اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری خوش آئند ہے ،ایگزیکٹو بورڈ نے ثابت کیا کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری نئی دہلی کی خواہشات پر نہیں دیتا،پاکستان نے رواں مالی سال قرض پروگرام کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کئے ہیں ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظور ی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائمری بیلنس، صوبائی سرپلس اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے اہداف کا حصول بڑی کامیابیاں ہیں ،ملکی معیشت کی بہتری اور اقتصادی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی کوششیں اطمینان بخش ہیں ، پاکستان نے رواں مالی سال قرض پروگرام کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کئے ہیں ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ نے ثابت کیا کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری نئی دہلی کی خواہشات پر نہیں دیتا۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے معاشی پالیسیوں پر بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لینا خوش آئند ہے، حکومت کی مثبت اصلاحات کے نتیجے میں معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہے، کاروباری برادری پرامید ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ قرض پروگرام آخری ثابت ہو گا۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

راولپنڈی، متاثرین رنگ روڈ کمیٹی مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کررہی ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی، متاثرین رنگ روڈ کمیٹی مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کررہی ہے
  • پی آئی اے کے لیے برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار
  • حیدرآباد ،حیسکو چیف ایگزیکٹو فیض اللہ ڈاہری فاتحہ خوانی کررہے ہیں
  • حیدرآباد ،گسٹا کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے
  • آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط، مذاکرات کل شروع ہوں گے
  • پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر کی باضابطہ منظوری مل گئی
  • محکمہ ورکس اینڈ سروسز ،کوسٹل ہائی وے ڈویژن کے 7 ارب کے منصوبے میں مبینہ کرپشن
  • فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا خوش آئند قدم ہے، محمد عمر فاروق
  • ٹرمپ کے انٹیفا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے متعلق ایگزیکٹو آڈر پر دستخط
  • این آئی سی وی ڈی، پلمبر حسن مصطفی کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی چیلنج