پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) یونیسکو میں پاکستان کی مستقل مندوب سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک مستحکم اور زیادہ موثر یونیسکو کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 221 ویں مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تعلیم، سائنس، ثقافت اور مواصلات کے شعبوں میں تزویراتی ترجیحات کی انجام دہی کے لیے حقیقت پسندانہ اور پائیدار مالی وسائل کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ادارے کے ڈھانچے اور کام کے طریقہ کار میں تزویراتی ربط پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ممتاز زہرا بلوچ نے یونیسکو پر زور دیا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سائنسی اشتراک کار کو فروغ دیا جائے ، سائنسی پیش ہائے رفت اور جدت طرازی کو جمہوری بنانے کے عمل کو تقویت دی جائے اور سائنسی ترقی کو مصنوعی رکاوٹوں سے تحفظ فراہم کرتے ہوئے مربوط بنیادوں پر استوار کیا جائے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے یونیسکو کے عملے کی لگن اور عزم کو سراہتے ہوئے شفافیت اور احتساب کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ممتاز زہرا بلوچ یونیسکو کے کے لئے

پڑھیں:

ای سی ایل کیس: ایمان مزاری غیر حاضر، کیس منتقل کرنے کی استدعا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی مگر مرکزی وکیل ایمان مزاری حاضر نہ ہوئیں۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جگہ معاون وکیل ایمل خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چونکہ ایمان مزاری نے عدالت کے حوالے سے ایک شکایت دائر کر رکھی ہے، اس لیے یہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ پچھلی سماعت میں اس عدالت میں کچھ معاملات ہوئے تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہوا تھا اس کورٹ میں ؟ یہاں لا افسران کھڑے ہیں کیا ہوا تھا یہاں پر؟ 

لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار

انہوں نے کہا کہ وکیل کی غیر حاضری کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے معاون وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں،وزیر صحت مصطفی کمال
  • سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس،قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کرنے کے فیصلہ کی منظوری
  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات
  • افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، عاصم افتخار
  • افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کو نسل کا اجلاس،اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ
  • حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
  • فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، امت مسلمہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • ای سی ایل کیس: ایمان مزاری غیر حاضر، کیس منتقل کرنے کی استدعا
  • ’’امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے‘‘ وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ملاقات میں اظہارِ یکجہتی