود کے مالی حالات میں بہتری کے لیے پُرامید ہیں۔ سروے کے مطابق معاشی مستقبل سے مایوس پاکستانیوں کی شرح 16فیصدکمی کے بعد 44 فیصد پر آگئی ہے، گھریلو اشیاء کی خریداری میں آسانی کا کہنے والوں کی شرح بھی ایک سال میں دُگنی ہوگئی ہے، مئی 2024 میں 10 فیصد جبکہ حالیہ سروے میں 19 فیصد پاکستانیوں نے عام...
    اسلام آباد: مثبت معاشی اشاریوں کے باعث پاکستانیوں کا ملک کے معاشی مستقبل پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔ اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق ملک کے معاشی مستقبل پر اعتماد کرنے والوں پاکستانیوں میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ 36 فیصد پاکستانی خود کے مالی حالات میں بہتری کے لیے پُرامید دکھائی دیے۔ معاشی مستقبل سے مایوس پاکستانیوں کی شرح 16فیصدکمی کے بعد 44 فیصد پر آگئی ہے۔ سروے کے مطابق گھریلو اشیاء کی خریداری میں آسانی کا کہنے والوں کی شرح بھی ایک سال میں دُگنی ہوگئی ہے۔ مئی 2024 میں 10 فیصد جب کہ حالیہ سروے میں 19 فیصد پاکستانیوں نے عام گھریلو اشیاء کی خریداری میں آسانی ہونےکا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعتماد میں لیے بغیر بجلی ٹیرف میں کمی کرنے پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پر بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کے لیے بجلی مختص کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اقدامات مشاورت سے کیے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومتی پالیسیز پرپاکستانیوں کے اعتماد میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق ملکی سمت اور معیشت پربھروسہ کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔42 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت کو درست کہا جبکہ سمت کو غلط کہنے والوں کی شرح 21 فیصد کمی کے بعد 58 فیصد ہوگئی۔اپسوس پاکستان نے سروے میں بتایا کہ ملکی سمت پر سب سے زیادہ اعتماد خیبرپختونخوا سے 48 فیصد افراد نے کیا۔سروے میں ملکی معیشت کو مضبوط کہنے والوں کی شرح بھی 9 فیصد اضافے کے بعد 29 فیصد ہوگئی جبکہ ملکی معاشی مستقبل سے...
    حکومتی پالیسیز پر پاکستانیوں کے اعتماد میں واضح اضافہ ہوگیا، ملکی سمت اور معیشت پر بھروسہ کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔42 فیصدپاکستانیوں نے ملکی سمت کو درست کہا، جبکہ سمت کو غلط کہنے والوں کی شرح 21 فیصد کمی کے بعد 58 فیصد ہوگئی۔اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا، ملکی سمت پر سب سے زیادہ اعتماد خیبرپختونخوا سے 48 فیصد افراد نے کیا۔سروے میں ملکی معیشت کو مضبوط کہنےوالوں کی شرح بھی 9 فیصد اضافے کے بعد 29 فیصد ہوگئی، جبکہ ملکی معاشی مستقبل سے پُرامید پاکستانیوں کی شرح پہلی بار مایوس افراد سے بڑھ گئی۔ سروے میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت پر پریشانی کا اظہار کرنے والوں کی شرح میں...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دوبارہ متحرک اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دوبارہ متحرک اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اپوزیشن الائنس نے پاک بھارت جنگ کے باعث سیاسی سرگرمیاں معطل کی تھیں، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے سابق سپیکر اسد قیصر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، جنگی ماحول کے باعث ملتوی سرگرمیاں واپس ایجنڈے پر لانے پراتفاق کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق تحریک کو واپس متحرک کرنے کے لئے سیاسی حکمت عملی اور پروگرام کی اہمیت پر زور دیا گیا، اتحادیوں سے مشاورت کے عمل کو تیز...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قونصل جنرل حسین محمد کے ہمراہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) میں ایک تاریخی تقریب میں شرکت کی، جہاں انسانی ہاتھوں کے نشانات کا استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے پرچم کے نئے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ذریعہ تسلیم شدہ، پرچم میں 24,514 انفرادی ہینڈ پرنٹس ہیں جو 100 سے زیادہ قومیتوں کے لوگوں کے ذریعہ عطیہ کیے گئے ہیں، جو متحدہ عرب امارات کے تنوع اور اتحاد کی علامت ہیں۔ نقاب کشائی کی تقریب جمعرات 22 مئی کو PAD میں پاکستانی اور اماراتی کمیونٹی کے ایک بڑے...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو گزشتہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں اور اسمبلرز 200 بین الاقوامی حفاظتی معیارات میں سے صرف 18 کی تعمیل کر رہے ہیں۔ باقی 182 معیارات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں عالمی معیارات سے کافی زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟ کمیٹی کے ارکان نے ملک میں غیر محفوظ گاڑیوں کی پیداوار پر سنگین خطرے کا اظہار کیا اور عالمی حفاظتی پروٹوکول پر پورا اترنے میں ناکام کار ساز اداروں کے خلاف فوری اور سخت عمل درآمد...
    صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو، میاں نواز شریف نے بھارت کے مقابلے میں قومی مورال کو بلند کیا، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے قومی محسنوں کی کاوشوں کو نہیں بھلا سکتے، بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے لیے ملکی دفاع اور قومی سلامتی سے زیادہ کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے یوم تکبیر کو قومی وقار اور فخر کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان پاکستان کے عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے قومی محسنوں کی کاوشوں کو نہیں بھلا سکتے۔ مایہ ناز...
    پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بیٹنگ پاکستان بنگلہ دیش سیریز ٹاس ٹی20 سیریز سلمان آغا وی نیوز
     بجلی صارفین کے لیے ماہانہ بنیادوں پر بجلی 1 روپے27 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کریگا، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گا۔ سی سی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں 10 ارب51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں بجلی کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94 پیسے، ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی، پانی سے21.94 فیصد، مقامی کوئلے...
    ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔  یوم تکبیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد دی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کئے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پر قوم کو دلی مبار کباد پیش کرتا ہوں، آج کے دن ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایٹمی طاقت بننا محض ہماری تکنیکی ترقی کا مظہر نہیں تھا بلکہ ایٹمی طاقت کا حصول قوت کے ذریعے امن قائم رکھنے کا دانشمندانہ فیصلہ تھا۔ اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ یوم ِتکبیر کے اہم موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور تزویراتی دفاعی طاقت حاصل کی۔ آج ہم ملکی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام سے منسلک سائنسدانوں، انجینئرز اور سول اور فوجی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار...
    یومِ تکبیر قوم کا فخر، دفاع وطن کا دن ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان کا28مئی یوم تکبیر کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جب 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک خودمختار اور ناقابلِ تسخیر ریاست ہے۔یومِ تکبیر ہمارے قومی اتحاد، سائنسی قابلیت، اور دفاعی صلاحیتوں کی یادگار ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ہم اپنے قومی مفادات اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار...
    روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،روسی سفیر البرٹ پی خورئیو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (انور عباس)پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے بتایا کہ روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں, ہم اپنے کسی شراکت دار کے یوکرین امن عمل میں اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خورئیو کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازعہ کے تناظر میں مغربی ممالک پاکستان پر دباو بڑھانے کی کوشیش کر رہے ہیں جس میں غیر جانبداری...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 19 سال سے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ پابندی کے خاتمے کے بعد اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔ کویت شعبہ صحت میں پاکستان سے ایک ہزار 200 نرسوں کو ملازمتیں دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کے لیے پہلی کھیپ جلد روانہ ہو گی۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن نے کویت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا...
    کویت سٹی کا فضائی منظر - فوٹو: فائل وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے بتایا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے۔ فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویت کی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کر دیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ 19 سال بعد بحال ہونے والے ویزوں کے اجراء سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے۔ مصطفیٰ ملک وزارت اوور سیز پاکستانیز اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے...
    کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے کہا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے، کویت حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔ مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ ویزوں کے اجرا سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے، یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں سالانہ کوٹا مختص کیا جائے گا، اٹلی کے ساتھ بھی ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں جب کہ عرب ممالک بھی...
    سٹی 42 : کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے، کویت حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویزوں کے اجرا سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے، یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد مصطفیٰ ملک نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں سالانہ کوٹا مختص کیا جائے...
    اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔ مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے، جس سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں...
    چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں 18 کروڑ سے زائد ڈیجیٹل صارفین کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے ایڈوائزری جاری کردی، جس میں صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ نجی چینلکے مطابق پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فوری تبدیل کرلیں، گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین کاڈیٹا چوری ہوا ہے، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انفوسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکاونٹس کی معلومات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  حکومت نے  بیرون ملک سے نکالے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بیرون ملک سے نکالے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں  پاسپورٹ قوانین مزیدسخت اور بہتر بنانے کیلئے  سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام 5 سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ  ڈی پورٹ ہونے والے پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح...