سینیٹر روبینہ خالد کا مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین، قوم سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سٹی 42 : چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو انڈیا کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے پہ خراجِ تحسین پیش کیا اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی جرات و استقامت کی تعریف کی ۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی اور بیرونی جارحیت کے خلاف جاری جنگ میں ہماری افواج کی بے مثال قربانیوں اور شجاعت کا بھرپور اعتراف کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کا نوٹس لے اور بھارت کو اس کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر جوابدہ بنائے ۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
سینیٹر روبینہ خالد نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مشہور تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ہم دشمن کی جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے، چاہے ہمیں ایک ہزار سال تک بھی لڑنا اور قربانیاں دینی پڑیں۔" انہوں نے کہا تمام پاکستانی اندرونی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اپنی افواج کا ساتھ دیں، اس نازک وقت میں ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح ایک مضبوط اور پر عزم قوم بننا ہے اور اپنی افواج کی بے لوث خدمات پر ان کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرنی ہے ۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اسی عزم اور حوصلے کے ساتھ اپنی مسلح افواج کے ساتھ قومی خودمختاری کے دفاع میں کھڑی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سینیٹر روبینہ خالد مسلح افواج انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔