جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت ،یومیہ 15 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہےجس سے یومیہ 15 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی، پی پی ایل نے دریافت سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کر دیا۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط کے مطابق کنویں کا پریشر بڑھا کر بیس کی پیداوار 55 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ ہوجائے گی۔ اکیس جولائی سے کنواں کھودا گیا، دریافت تین ہزار 392 فٹ گہرائی پر ہوئی، یونائیٹڈانرجی پاکستان لمیٹڈ 50 فیصد حصص کے ساتھ کنویں کا آپریٹر ہے، پی پی ایل 40 فیصد اور ایشیا ریسورسز آئل دس فیصد کے شراکت دار ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی، وفاقی آئینی عدالت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31اے میں ابہام ہے۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کر دیا. وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا۔
اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا،قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں۔
قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی،وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4% اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا.پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔