پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی سمیت کئی حساس اور کلیدی اداروں کی آفیشل ویب سائٹس ہیک کر لی۔

پاکستانی سائبر حملے میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن کی ویب سائٹس شامل ہیں۔

ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز بھی شامل ہیں جبکہ یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا اور انڈین ایئرفورس مہاراشٹر کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

پاکستانی سائبر حملے میں بھارت کی ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اُڑا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا بھی ریکارڈ اُڑا دیا گیا ہے جبکہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کرلیے گئے ہیں۔

سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی فیڈرز کے گرڈ کو بھی ناکارہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح بعد از نمازِ فجر پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ’الفتح میزائل‘ کی لانچ کے ساتھ آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔

بنیان المرصوص کا مطلب آہنی دیوار ہے جبکہ پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی گئی ہے۔

پاکستان کی عسکری قیادت نے فیصلہ کیا کہ بھارت نے اب مزید جارحیت کی تو اس کے ہائی ویلیو زونز کو نشانہ بنایا جائے گا، ہائی ویلیو زونز میں بھارت کے اقتصادی اہداف بھی شامل ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

پاکستان سے ہیک کیا گیا بھارتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش

پاکستان کی جانب سے سائبر محاذ پر بھی مؤثر جوابی کارروائی، متعدد بھارتی سرکاری ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں، جن میں حساس ادارے اور دفاعی محکمے شامل ہیں۔ ہیک کی گئی ویب سائٹس کا ڈیٹا منظرعام پر آ گیا ہے جبکہ کئی پلیٹ فارمز پر اسے ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر ماہرین نے جن بھارتی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا، ان میں آسام رائفل، ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی، انڈین ڈیفنس پروڈکشن اور دیگر اہم پورٹلز شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ہیک کیا گیا بھارتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کردیاگیا۔

ہیک کی گئی ویب سائٹس پر واضح طور پر درج کیا گیا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی آماجگاہ ہے اور ان ویب سائٹس پر بھارتی دہشت گردی کے شواہد بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اس سائبر کارروائی کے بعد بھارت کے آئی ٹی سیکٹر کے عالمی دعوے کھوکھلے ثابت ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی نہ صرف بھارت کے سائبر سکیورٹی نیٹ ورک پر کاری ضرب ہے بلکہ اسے عالمی سطح پر سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

سائبر حملے کو پاکستان کی طرف سے جاری جوابی اقدامات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نہ صرف دفاعی میدان میں بلکہ ڈیجیٹل میدان میں بھی چوکنا ہے اور مؤثر انداز میں ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے ہیک کیا گیا بھارتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش
  • پاکستان کا بھارت پر سائبر حملہ،70فیصد بھارت بجلی سے محروم،سینکڑوں حکومتی ویب سائٹس بھی ہیک
  • پاکستانی سائبر حملے میں ہیک کی گئی بھارتی ویب سائیٹس کا ڈیٹا منظر عام پر آگیا
  • پاکستان کا سب سے بڑا سائبر حملہ، بھارت اندھیرے میں ڈوب گیا، سینکڑوں سرکاری ویب سائٹس ہیک
  • پاکستانی سائبر حملے ، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت 25 سو سے زائد سرویلنس کیمرے ہیک
  • پاکستانی سائبر حملے ,بھارتی مہاراشٹرا الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کو ہیک کر لیا گیا
  • پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک
  • پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک، قومی پرچم آویزاں
  • پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک