وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر تمام وسائل حالت جنگ سے نمٹنے کیلئے مختص
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ وادی نیلم کے لیے فوری طور پر 3 "فور بائی فور" ایمبولینسز روانہ کردی گئیں، ایل او سی سے ملحقہ بی ایچ یو نوسدہ کو بھی "فور بائی فور" ایمبولینس فراہم کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں SDMA، صحت عامہ، داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے وزیراعظم آزادکشمیر کو موجودہ صورتحال اور ایمرجنسی رسپانس پر بریفنگ دی۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
وزیراعظم آزادکشمیر نے SDMA کو فی الفور ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر تمام وسائل حالت جنگ سے نمٹنے کیلئے مختص کر دیے گئے۔
اجلاس میں تمام اضلاع میں ایمرجنسی رسپانس سینٹرز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہندوستانی جارحیت سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ جات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا.
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارتی جارحیت، سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان
محکمہ صحت نے ایمرجنسی ریسپانس یونٹس کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے ایمبولینس، آکسیجن، IV فلوئڈز، اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے، تمام میڈیکل عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تمام اسپتالوں میں عملے کی 24 گھنٹے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ سندھ کے محکمہ صحت نے ایمرجنسی ریسپانس یونٹس کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے ایمبولینس، آکسیجن، IV فلوئڈز، اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی رابطے اور تمام ایمرجنسی کیسز کو مکمل توجہ اور احتیاط سے ڈیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔