سندھ میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی پر مامور نجی سیکیورٹی گارڈز سے متعلق حکومت پاکستان وصوبائی حکومت کی بنائی گئی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نجی سیکیورٹی گارڈ کو پولیس ٹریننگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی میں طلبا اور گارڈز میں تصادم، 5 افراد زخمی

بدھ کے روز میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی پر مامور نجی سیکیورٹی گارڈز سے متعلق حکومت پاکستان و سندھ کی بنائی گئی ایس او پی پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر ریٹائرڈ منیراحمد نے 5 رکنی وفد کے ہمراہ شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، آئی ٹی، ایس پی یو، ٹریننگ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، اجلاس میں آل پاکستان سیکیورٹی ایجینسیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجرریٹائرڈ منیر احمد نے حکومت پاکستان و سندھ کی ترتیب دی گئی ایس او پی پر عمل درآمد اور موجودہ صورتحال سے بریفنگ دی۔

نجی سیکیورٹی گارڈز کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا

چئیرمین اے پی ایس ایس اے نے بریفنگ میں بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تصدیق کے بعد بھرتی اور بعدازاں غیرملکی بالخصوص چینی باشندوں کی سیکیورٹی پرتعینات کیے گئے تمام نجی سیکیورٹی گارڈز کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: بینک کی گاڑی لوٹنے، گارڈ کو مارنے والا گینگ گرفتار

انہوں نے بتایا کہ مستند اور رجسٹرڈ سیکیورٹی گارڈزکو اے پی ایس ایس اے کی جانب سے ’بارکوڈ‘ لگا سروس کارڈ اور یونیفارم بیج فراہم کیا جارہا ہے، بار کوڈ کے ذریعے کسی بھی وقت موبائل فون ایپلیکیشن سے گارڈ کی تصدیق کی جاسکے گی، گارڈ ز کو فائرنگ کی تربیت کے لیے پولیس کی مدد درکار ہے ۔

غیر رجسٹرڈ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

اجلاس میں شریک وفد نے مطالبہ کیا کہ غیر رجسٹرڈ نجی سیکیورٹی کمپنیوں اور گارڈز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

آئی سندھ نے ہدایت کی کہ نجی سیکیورٹی کمپنیوں اور گارڈز سے متعلق ایس او پی پر عملدرآمد اور دیگر معاملات کے لیے ڈی آئی جی ایس پی یو کوآرڈینیشن میکنزم بنائیں، کراچی اور اندرون سندھ میں قائم پولیس ٹریننگ اسکولز میں نجی گارڈز کو فائرنگ کی تربیت فراہم کی جائے۔

آئی جی سندھ  نے کہا کہ سادہ لباس ہو یا باوردی کسی بھی سرکاری اور نجی سیکیورٹی اہلکار کو اسلحہ کی نمائش کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہے، سیکیورٹی گارڈز کی بھرتی کے دوران پولیس ریکارڈ میں مطلوب یا مفرور ملزمان سامنے آنے کی صورت میں حوالگی پولیس 15 کے ذریعے متعلقہ تھانے کو کی جائے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی جی سندھ پولیس ٹریننگ غیر ملکی شہری نجی سیکیورٹی گارڈز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیس ٹریننگ غیر ملکی شہری نجی سیکیورٹی گارڈز نجی سیکیورٹی گارڈز نجی سیکیورٹی گارڈ کی سیکیورٹی پر پولیس ٹریننگ ایس او پی کی جائے

پڑھیں:

سندھ میں نئی اجرک نمبر پلیٹ کے لئے 2 ماہ کی توسیع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: حکومت سندھ نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ لگوانے کےلئے 2ماہ کی توسیع کردی ہے ۔

سندھ حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔

حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پورٹ قاسم پر چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے تیار جیٹی دینے کا فیصلہ
  •  اسلام آباد: ٹریفک پولیس کا ناکوں پر لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان
  • شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
  • افغانیوں کو دکان و گھر کرائے پر دینے والے مالکان پر 79 مقدمات درج
  • سندھ میں نئی اجرک نمبر پلیٹ کے لئے 2 ماہ کی توسیع
  • ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا شہری کو سکیورٹی نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار
  • افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ آج کھول دی جائے گی
  • طور خم بارڈر افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دیا جائے گا