’کسی کھلاڑی پر ذاتی تنقید نہیں کی‘، 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں پر تنقید سے متعلق محمد حفیظ کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا گزشتہ دنوں ایک بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے کوئی میراث نہیں چھوڑ کر گئے اور نہ انہوں نے کوئی آئی سی سی ایونٹ جتوایا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وقار یونس نے محمد حفیظ کی اس بات پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’بڑے ناموں نے پاکستان کو کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا‘، محمد حفیظ اور شعیب اختر آمنے سامنے
اب محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ میڈیا ہاؤسز اصل بات کو غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بحث کا مقصد یہ تھا کہ آئی سی سی ایونٹس میں کامیابی ٹیموں کو آنے والی نسلوں کے لیے متاثر کن بناتی ہے۔ اسی وجہ سے میں نے یہ بات کی کہ پاکستان کے عظیم کرکٹرز، جن کے پاس بے شمار ٹیلنٹ تھا، 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد 1996، 1999 اور 2003 کے آئی سی سی ایونٹس نہیں جیت سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کبھی بھی میری طرف سے کسی کھلاڑی پر ذاتی تنقید نہیں تھی۔
Some of the media houses are fabricating the actual content.
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) March 17, 2025
واضح رہے وقار یونس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا نام لیے بغیر مبہم انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 90 کی دہائی کے لڑکوں جن میں وسیم اکرم اور خود وقار یونس شامل تھے نے مل کر 191 ٹیسٹ اور 618 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں جن میں دونوں کھلاڑیوں نے 1705 وکٹیں لیں۔ وقار یونس اپنی ٹویٹ میں یہ بھی بتایا کہ دونوں فاسٹ بولرز نے اننگز میں 66 مرتبہ 5 وکٹیں جبکہ اور 10 مرتبہ اننگز میں 10 وکٹیں لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’90 کے کھلاڑیوں نے کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا‘، محمد حفیظ کے بیان پر وقار یونس کا ردعمل
جبکہ شعیب اختر نے جوابی وار کرتے ہوئے محمد حفیظ کو جواب دیا تھا کہ 73 ون ڈے میچوں میں جو آج ہم انڈیا سے اوپر ہیں وہ میچز ہم نے ہی جیتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ وقار یونسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کرکٹ ٹیم کے سابق محمد حفیظ کرتے ہوئے وقار یونس تھا کہ کے لیے
پڑھیں:
ایپل صارفین کے لیے گوگل کا نیا فیچر، اہم سہولت دیدی
گوگل نے ایپل کے صارفین کے لیے اپنے انٹرنیٹ براؤزر میں نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کی مدد سے وہ اپنے ذاتی اور دفتری اکاؤنٹس کے درمیان آسانی سے تبدیلی کر سکتے ہیں۔
یہ سہولت اُن ملازمین کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو ذاتی موبائل یا آلات پر دفتر کے وسائل استعمال کرتے ہیں، اس سے قبل صارفین کو ایک اکاؤنٹ سے باہر نکل کر دوسرے اکاؤنٹ میں داخل ہونا پڑتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کا مصنوعی ذہانت پر مبنی براؤزر جلد متوقع، کیا گوگل کروم کا متبادل بن سکتا ہے؟
اب، جیسے اینڈرائیڈ اور کمپیوٹر پر ہوتا ہے، ویسے ہی ایپل کے صارفین بھی نہ صرف آسانی سے اکاؤنٹس تبدیل کر سکتے ہیں بلکہ ہر اکاؤنٹ کا ڈیٹا بھی الگ رہے گا۔
براؤزر ہر اکاؤنٹ کا الگ الگ ڈیٹا جیسے کھلی ہوئی ٹیبز، تلاش کی تاریخ اور محفوظ کیے گئے پاس ورڈز صرف اسی اکاؤنٹ تک محدود رکھتا ہے، جس سے دفتری معلومات ذاتی سرگرمیوں سے محفوظ رہتی ہیں۔
جب کوئی صارف دفتری اکاؤنٹ میں داخل ہوتا ہے یا اسے منتخب کرتا ہے، تو اُسے ایک تعارفی عمل سے گزارا جاتا ہے، جس میں ذاتی اور دفتری اکاؤنٹس کے فرق اور دفتر کی معلوماتی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی صارفین کے لیے بڑی سہولت کیا ہے؟
جیسے ہی صارف دفتری اکاؤنٹ پر منتقل ہوتا ہے، اُسے اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اب ایک منظم تجربے میں داخل ہو رہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، کمپنی نے اپنے ادارہ جاتی نظام کے لیے سیکیورٹی کی نئی سہولتیں بھی شامل کی ہیں۔
اب دفتر کی تکنیکی ٹیمیں دفتری اکاؤنٹس پر غیر ضروری ویب پتے بند کر سکتی ہیں، اور حفاظتی ٹیمیں مختلف آلات سے نگرانی کے ریکارڈ براہِ راست اپنے نظام میں حاصل کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ونڈوز صارفین کی تعداد میں 40 کروڑ کی کمی، سبب کیا ہے؟
یہ تمام سہولتیں فی الحال اُن آلات پر دستیاب ہیں جو ادارے کے زیرِ انتظام ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی او ایس ایپل صارفین اینڈرائیڈ گوگل کروم