شکاگو(نیوز ڈیسک) یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے امریکہ کے شہر شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ قونصلیٹ جنرل میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں رکن کانگریس جوناتھن جیکسن، شکاگو سٹی کی خزانچی میلیسا کونیئرز-ارون ، پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز اراکین اور سینئر منتخب عہدیداروں نے شرکت کی۔

اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے یوم دفاع پاکستان کی اہمیت اور آپریشن بنیان المرصوص کے جذبے پر روشنی ڈالی جو پاکستانی قوم کی مضبوطی اور اس کی مسلح افواج کی بہادری کی علامت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تذویراتی جغرافیائی محل وقوع، باصلاحیت انسانی وسائل ، تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ٹیک ایکوسسٹم سمیت مختلف صلاحیتوں اور کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
سفیر پاکستان نے پاک امریکہ تعلقات کی مختلف جہتوں خاص طور پر اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں دوطرفہ تعاون پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ خصوصاً دونوں ملکوں کے درمیان ایک متحرک پل کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کاوشیں جاری رکھیں، پاکستان کی ترقی کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں، اور اس کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری کریں اور وطن عزیز کے مثبت امیج کو فروغ دیں۔

اس تقریب میں ایک انٹرایکٹو سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس کے دوران سفیر پاکستان نے مختلف موضوعات پر کمیونٹی کے اراکین کے سوالات کے جوابات دیے۔

سفیر پاکستان نے شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم کی شاندار خدمات اور لگن کو بھی سراہا۔

قبل ازیں قونصل جنرل طارق کریم نے سفیر پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے قونصلیٹ جنرل کی ترجیحات اور حالیہ کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکی مڈویسٹ کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری پر روشنی ڈالی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستانی-امریکی کمیونٹی اور پاکستان کے دوستوں کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

یہ تقریب اتحاد اور رجائیت کے اظہار پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں پاکستان کی ترقی اور پاک-امریکہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سفیر پاکستان انہوں نے پاک میں پاکستان پاکستان کی پاکستان کے روشنی ڈالی

پڑھیں:

وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایرانی سفیر کو پاکستان و ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ایرانی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو ’’فوڈ ایگ‘‘ نمائش میں شرکت کی دعوت دی، جو 25 سے 27 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جام کمال نے تجویز دی کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور زاہدان کے گورنر کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں تجارت اور عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری امور، ریلوے اور مواصلات کے وزراء کو بھی ایران مدعو کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دوطرفہ تجارت میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے پاکستان سے 4 لاکھ ٹن چاول کی درآمد مکمل کر لی ہے جبکہ اب وہ مویشیوں کی خوراک اور مکئی کی خریداری کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • شکار پور ، مندر کی زمین پر قبضے کی کوشش ، ہندو کمیونٹی سراپا احتجاج
  • غزہ میں امن فوج یا اسرائیلی تحفظ
  • وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز  میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • جرات، بہادری و ہمت کے نشان، غازیانِ گلگت بلتستان کو سلام
  • حب،مقامی حکومت کے تحت سیوریج کی نئی لائنیں ڈالی جارہی ہیں