مودی کا جنگی جنون، رافیل کے بعد کرنسی بھی گر گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
مودی کے جنگی جنون کے باعث رافیل طیارے کے بعد کرنسی بھی گر گئی۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی شدید مندی ہے، نیفٹی ففٹی ایک اعشاریہ ایک 8 فیصد اور ممبئی میں بی ایس ای سینسک ایک اعشاریہ ایک دو فیصد مزید گر گئیں۔
بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں ہر سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔
بھارتی روپے کی قدر بھی دو دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے پچیس پیسے گر چکی ہے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں سے سرمایہ کاروں میں بہت زیادہ خوف دیکھا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہفتہ وار مہنگائی میں 1.34 فیصد کمی، ادارہ شماریات کی رپورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 1.34 فیصد کم ہوئی جبکہ سالانہ
بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 4.17 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاءمہنگی ہوئیں، 14 اشیاءکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، اور 19 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیاءمیں ہائی اسپیڈ ڈیزل2.89 روپے فی لیٹر، انڈے (فی درجن): +2.89 روپے، ایل پی جی گھریلو سیلنڈر1.42 روپے، جلانے کی لکڑی (فی من)7.98 روپے، چاول، بیف، دال مونگ، آلو بھی مہنگے ہوئے۔سستی ہونے والی اشیاءمیں ٹماٹر (فی کلو)52.36 روپے،چکن (فی کلو)58.27 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا53.82 روپے، بجلی (فی یونٹ) -0.32 روپے، کیلا، لہسن، پیاز، چنے، دال ماش سمیت دیگر اشیاءبھی سستی ہوئی۔ جن چیزوں کی اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں ان میں بریڈ، تازہ دودھ، دہی سمیت 19 اشیا ءکی قیمتیں بغیر تبدیلی کے برقرار رہیں۔