ترکیہ: پاکستانی طلبہ کے وفد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ (رپورٹ: شابانہ ایاز)ترکیہ میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی طلبہ کے وفد کے اعزاز میں خوبصورت ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ وفد وزیرِ اعظم پاکستان کے خصوصی اقدام کے تحت ترکیہ کا دورہ کر رہا ہے، جس کا مقصد قابل طلبہ کی حوصلہ افزائی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ تقریب میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترکیہ کی وزارتِ قومی تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل ایوپ تانئیلدیز سمیت سینئر حکام اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ طلبہ کا یہ دورہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کے تحت نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور ترکیہ کے ساتھ تعلیمی و ثقافتی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں، علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔