چوتھا ٹی20؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پاکستان نے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
ماونٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز برابر کرسکیں۔
اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ول او رورک اور جیکب ڈفی کی جگہ کائل جیمیسن اور بین سیئرز کو موقع دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیتنا پہلا ہدف ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمیز نیشم، مچل ہے، ایش سودھی، زکیری فولکس اور جیکب ڈفی
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ میچ میں
پڑھیں:
گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا