2025-07-26@12:14:36 GMT
تلاش کی گنتی: 420

«فیصد پاکستانیوں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد :چینی روایتی تہوار اسپرنگ فیسٹیول قریب آنے کے موقع پر ، پاکستان میں بہت سے مقامات پر چینی  نئے سال کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، اور  سی ایم جی کی جانب سے 2025 کے  اسپرنگ فیسٹیول گالا کے لیے پروموشنل ویڈیو بھی کئی تقریبات میں دکھائی گئی ہے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانہ، پاکستان اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر اسپرنگ فیسٹیول میلے کا اہتمام کیا اور سانپ کے سال کے لیے سی ایم جی  اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو بھی چلائی گئی۔ پاکستان اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے مشترکہ طور پر چائنیز  پاکستانی چلڈرن اسپرنگ فیسٹیول گالا کا اہتمام کیا،جس کے دوران...
    بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے اعلان کیا کہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوران آئی سی سی کے ضوابط کی تعمیل کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان کی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام ’پاکستان‘ دکھایا جائے گا۔ آئی سی سی کے قوانین تمام ٹیموں کو لازمی قرار دیتے ہیں کہ وہ اپنی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام لکھیں، قطع نظر اس کے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کہیں بھی ہو۔ یہ مشق ہندوستان، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی میزبانی کے حالیہ ٹورنامنٹس میں دیکھنے میں آئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
    پنجاب اسمبلی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیےخصوصی عدالتوں کی تشکیل کے قانون کی منظوری دیدی ہے، نئے قانون کے مطابق بل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کی ملکیت کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی سے منظور ہونیوالے اس قانون کے تحت خصوصی عدالت کے جج کے پاس ضلعی جج کے اختیارات ہوں گے، جسے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 3 سال کے لیے نامزد کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کو ٹائٹینک کیوں کہا؟ اس ضمن میں لیےخصوصی عدالتوں میں مقدمات کی ای فائلنگ کے حوالے سے ہائیکورٹ قوانین وضع کرے گی، حق دفاع عدالت کی اجازت سے مشروط ہوگا جس کا دورانیہ 15 دن ہوگا۔ منظور شدہ قانون کے مطابق...
    ویب ڈیسک: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ٹو میں حکومت ٹو حکومت کی بجائے بزنس ٹو بزنس پر توجہ مرکوز رہے گی، سی پیک فیز ٹو میں چینی کمپنیوں کو پیداواری یونٹس پاکستان منتقل کرنے پر قائل کیا جائے گا۔ محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ترقی پذیر معیشتوں پر عالمی قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے موضوع پر اعلیٰ سطح کے مذاکرے سے بطور پینلسٹ خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے مالیاتی پالیسیوں میں تبدیلی اور قرضوں میں پائیداری کے ذریعے مضبوط اور لچکدار معیشتوں کے قیام پر نقطہ نظر بیان کیا۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ...
    نیب کی پریس ریلیز پر ملک ریاض حسین کا ردعمل ، کسی صورت بلیک میل ہونگا اور نا ہی گواہی دونگا، تمام راز ثبوتوں کیساتھ سینے میں ہیں ، تحمل کر رہا ہوں ،، ملک ریاض ، مزید تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا آج بھی یہ فیصلہ ہے، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا! سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40 سال خون پسینہ ایک کرکے...
    کراچی: معاشی بحالی کے بعد پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، جہاں کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ گزشتہ 15 سالوں کی صفر ایوریج گروتھ کے بعد بڑھتی ہوئی غربت پر قابو پانے کے لیے ترقی کی رفتار کو تیز ترین کرنا چاہیے۔ جبکہ دیگر ماہرین جو کہ باثر اثر بزنس مین اور وزارت فنانس میں موجود ماہرین ہیں کا کہنا ہے کہ بحالی کا عمل نازک دور سے گزر رہا ہے، اور تیز رفتار ترقی کے نتیجے میں ملک کو ایک بڑے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ درحقیقت پاکستان کی ایکسپورٹ گزشتہ دو دہائیوں کے درمیان مسلسل گراوٹ کا شکار رہی ہے اور اس میں 20 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے پاکستان کی بھرپور ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنے اور میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے میں جدیدیت لانے کے لیے کراچی میں ایک عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا مظہر ہے، جو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو قومی اور عالمی سطح پر نمایاں کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو اس منصوبے کو پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ یونیورسٹی میڈیا کی تعلیم، تحقیق اور جدت کے میدان میں نئے معیار قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ سیاسی انتقام ہے جس سے آئین، انصاف اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، آج کا دن سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ فیصلے میں حکومت کی بدنیتی بھی عیاں ہیں، فیصلے سے ملک میں جاری سیاسی استحکام کی کوششوں کو دھچکا لگے گا، پوری قوم کو فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ انشاءاللہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ ...
    سفیر کی تعیناتی میں مسلسل تاخیر،پاکستان کا برسلز میں سفارتی محاذ خالی، تجارت سمیت اہم امور متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان کا یورپ میں اہم سفارتی محاذ خالی ہے جس سے تجارت سمیت دیگر اہم امور متاثر ہو رہے ہیں۔پاکستان کا بیلجیئم میں سفیر گزشتہ ستمبر سے مقرر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یورپی یونین کے اہم دفتر برسلز میں پاکستان کی نمائندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ یہ خلا ایسے وقت میں ہے جب جی ایس پی پلس سٹیٹس جو پاکستانی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے پر یورپی یونین کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جی ایس پی پلس سٹیٹس کے...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 1 ہزار 10 ہونڈا سٹی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حکومت نے منظوری بھی دے دی ہے۔ ایف بی آر 1 ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کرے گا جبکہ  باقی رقم اس وقت ادا کی جائے گی جب 500 گاڑیوں کی ترسیل مکمل ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا، وصولی کے لیے نظام بنایا جارہا ہے، چیئرمین ایف بی آر۔ ایف بی آر کے اس فیصلے پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے، وہاج سراج نامی صارف نے لکھا کہ تقریباً 6 ارب روپے ٹیکس دہندگان کی محنت کی کمائی سے جن میں تنخواہ دار طبقہ...
    بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کردیں،بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں: سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کر دیں۔بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بنگلادیش باہمی تجارت بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلاعوام پاکستان کوعزت کی نگاہ سے...
    اسلام آباد (کامرس ڈیسک) سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد اور دسمبر ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے 17.846 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلہ میں 33 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 13.435 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ دسمبر میں سمندر پار پاکستانیوں نے 3.079 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 29 فیصد زیادہ...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم بھیجیں۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں 3.07 ارب ڈالرز وطن بھیجے اور دسمبر 2024 کی ترسیلات دسمبر 2023 سے 29 فیصد زائد ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے سب سے زیادہ 77 کروڑ ڈالرز اور متحدہ عرب امارات سے 63 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔ اس کے علاوہ برطانیہ سے 45 کروڑ ڈالرز، یورپ سے 36 کروڑ ڈالرز اور امریکا سے 28 کروڑز ڈالر بھیجے گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستانیوں...
    اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا: پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مالی سال دو ہزار بائیس میں ترسیلات زر 32 ارب ڈالرز تھیں جبکہ دو ہزار چوبیس میں 27 ارب ڈالرز رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2022میں شرح نمو 6.5 فیصد اور 2024 میں 2.4 فیصد سے بھی کم رہی ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی شہریوں کو بطور سیاح آذربائیجان جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد اس ملک کی خوبصورتی دیکھنے کیلیے جاتی ہے۔ آذربائیجان ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور تاریخی مقامات کا مرکز ہے۔ اس کا دارالحکومت باکو خوبصورت شہر ہے جہاں جدید فن تعمیر تاریخی مقامات کے ساتھ گھل مل جاتا ہے۔ دورے کے دوران سیاح یونیسکو کی فہرسٹ میں موجود اولڈ سٹی (Icherisheher) اور مشہور فلیم ٹاورز دیکھ سکتے ہیں جبکہ کیسپین سی بلیوارڈ کے کنارے چہل قدمی سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔ آذربائیجان نے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو ای وزٹ ویزے جاری کرنے کیلیے ایک آن لائن سروس شروع کی ہے۔ ابتدائی طور...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بھجوا کر ملکی معیشت کاپہیہ جام کرنے کا نعرہ مسترد کر دیا، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد ،اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے بھجوا گئے ریکارڈ ترسیلات زر اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں نے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قومی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم بھیجیں۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں 3.07 ارب ڈالر وطن بھیجے اور دسمبر 2024 کی ترسیلات دسمبر 2023 سے 29 فیصد زائد ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے...
    سٹیٹ بینک نے ورکرز ترسیلات زر کا ماہانہ اور6 ماہ کا ڈیٹا جاری کردیا،اوورسیزپاکستانیوں نے ترسیلات زر بھجوانے کے پچھلے ریکارڈ توڑ دئیے،سٹیٹ بینک نے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھجوانے کی رپورٹ جاری کر دی ،سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تادسمبراوورسیز پاکستانیوں نے17ارب 84 کروڑڈالر وطن بھیج کر ریکار ڈ بنا د یا ، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2024ءکے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر آئے جو ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے صرف6ماہ میں 18ارب ڈالرزوطن بھیجے۔دسمبر2024 میں3 ارب 8کروڑ ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئے۔رواں مالی سال کے پہلے6ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔بتایاگیا ہے کہ ترسیلات زر میں مالی سال 25ءکی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی...