تیسرا ٹی20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
آک لینڈ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت لیا ہے اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔ جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث(وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان علی آغا(کپتان)، شاداب خان، خوش دل شاہ، عبدالصمد، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عرفان نیازی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے زمین کی تبدیلی فیس میں رعایت کا فیصلہ
سٹی42: پنجاب حکومت نے نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے زمین کی تبدیلی فیس (لینڈ چارجز) میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق اس سرمایہ کاری سے تقریباً 20,000 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ کمپنی کی غیرملکی سرمایہ کاری 150 ملین ڈالر اور برآمدات کا ہدف 400 ملین ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور اور قصور کے اسپیشل اکنامک زون میں لینڈ چارجز کی مد میں 44 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جس میں یہ رعایت دی جائے گی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
تمام کارروائی اور نگرانی محکمہ صنعت اور محکمہ خزانہ مشترکہ طور پر کریں گے۔