وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے بڑھ رہی تھی جو 4 فیصد سے کم آگئی ہے، یکم جولائی کو ساڑھے سات روپے بجلی یونٹ میں کمی ہوجائے گی۔

نارووال میں احسن اقبال نے ہلوال میں منی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے 10 کروڑ کی لاگت سے اسٹیڈیم تعمیر ہوگا، ن لیگ جب بھی حکومت میں آتی ہے پاکستان کی ترقی کا پہیہ چلنے لگتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے نیا پاکستان بنائیں گے وہ 4 سالوں میں اسے اُجاڑ گئے، جب ان سے عوام نے حکومت عدم اعتماد کے ساتھ لی تو پاکستان دیوالیہ ہونے والا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ملک کے اندر کسی دھرنے، فساد، لانگ مارچ کی ضرورت نہیں، ہمارا مقابلہ بھارت کے ساتھ ہے، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں ترقی کی ریس میں جتوانا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: احسن اقبال

پڑھیں:

نیپرا کی عوامی سماعت مکمل، جون کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد:نیپرا نے جون کے لیے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، فیصلہ جلد جاری ہوگا، سماعت میں صنعت کاروں ںے بجلی مہنگی ہونے سے انڈسٹری تباہ ہونے کا شکوہ کیا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی جوکہ چئیرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی۔ سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں، صحافی حضرات اور عوام نے پھر پور شرکت کی۔
نیپرا کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں جون کے لیے 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، کمی کی صورت میں اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہو گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پروٹیکٹڈ صارفین ،پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا، اتھارٹی نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو تسلی سے سنا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔
سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جون میں 13 ارب 31 کروڑ بجلی کے یونٹس فروخت ہوئے، فی یونٹ بجلی کی پیداوار لاگت 7 روپے 68 پیسے رہی، ریفرنس لاگت جون کیلئے 8 روپے 33 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، ایک ماہ کیلئے صارفین کو ریلیف 8 ارب سے زائد ملے گا۔
چئیر مین نیپرا نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سرکلر ڈیٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے، ڈسکوز کے گرشی قرض بارے ماہانہ اعدادوشمار کیا رہے؟ حکام نے جواب دیا کہ ماہانہ اعدادوشمار دستیاب نہیں اتھارٹی کو جمع کروا دیں گے۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی سماعت چار اگست کو ہے، تمام ڈسکوز کے اعدادوشمار سماعت میں پیش کریں،
صنعت کاروں نے شکوہ کیا کہ بجلی کی قیمت میں حد سے زیادہ اضافے نے صنعت کو متاثر کر دیا ہے، مئی جون کے ماہ میں قیمتیں کم رہی اب پھر سے بڑھ گئی ہیں، مئ جون کے ماہ میں فی یونٹ 28 سے 29 روپے قیمت رہا، جولائی سے قیمتیں دوبارہ بڑھ گئی 10 فیصد تک اضافہ ہوگیا، وزیر اعظم ریلیف پیکج کی کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی تھی، ایس آئی ایف سی نے انڈسٹری کو یقین دہانی کروائی کہ ریٹ نہیں بڑھے گا، گزشتہ ہفتے فیلڈ مارشل سے ملاقات میں بھی معاملہ اٹھایا ہے، اگر ریٹ بڑھتے رہے تو انڈسٹری تباہ ہو جائے گی، پاور ڈویژن ریٹ نہ بڑھنے یا نہیں بڑھیں گے کے سوا کوئی جواب نہیں دیتے۔
بعدازاں نیپرا نے سماعت مکمل کرلی فیصلہ جلد جاری کیا جائےگا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے .سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی
  • پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس اور ایمازون پر، احسن اقبال کے بیان پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟
  • ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ: احسن اقبال کی قوم کو مبارکباد
  • احسن اقبال کی این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل نو، آبادی 24.15 کروڑ تک منجمد کرنے کی سفارش
  • وفاقی کابینہ نے نئی حج پالیسی 2026ء کی منظوری دے دی
  • سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ تک ہوگا، حج پالیسی 2026 منظور
  • سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہوگا، حج پالیسی منظور
  • 70 فیصد کوٹہ سرکاری، اخراجات ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ، حج پالیسی منظور
  • نیپرا کی عوامی سماعت مکمل، جون کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
  •  پاکستانی سیارے کی خلا میں لانچنگ، احسن اقبال چین پہنچ گئے