بھارتی دراندازی کے جواب میں پاک فوج نے دانت کٹھے کر دیئے ہیں، علامہ ریاض نجفی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ اللہ کے نزدیک بڑائی کا معیار تقوی ہے، انسان کا رابطہ جتنا اللہ سے مضبوط ہوگا اتنا ہی اس کا معیار بلند ہوگا، آپ میں سے ہر کوئی اپنی رعیت کا مسئول ہے، اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان نے ہمیشہ قائم رہنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ کے نزدیک بڑائی کا معیار تقوی ہے۔ انسان کا رابطہ جتنا اللہ سے مضبوط ہوگا اتنا ہی اس کا معیار بلند ہوگا۔ آپ میں سے ہر کوئی اپنی رعیت کا مسئول ہے جتنے لوگوں کی مسئولیت آپ کے ذمہ ہے۔ ان کے بارے میں آپ سے پوچھا جائے گا۔ بچوں کی تربیت پر توجہ دیں یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ جن لوگوں کے کارخانے ہیں وہ اپنے ملازمین کے مسئول ہیں۔ ان کا بھی خیال رکھیں۔ جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ لا الہ الا اللہ کا نعرہ پاکستان کی بقا کا ضامن ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان نے ہمیشہ قائم رہنا ہے۔
انہوں نے کہا لا الہ الا اللہ ایسا کلمہ ہے جس کو اگر سمجھ لیا جائے تو انسان دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہوگا۔ جب لوگ اللہ پر حقیقی ایمان لاتے ہیں اور اللہ کی رحمت کے امیدوار ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے معاملات درست فرما دیتا ہے۔ مایوس ہونا کافر کا کام ہے، مومن مشکلات میں کبھی نہیں گھبراتا۔ رسول اللہ نے فرمایا کہ کافر کی مثال خشک تنے کی سی جبکہ مومن کی مثال گندم کے گوشے کی طرح ہے۔ مومن کی امیدوں کا محور اللہ کی ذات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شیعہ مسلمانوں کیلئے مالک کائنات کا احسان ہے کہ ہمارے بارہویں امام مہدی علیہ السلام موجود ہیں اور ہم ان کے انتظار میں ہیں، جبکہ امام کا انتظار بڑی عبادت ہے۔ حافظ ریاض نجفی نے آٹھویں امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب امام علی رضا علیہ السلام کو ولی عہد بنایا گیا تو بھی جنگی ماحول تھا اور آج بھی ہم مولا کی ولادت منا رہے ہیں تو بھی ایسا ہی ماحول ہے۔ بھارت بار بار در اندازی کر چکا ہے لیکن الحمدللہ ہماری پاک فوج نے اس کے دانت کٹھے کر دیئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا معیار
پڑھیں:
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے مریضوں کیلئے عالمی معیار کا ہسپتال ہوگا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے مختلف بلاکس کو صوبوں سے منسوب کیا جائے، جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر، سٹاف کی بھرتیوں میں شفافیت و میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے، تعمیری کام کے معیار کو اولین بنانے اور شفایت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بڑے اسپتالوں پر مریضوں کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے اسلام آباد میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نظام کی بہتری کا منصوبہ پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پی کے ایل آئی بہترین طریقہ سے مریضوں کی خدمت کر رہا ہے، جناح میڈیکل کمپلیکس کوپاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر(پی کے ایل آئی )سے بھی بہتر اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنائیں گے۔
انہوں نے ہسپتال میں جینٹوریل سمیت تمام دیگر متعلقہ سروسز میرٹ پر آؤٹ سورس کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ہسپتال کے کنسپٹ ڈیزائین، بورڈ کی تشکیل اراضی اور ہسپتال سے متصل مجوزہ کمرشل سینٹر کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کنسپٹ ڈیزائن، اراضی کی منتقلی اور بورڈ کی تعیناتیاں حتمی مراحل میں ہیں، تعمیر کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کیلئے جیو ٹیک سٹڈی اور ہسپتال کے اسلام آباد اور گرد و نواح کے رہائشیوں کیلئے افادیت کے حوالہ سے سوشل امپیکٹ سٹڈیز جاری ہیں۔
اجلاس کو مختلف اقدامات کی معینہ مدت اور اہداف پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سید مصطفی کمال، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، چیئرمین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔