دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سیڈون پارک، ہیملٹن میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور کیویز کے مارک چیپمین انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
اسکواڈ
پاکستان: عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، محمد وسیم، حارث رؤف، سفیان مقیم، عاکف جاوید
نیوزی لینڈ: رہیس ماریو، نک کیلی، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل (کپتان)، محمد عباس، مچل ہے، نیتھن اسمتھ، جیکب ڈفی، بین سیئرز، ول اورورکی
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محمد عامر کو کپتانی مل گئی، ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کی قیادت کریں گے
سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جو رواں ماہ 18 نومبر سے شروع ہونے والی ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں اپنا پہلا سیزن کھیلنے جا رہی ہے۔
یہ اعلان ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اینیمیٹڈ پوسٹر کے ذریعے کیا گیا۔کوئٹہ کیولری اپنی مہم کا آغاز ناردرن واریئرز کے خلاف افتتاحی میچ سے کرے گی۔ ٹیم اپنا دوسرا میچ 19 نومبر کو عجمان ٹائٹنز کے خلاف، جبکہ تیسرا میچ 21 نومبر کو ڈیکن گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیے: کیا محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ واپس میں آئیں گے؟ سابق فاسٹ بولر نے واضح بتا دیا
چوتھا مقابلہ 22 نومبر کو دہلی بلز سے ہوگا، جب کہ آخری دو میچز ویسٹا رائیڈرز اور رائل چیمپس کے خلاف 27 اور 28 نومبر کو ہوں گے۔
چند روز قبل، پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو زمبابوے کے سکندر رضا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سکندر رضا قومی ذمہ داریوں کے باعث لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے کیونکہ وہ اس وقت افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں زمبابوے کی قیادت کر رہے ہیں۔
ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری یاسر عرفات کے سپرد ہے، جبکہ جویریہ خان ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کرکٹ کوئٹہ کیولری محمد عامر