Daily Ausaf:
2025-06-09@16:31:28 GMT

یو اے ای کا ویزہ ! پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے پاکستانیوں کو ویزے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی ، اب پاکستانی پانچ سال کا یو اے ای کا ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ممتحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے گورنر ہاوس کا دورہ کیا، جہاں گورنر سندھ سے اہم ملاقات کی، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی بھی موجود تھے۔

گورنرسندھ نے صوبہ بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر حماد عبید الزہبی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ویزے کے مسائل حل ہوگئے ، پاکستانی پانچ سال کا ویزہ لے سکتے ہیں۔

یو اے ای کے سفیر نے گورنر سندھ کو کراچی میں قائم ویزہ سینٹر آنے کی دعوت بھی دی اور کہا گورنراینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے لائق تحسین ہیں۔

یو اے ای کے سفیر نے گورنر ہاوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا اور پرچم کشائی بھی کی،مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔
مزیدپڑھیں:گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے مالکان ہوشیار ہوجائیں !

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: حماد عبید الزہبی عرب امارات کے یو اے ای کے سفیر

پڑھیں:

عید پر صحیح جانور چننا بچوں کا کھیل نہیں، جرمن سفیر ایلفرڈ گرانیس

ویب ڈیسک:  پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے دلچسپ اور دوستانہ انداز میں کہا ہے کہ عید پر صحیح جانور چننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔

سفیر نے عید کے دوران اپنے سیکیورٹی گارڈز کی خوشی کیلئے مویشی منڈی کا دورہ کیا تاکہ ان کے لیے دُنبے خریدے جا سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے قربانی کے جانور چننے کے تجربے کو دلچسپ مگر مشکل قرار دیا۔

ایلفرڈ گرانیس نے نہ صرف مویشی منڈی کا چکر لگایا بلکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی ثقافت، مذہبی روایات اور بھائی چارے کی فضا کو بھی خوب سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امت مسلمہ اور قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید قربان کی روح کو سمجھنا اور دوسروں کیلئے خوشی کا سامان کرنا ایک قابل قدر جذبہ ہے اور پاکستان میں اس کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔
واضح رہے کہ آج 7 جون بروز ہفتہ پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ نماز عید کے بعد سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک سال میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ
  • پاکستانی ریسلر کا پاکستانیوں کوعید کا بڑا تحفہ ، بھارتی حریف کو ہرا کر عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل کا دفاع
  • بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنا جارحیت ہے، بلاول بھٹو
  • 24کروڑ پاکستانیوں کو پانی سے روکنے کا اقدام کھلی جارحیت ہے
  • عید الاضحی پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر
  • عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر
  • قیدیوں کیلئے خوشخبری، پنجاب بھر میں 90 روزہ سزا معافی کا اعلان
  • عید پر صحیح جانور چننا بچوں کا کھیل نہیں، جرمن سفیر ایلفرڈ گرانیس
  • عیدلاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان روانہ