ایپل نے اپنے کچھ آلات کی لانچنگ مؤخر کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
دنیا بھر میں صارفین کے انتظار کا مرکز بننے والا ایپل کا ’ایو ڈراپنگ‘ 2025 ایونٹ 9 ستمبر کو منعقد ہوگا جس میں نئی آئی فون 17 سیریز، ایپل واچ سیریز 11، ایپل واچ الٹرا 3 اور چند دیگر مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی۔ تاہم اطلاعات کے مطابق کئی نمایاں ڈیوائسز اس تقریب کا حصہ نہیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون، آئی پیڈ اور میک کو خطرہ؟ ایپل کی وارننگ
ایپل کا سستا ماڈل آئی فون 17 ای آئندہ برس کی بہار 2026 میں لانچ کیا جائے گا۔ اسی طرح نئے میک پروڈکٹس، جن میں ایم 4 میک پرو اور ایم 5 میک بکس شامل ہیں، اگلے برس پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
نئی آئی پیڈ سیریز بھی 2026 کے آغاز میں متوقع ہے، جبکہ ایئر پوڈز میکس 2 کی لانچنگ 2027 تک مؤخر کر دی گئی ہے۔ ایپل کے ہوم پوڈ منی اور ایپل ٹی وی 4 کے ماڈلز رواں برس کے آخر میں کسی علیحدہ ایونٹ میں پیش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کے ورچوئیل اسسٹنٹ کو گوگل کا جیمینی اے آئی چلائے گا، رپورٹ
رپورٹس کے مطابق اپ ڈیٹ شدہ ایپل وژن پرو جس میں ایم 5 چِپ شامل ہوگی، سال 2025 کے اختتام تک متعارف کرایا جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر کا ایونٹ بنیادی طور پر ایپل کے فلیگ شپ موبائل سیریز اور واچز پر ہی مرکوز ہوگا، تاہم ایئر ٹیگ 2 جیسا کوئی سرپرائز شامل کیا جاسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی فون 17 آئی فون سیریز ایپل ایپل واچ سیریز 11 ایم 5چپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی فون 17 ا ئی فون سیریز ایپل ایم 5چپ
پڑھیں:
اسرائیل کے اعتراض کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارہ کا علاقہ اور لبنانی قلعے عالمی ورثے قرار
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی نے اسرائیل کے اعتراضات کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی مقام سبسطیہ اور جنوبی لبنان کے جبل عامل خطے کے پانچ تاریخی قلعوں کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں مقامات کو ساتھ ہی خطرے سے دوچار عالمی ورثہ کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
اسرائیل نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام سیاسی نوعیت کا ہے، اور خاص طور پر لبنان کے بیوفورٹ قلعہ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب فلسطینی اور لبنانی حکام نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
یونیسکو کی کمیٹی نے لبنان کے قدیم شہر صور کو بھی تنازع اور ممکنہ نقصان کے خدشات کے باعث خطرے سے دوچار عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔