لاہور‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کے نہروں سے متعلق فیصلے پر بیان بازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کا خاصا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔ اتحادی حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے مکمل یکسوئی سے کام کر رہی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے مثبت ثمرات براہ راست چھوٹے طبقے کو منتقل کیے ہیں۔ ملکی معیشت درست سمت میں چل پڑی، آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی اتحادی حکومت کی دن رات انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ  حکومت کھیلوں کی قومی فیڈریشنز میں شفافیت، جوابدہی اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنانے کیلئے اصلاحات متعارف کروا رہی ہے۔کھیل، قومی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت اجاگر کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں،  قومی کھیل پالیسی نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش، صنفی مساوات اور ہمہ گیری کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ کھیلوں کے عالمی دن برائے ترقی و امن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا  کہ ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان، مثبت تبدیلی کے فروغ، رکاوٹوں کے خاتمے اور سرحدوں سے ماورا اتحاد کے لیے کھیلوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، بین الاقوامی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ملک گیر تربیتی کیمپوں کے انعقاد سے لے کر 2026ء میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری تک، پاکستان خطے میں کھیلوں کی مہارت اور سیاحت کا مرکز بننے کے لیے پْرعزم ہے۔
اسلام آباد‘ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔وزیرِ اعظم نے خیرمقدم کیا اور کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے۔ انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔ علاوہ ازیں ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کی ابتدائی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی لا کر عوام کو پورا ریلیف دیا جائے، حکومت کی جانب سے حالیہ کمی کے اعلان کے باوجود ابھی عوام کو مزید ریلیف دینے کی بڑی گنجائش موجود ہے اور اس کے لیے تمام آئی پی پیز سے بات کرکے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔ غزہ کی صورتحال پر پاکستان زیادہ موثر آواز اٹھائے اور فعال کردار ادا کرے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں میں کمی اعظم شہباز شریف شہباز شریف نے نے کہا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور انگریزی چینل کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پاکستان ٹیلیویژن کے نئے منصوبے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور اس کے انگریزی چینل کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کے بعد ڈیجیٹل چینل کی نشریات کا آغاز کیا اور اس موقع پر اپنا پہلا انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ وزیراعظم نے چینل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، نوجوان اسٹاف سے گفتگو کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی بیانیے کی جنگ میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا مقصد حقیقی اور بروقت خبریں فراہم کرتے ہوئے پاکستان کے بارے میں غلط بیانی اور پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا ہے۔ یہ پلیٹ فارم دنیا کے سامنے پاکستان کی ایک مستند اور فعال آواز کے طور پر ابھرے گا۔

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل بین الاقوامی امور، ثقافت، معیشت اور تجزیے کو ایک منفرد پاکستانی تناظر کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان اپنی خبریں سب سے پہلے دنیا تک پہنچائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینل کی نشریات Reuters اور AP جیسی معروف وائر سروسز کے ساتھ شراکت داری، عالمی فری لانسرز کے نیٹ ورک اور مقامی رپورٹنگ کو جوڑتے ہوئے ریئل ٹائم، تصدیق شدہ اور اعلیٰ معیار کی کوریج فراہم کریں گی۔ یہ پلیٹ فارم مغربی اور بھارتی اثر زدہ علاقائی میڈیا کے یک طرفہ بیانیے کا توڑ ثابت ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل ٹی وی بڑی خبروں کو پاکستانی زاویے سے پیش کرے گا اور عوامی سفارت کاری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

 

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہبازشریف کےبانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعوی کا تحریری حکم جاری
  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور انگریزی چینل کا افتتاح کر دیا
  • سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف
  • پاکستان سعودی عرب کا ہر سطح پر بھرپور دے گا: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی