اسلام آباد: اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو کے حوالے سے پروموشنل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے معاشی اور تجارتی میدان میں شاندار تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستان کی ایکسپورٹ اور امپورٹ میں نمایاں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی مثال ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی چین کو امپورٹس اب بہتر ویلیو ایڈڈ اشیاء کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، جبکہ چائنا انٹرنیشنل ایکسپو تجارت اور باہمی کاروباری تعاون بڑھانے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے یہ ایکسپو اپنے برانڈز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے، اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی اس میں نمایاں ترین شرکت کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے د کہا کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا نادر موقع ہوگا۔ ایف پی سی سی آئی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے کہ پاکستان کی بھرپور نمائندگی چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو میں ممکن بنائی جائے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، متبادل توانائی، صحت اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اطمینان بخش ہے، تاہم پاکستان میں چائنیز شہریوں کو درپیش سیکیورٹی مسائل سب کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

ایونٹ کا انعقاد چائنہ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک کے زیر اہتمام کیا گیا، جس سے اسلام آباد میں چائنیز سفارت خانے کے ٹریڈ منسٹر یانگ گوانگینگ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو زائو بائو اور سی سی او آئی سی بی سی نے بھی خطاب کیا۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاڑکانہ: سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنما ایڈووکیٹ اطہر سولنگی کی امیر صوبہ کاشف سعید شیخ سے وفد کے ساتھ ملاقات ، ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو ، قاری ابوزبیر جکھرو بھی موجودہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • علامہ قاضی نادر علوی مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے صدر منتخب 
  • انٹرنیشنل ایبیلمپکس مقابلوں کے شاندار آغاز کے موقع شرکا کا گروپ فوٹو
  • پاکستان چھوڑنے والوں پرایف آئی اے کی نئی شرط عائد
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • لاڑکانہ: سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنما ایڈووکیٹ اطہر سولنگی کی امیر صوبہ کاشف سعید شیخ سے وفد کے ساتھ ملاقات ، ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو ، قاری ابوزبیر جکھرو بھی موجودہیں
  • یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ’’پاکستان کی شان-گلگت بلتستان‘‘ریلیز