سٹی 42 : ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ ایمرجنسی،جنگی حالات،کسی بھی ناگہانی حالات میں ہمہ وقت الرٹ ہیں۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے شہر بھر میں خود پٹرولنگ،ڈولفن،پی آر یو کو چیک کیا، ایس پی ڈولفن کی ایلیٹ ٹیموں سے بھی ملاقات ہوئی۔ 

ایس پی ڈولفن نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ ایمرجنسی،جنگی حالات،کسی بھی ناگہانی حالات میں ہمہ وقت الرٹ ہیں، پنجاپ پولیس پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ایس پی ڈولفن فیلڈ میں جوانوں کا لہو گرماتے رہے، ڈیوٹی پر مامور افسران،جوانوں کو شہریوں سے خوش اخلاقی کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کینٹ ڈویژن کی ٹیموں،سیکٹر انچارجز کی مختلف پوائنٹس پر چیکنگ کی۔ 

ارسلان زاہد نے کہا کہ 15کی کال پرفوری رسپانس یقینی بنایا جائے ۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

موجودہ حالات میں سفارتی کوششوں سے مطمئن نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سفارتی کوششوں سے مطمئن نہیں ہوں، پاک افواج بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کررہی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہندوستان نے ہماری مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا، آج جمعہ کو ہم نے ملک بھر یوم دفاع وطن منانے کا فیصلہ کیا ہے، 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا جس میں پاکستان کے موقف کو اجگر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ فوج سے گلے ہیں لیکن جب وطن عزیز کا معاملہ آئے گا تو وہ ہمیں دو قدم آگے پائیں گے، سوشل میڈیا پر جنگ کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کو روکنے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہری دفاع کیلئے انصار السلام کے کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے، ان حالات میں ایک ہی قومی بیانیہ ہونا چاہئے، قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سفارتی مشنز کو اس وقت مختلف ممالک کے دورے کرنے چاہئے تھا اور اپنے دوست ممالک کو انگیج کرنا چاہئے تھا مگر ہم نے وہ سفارتی کوششیں نہیں دکھائیں جو ان حالات میں ہونی چاہئیں، موجودہ سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے میں مطمئن نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے خلاف اسرائیلی ہتھیار استعمال کررہا ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم ان دونوں کیخلاف ایک ہی لب و لہجہ اختیار کریں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ہنگامی حالات، نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ
  • موجودہ حالات میں سفارتی کوششوں سے مطمئن نہیں، مولانا فضل الرحمٰن
  • پنجاپ پولیس ہر وقت پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے؛ ایس پی ڈولفن
  • پی ایس ایل ٹیموں کی آمدورفت کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی
  • راولپنڈی کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ، ریہرسل بھی کی گئی
  • سکردو میں ریسکیو سروس ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں منسوخ
  • کیا ان حالات میں عمران خان شہباز شریف کے ساتھ بیٹھیں گے؟ سنیے بیرسٹر سیف کا جواب
  • بھارتی فلموں پر پابندی عائد! جنگی حالات کے باعث این او سی کا اجرا بند 
  • بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد ملک بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی ایمرجنسی نافذ