Daily Ausaf:
2025-08-08@13:59:07 GMT

سونا مزیدسینکڑوں روپے سستا ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی آگئی، فی تولہ سونا مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی واقع ہوئی اور یہ 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے تھی۔

24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 840 روپے ہوگئی، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے تھی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1414 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 780 روپے ہوگئی، جو گزشتہ روز 2 لاکھ 77 ہزار 194 روپے تھی۔

دوسری جانب ایک تولا اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 3 ہزار 417 روپے اور 2 ہزاار 929 روپے پر برقرار رہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی 18 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 325 ڈالر ہوگئی جو گزشتہ روز 3 ہزار 343 ڈالر تھی، جبکہ چاندی کی قیمت 32.

35 ڈالر پر مستحکم رہی۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت گزشتہ روز

پڑھیں:

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے.

ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مسلسل تیسرے روز نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے 3 لاکھ 10ہزار 956 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 400 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں تین دن کے دوران 4700 روپے اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے.
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا؛ فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟ جانیے!
  • زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • ملک کا مالیاتی خسارہ تشویش ناک 7 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا
  • سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟  
  • گزشتہ مالی سال حکومتی آمدنی 9 ہزار 946 ارب، اخراجات 17 ہزار ارب روپے رہے، وزارت خزانہ
  • ملک میں سونے کی قیمت بڑھ گئی۔
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ