پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ ، مسلم لیگ ق کا ” یوم تشکر” منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے
کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے ،اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے ” یوم تشکر “منائے کی اپیل کرتے ہیں، اپنے جاری ایک بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اس اہم دفاعی مبصوبے پر انتہائی مسرت کا اعلان کیا ہے، وہ ہمیشہ پاک سعودیہ گرم جوش تعلقات کے لیے سرگرم رہتے ہیں،پاکستان کو ارض حرمین الشریفین کی سیکورٹی سعادت کی بات ہے
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ میری جماعت سمجھتی ہے کہ
بیان المرصوص کے بعد پاکستان کا بہترین تشخص اقوم عالم کے سامنے ابھرا ہے، وزیراعظم، آرمی چیف کی مشترکہ کوششوں ،دفاعی اداروں ، پارلیمان اور قوم کی بے مثال یکجہتی نے ہمیں یہ خوشی اور عظیم دن دیکھنا نصیب کیا ۔ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان اقوام عالم کی آنکھوں کا تارا بن گیا ہے،
سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان بھی پاکستان سے خصوصی محبت رکھتے ہیں، سعودی حکومت اور عوام کی محبت ہمارا اثاثہ ہے ، مصطفیٰ ملک جو وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن بھی ہیں نے اپنے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ انکے مثبت کردار کی وجہ سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند کرنے میں سمندر پار پاکستانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں،
وزارت خارجہ، وزارت اووسیز پاکستانیز سمیت سمدر پار پاکستانیوں نے بیک ڈور ڈیپلومیسی میں اہم کردار ادا کیا،مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف، چوہدری سالک حسین کی دعوت پر برطانیہ میں سمندر پار پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے، اس سے قبل آرمی چیف امریکہ، برسلز میں ان اجتماعات سے خطاب کرچکے ہیں،مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ
قومی مفادات ہر ایک پاکستانی کو ہر بات پر مقدم ہونے چاہیں۔
وطن کے دفاع، استحکام اور خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملک نے کہا
پڑھیں:
“ژالہ باری کی سرد چپ”
“ژالہ باری کی سرد چپ” WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز
تحریر امبرین علی
سردیوں کی آج پہلی بارش ہوئی ،یوں لگا جیسے برسوں بعد کوئی لوٹ آیا ہو ،یوں لگا جیسے سردی نے خاموش دستک دے کر ڈیرے ڈال دیے ہوں۔جی ہاں اسلام آباد میں جب آج تقریبا ایک ماہ بعد بارش ہوئی تو سب چونک گئے کیونکہ صبح کے وقت بادلوں کا نام و نشان نہ تھا مگر اچانک ہوا نے رخ بدلا ،بادل آئے برسے ،ساتھ میں سفید موتیوں نے بھی ایک الگ سا سماں باندھا ،شاید آپ سوچ رہے ہیں کہ سفید موتی کیا ہیں ۔جناب سفید موتی سے مراد ژالہ باری ہے ،ژالہ باری اتنی خاموشی سے ہوئی کہ ساتھ میں سردی کو بھی دعوت دے دی۔۔
آج صبح سے ہی موسم کی ادا کچھ بدلی سی تھی اسلام آباد کے موسم کی خاص بات یہی ہے کہ یہاں صبح موسم کچھ ہوتا تو دوپہر کو کچھ اور ،سردی ہو یا گرمی ہو بارش کبھی بھی دستک دیتی ہے ۔ایسا ہی آج ہوا اسلام آباد میں سردیوں کو ویلکم کرنے بارش آئی یوں تو سردی آہستہ آہستہ اپنے قدم جما ہی رہی تھی اکتوبر سے لے کر اب تک بارش نہ ہونے کے باوجود صبح اور شام کے اوقات میں سردی کی شدت کو محسوس کیا جا رہاتھا تا ہم دن کے اوقات میں موسم نارمل ہی رہا مگر یہ جو آج پہلی سرما کی بارش ہوئی ہے اس نے سب بدل دیا وہ دن کے اوقات میں موسم کا نارمل رہنا بارش کو ایک آنکھ نہ بھایا اور یوں سردی کی آمد ہو گئی ،خاموش ژالہ باری نے سب بدل دیا وہ کہتے ہیں “نہ ژالے کی ہلکی لپیٹ میں خاموش پیغامِ بُردِ سردی،
درخت کہہ رہے ہیں — تھم جاو، یہ موسم بدل گیا۔اور جب ژالہ باری ہو جائے تو فضا کا ملبوس تبدیل ہو جاتا ہے گرم ہوا کی جگہ ٹھنڈی ،دھیمی روشنی ،سرد چپ سے مراد صرف سردی کا محسوس ہونا نہیں بلکہ سکون بھی سردی ہے ۔
بہر حال اب سردی کا چونکہ آغاز ہو گیا ہے تو اننے میں یہ بھی آیا ہے کہ اس سال سردی کی شدت گزشتہ سال سے زیادہ ہو گی ،گرمیوں میں تو آپ نے دیکھ لیا کہ کتنے سیلاب آئے اور بارشیں معمول سے زیادہ ہوئیں ،اب موسمیاتی تبدیلیوں نے جسطرح سے اپنا رنگ دکھایا ہے تو ایسے میں سردی کی شدت کے لیے بھی شہری تیار رہیں ۔کیونکہ موسموں کی یہ تبدیلی گرمی ہو یا سردی اسمیں مختلف دیکھنے کو مل رہی ہے ۔
سردیوں کی آمد چونکہ ہو چکی ہے اسلیے اب ضروری ہے کہ تمام اقدامات کو بھی بروئی کار لایا جائے ،جیسے گرم کپڑوں کا انتخاب،دھند یا سموگ کے مسائل بھی ہو سکتے ہیں تو ضروری ہے کہ ڈرائیونگ بھی خاص دھیاں رکھا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے نے نیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور ارتھ ڈویلپرز کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر میرا لاہور ایسا تو نہ تھا سوشل میڈیا ہماری خودی کو کیسے بدل رہا ہے. کشمیر سے فلسطین تک — ایک ہی کہانی، دو المیے تعمیراتی جمالیات سے صاف فضا تک: پاکستان کے لیے ایک حیاتیاتی دعوت اِک واری فیر دشمن بھی باوقار ہونا چاہیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم