ملک دشمن عناصر پاکستانیوں کو فرقہ وارانہ کی بنیاد پر لڑا رہے ہیں، طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان علما کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کو اس سازش کا ادراک کرنا ہوگا، اور دشمن کی سازش کو اتحاد امت سے ناکام بنانا ہوگا۔جعفر ایکسپریس کے یرغمالیوں کو بازیاب کروانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاک سرزمین کا ایک انچ بھی کسی دشمن عناصر کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، سانحہ جعفر ایکسپریس کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن لاہور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حافظ طاہر اشرفی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالیوں کو بازیاب کروانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ حافظ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ کل پورے پاکستان میں یوم تحفظ ناموس رسالت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، جس میں تمام مسلمان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں ںے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستانیوں کو فرقہ وارانہ کی بنیاد پر لڑا رہے ہیں، تمام مسلمانوں کو اس سازش کا ادراک کرنا ہوگا، اور دشمن کی سازش کو اتحاد امت سے ناکام بنانا ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملک دشمن عناصر طاہر اشرفی کرتے ہیں
پڑھیں:
جنوبی پنجاب کے عہدیدار اور ٹکٹ ہولڈرز کی ٹی ایل پی سے علیحدگی
جنوبی پنجاب کے کئی عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق عہدیداروں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ جماعت ملک دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچا رہی تھی اور انہوں نے واضح کیا کہ وہ ملکی سلامتی اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سابق عہدیدار نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی کے لانگ مارچ نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ پاک فوج نے بھارت کو جنگ میں شکست دی، اور دشمن اب پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خارجی دہشت گرد بھی ٹی ایل پی سے وابستہ تھے، لیکن پاک فوج نے دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
ٹکٹ ہولڈرز نے کہا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا اور وہ دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، تاکہ پاکستان تاقیامت قائم رہے اور کوئی اس کی طرف میلی آنکھ نہ ڈال سکے۔
محمد حسین بابر نے واضح کیا کہ وہ کالعدم ٹی ایل پی سے بغیر کسی دباؤ کے علیحدہ ہو رہے ہیں، جبکہ راؤ عارف سجاد نے کہا کہ پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔