پاک فضائیہ نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کردیا، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ محافظان فضائے وطن آپ کی مہارت، حکمتِ عملی اور بے مثال حوصلے نے فضاؤں میں پاکستان کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کیا۔
پاک فضائیہ کی کارکردگی نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا ہے۔ سلام ہے پاک فضائیہ پر، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ
پڑھیں:
ایس سی او کا بڑا اقدام: میرپور میں فری لانسنگ ہب قائم کردیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کے تحت اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے میرپور، آزاد جموں و کشمیر میں جدید فری لانسنگ ہب قائم کر دیا ہے، یہ منصوبہ خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس سی او ملکی ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ادارہ اپنے وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 100 سے زائد مقامات پر جدید آئی ٹی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے میرپور میں خواتین کے لیے نئے فری لانسنگ ہب کا افتتاح کیا، جو مظفرآباد میں قائم کیے گئے پہلے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے بعد دوسرا بڑا منصوبہ ہے۔
فری لانسنگ ہب کا قیام خواتین کو ڈیجیٹل طور پر خود مختار بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، جہاں تربیت، تکنیکی معاونت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، ان مراکز کا مقصد نوجوانوں، بالخصوص خواتین، کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور انہیں آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
اہلِ علاقہ نے ایس سی او کے ان اقدامات کو ڈیجیٹل ترقی اور خواتین کے بااختیار مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔