محمدبن سلمان 22ستمبر کو فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے، طاہر اشرفی کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے اعلان کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالے اسٹریٹجک معاہدے پر آج جمعہ کو ملک بھر میں یومِ تشکر و یومِ دعا منایا جا رہا ہے، ارض حرمین کیلئے جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 22 ستمبر کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔ طاہر اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستانی قوم کو بہت بڑی خوشخبری عطا ہوئی، پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجی شراکت کا معاہدہ طے پایا ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے، پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد تعریف کے مستحق ہیں۔
طاہز اشرفی نے مزید کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین پر اپنا واضح مؤقف رکھتا ہے، دنیا میں امن چاہنے والوں کو دفاعی معاہدہ سے نئی طاقت ملے گی، 22 ستمبر کو سعودی ولی عہد فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالے اسٹریٹجک معاہدے پر آج جمعہ کو ملک بھر میں یومِ تشکر و یومِ دعا منایا جا رہا ہے، ارض حرمین کیلئے جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طاہر اشرفی
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز