شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء)پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں سوشل سینٹر کے صدر خالد حسین چوہدری کی جانب سے ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی متحدہ عرب امارات میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی تھے، جبکہ پاکستان قونصلیٹ دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے اماراتی حکومت کے اس فیصلے کو سراہا کہ سال 2025 کو "ائیر آف کمیونٹی" قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مختلف کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افطار سے قبل متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی سالمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پاکستان کے ہاکی میچز؛ بھارتی فیڈریشن کو تحریری کلیئرنس درکار

لاہور:

پاکستانی میچز کے حوالے سے بھارتی ہاکی فیڈریشن کو بدستور حکومت کی جانب سے تحریری کلیئرنس درکار ہے۔

صدر دلیپ ٹرکی کے مطابق ایشیا کپ اور جونیئر ورلڈ کپ کے حوالے سے جیسے ہی حتمی منظوری ملی فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔

دوسری جانب، ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔

بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی چین کے مذہبی معاملات میں مداخلت، چینی سفیر کا شدید ردعمل
  • خامنہ ای کی اسرائیلی جارحیت کے بعد پہلی بار عاشورہ پر عوامی تقریب میں شرکت
  • سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی انٹرویو
  • پاکستان کے ہاکی میچز؛ بھارتی فیڈریشن کو تحریری کلیئرنس درکار
  • شریکۃ الحسین، ثانی زہرا، صحیفۂ وفا، سفیر کربلا سیّدہ زینبؓ
  • بھارت کی ایک اور سبکی، پاکستان ٹیم کو کلیرنس دینا پڑگئی
  • ایشیا کپ ، پاکستانی ہاکی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ اگلے ہفتے متوقع
  • ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی شرکت کا فیصلہ اگلے ہفتے متوقع
  • پاکستان کی چین میں منعقدہ 2025 ایس سی او فلم فیسٹیول میں شرکت
  • بھارت کی ایک اور سبکی، ہاکی ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو کلیرنس دینا پڑگئی