پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، ملائیشین ایئر لائن نے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
ملائیشیا کی سستی ایئر لائن ’ایئر ایشیا ایکس‘ نے پاکستان میں بھی اپنے آپریشنز باضابطہ شروع کردیے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان اور ملائیشیا کے مابین سفری روابط میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے لیے براہ راست پروازیں 30 مئی سے شروع ہوں گی۔
یہ اعلان کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران کیا گیا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہاردیناتا احمد سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کامران ٹیسوری نے سروس کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور اس نئے روٹ کو پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا ’ یہ نئی کنیکٹیویٹی نہ صرف لوگوں کے درمیان تعلقات کو بڑھائے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور سیاحت کے دروازے بھی کھولے گی۔‘
یہ بھی پڑھیے ’وقت اور پیسے دونوں کی بچت‘، ایئر ایشیا نے کراچی کے لیے سستی اور براہ راست فلائٹس کا اعلان کردیا
ایئر ایشیا ایکس کے سی ای او بنجمن اسماعیل نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایئر لائن کراچی اور کوالالمپور کے درمیان ہر ہفتے پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو 4 راؤنڈ ٹرپ پروازیں چلائے گی۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ابتدائی طور پر یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت 55800 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پہلے پہل بکنگ کروانے پر 20 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔
ایئر ایشیا ایکس نے اپنے پاکستان آپریشنز کے ذریعے سالانہ 100,000 سے زائد مسافروں کو خدمات فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کا مقصد کاروباری اور تفریحی مسافروں دونوں کے لیے سستی اور معیاری سفری خدمات فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے 35 ہزار والا ٹکٹ اب صرف 13 ہزار میں، ایئر ٹکٹس کی قیمت میں بڑی کمی کی وجہ کیا؟
گزشتہ روز ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہاردیناتا احمد نے وفد سمیت گورنر ہاؤس کراچی کا دورہ کیا اور گورنر ٹیسوری سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر ایشیا پاکستان سستا فضائی سفر کراچی ملائیشیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر ایشیا پاکستان سستا فضائی سفر کراچی ملائیشیا ملائیشیا کے ایئر ایشیا کے درمیان کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی کرپشن رپورٹ چارج شیٹ قرار، حکومت نے کرپشن ایکشن پلان کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حکومت نے آئی ایم ایف کی کرپشن رپورٹ کو چارج شیٹ قرار دیتے ہوئے 31 دسمبر تک ایکشن پلان تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس ہوئے، جن میں رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی میں شرکت کرتے ہوئے کمیٹی کو 15 اہم سفارشات پر بریفنگ دی۔ یہ سفارشات گورننس، ٹیکسیشن، کرپشن، ریگولیٹری امور اور قانون کی بالادستی سے متعلق ہیں۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کو حکومت اور پارلیمنٹ دونوں کے لیے ایک چارج شیٹ قرار دیا اور کہا کہ بدعنوانی کے تدارک کے لیے 31 دسمبر تک ایک جامع ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ کے مطابق یہ ایکشن پلان مختصر، درمیانے اور طویل المدتی اقدامات پر مشتمل ہوگا، جو 6 ماہ، 18 ماہ اور 36 ماہ کی مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔حکومت کی ترجیح ہے کہ سرکاری افسروں کے اثاثے آن لائن کر دیے جائیں تاکہ شفافیت میں اضافہ ہو اور بدعنوانی کے امکانات کم ہوں۔
پارلیمانی اجلاس میں آئی ایم ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا، تاکہ مالی نظام کی مضبوطی اور عوام کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے قوانین کے نفاذ اور ریگولیٹری اداروں کی فعال نگرانی بھی شامل ہوگی، تاکہ طویل مدت میں مؤثر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔حکومت نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ 31 دسمبر تک تیار ہونے والا ایکشن پلان نہ صرف سفارشات پر عمل کرے گا بلکہ شفافیت اور احتساب کو بھی فروغ دے گا۔
یہ اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات اور ملکی مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ نہ آئے۔