سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان کا یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
سہ ملکی ٹی20 سیریز کے چھٹے میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
سیریز کے پہلے مرحلے میں پاکستان اور افغانستان نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جبکہ میزبان یو اے ای اب تک کسی بھی میچ میں فتح حاصل نہیں کر سکا۔
مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز: پاکستان، یو اے ای کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا
افغانستان ٹیم:رحمن اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، صدیق اللہ اتل، ابراہیم زدران، ازمت اللہ عمرزئی، کریم جانت، محمد نبی، راشد خان (کپتان)، درویش رسولی، اے ایم غزنفر، نور احمد، فضل حق فاروقی، عبداللہ احمدزئی، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، شرف الدین اشرف، فرید احمد ملک اور گل بدین نائب شامل ہیں۔
یو اے ای ٹیم:علی شان شرفو، محمد وسیم (کپتان)، ایثن ڈی سوزا، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، آصف خان، ہرشیت کوشک، دھروو پرشار، حیدر علی، محمد جواد اللہ، محمد روحید خان، جنید صدیق، محمد فاروق، آریانش شرما، صغیر خان اور محمد ضہیب میدان میں اتریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان پاکستان سہ ملکی ٹی20 سیریز یو اے ای.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پاکستان سہ ملکی ٹی20 سیریز یو اے ای یو اے ای
پڑھیں:
ایشیا کپ ٹی 20: یو اے ای کی شاندار بیٹنگ، عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظہبی : ایشیا کپ کے گروپ اے کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان محمد وسیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ علیشان شرفو نے 51 رنز بنائے، محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے تیز رفتار 19 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔
یو اے ای کی اننگزکے دوران عمان کے بالر جتن رمناندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسنین شاہ اور سمَے شریواستو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔