2025-09-24@23:54:45 GMT
تلاش کی گنتی: 94

«سیلاب سے متاثرہ افراد کی»:

    ندیم افضل چن—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے بھی حکومت سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پاس ڈیٹا بینک ہے، بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال کریں۔ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا: خاتون اولخاتونِ اول، ایم این اے آصفہ بھٹوز رداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔ ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ آپ جس...
    لاہور: فیصل آباد سے کراچی جانے اور آنے والے ہزاروں مسافر رل گئے، ریل گاڑی سے سفر کرنے کے لیے مسافروں کو مزید کئی ماہ تک انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑے گا، سیلاب سے متاثرہ پل اور ریلوے ٹریک کا تعمیراتی کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پل کی تعمیر کے لیے ابھی ٹینڈر جاری کیا گیا ہے، تعمیراتی کام کب شروع ہوگا پتا نہیں۔ گزشتہ ماہ سے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے، ریل گاڑی سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافر ترس گئے، جو بہت مجبور ہیں وہ لاہور آکر کراچی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جن...
    لاہور: دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے نقصانات کے باعث اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 134 ہوگئی جبکہ 47 لاکھ سے زائد لوگ اور 27 اضلاع متاثر ہوئے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب سے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی۔   ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق سیلاب کے باعث 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے جبکہ دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 47 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 271 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے جہاں شہریوں کو کھانا اور تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ متاثر ہونے والے اضلاع میں 300 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے...
    قیصر کھوکھر: پنجاب کے سیکرٹری داخلہ کے مطابق اب تک 10,000 سے زائد افراد سول ڈیفنس رضاکار کے طور پر رجسٹر ہو چکے ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین نے بھی اس کار خیر میں بھرپور شرکت کی ہے اور بڑی تعداد میں خود کو رجسٹر کروایا ہے۔ سیکرٹری داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام دن رات جاری ہے اور اب تک لاکھوں افراد کو ان کے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ محکمہ تعلیم کی انوکھی منطق، کالجز اور یونیورسٹیوں میں گداگری مخالف مہم کا آغاز یہ رضاکار ہر ہنگامی صورتحال میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے موجود...
    سیلابی خطرات سے دوچار علاقوں کا جی ڈی پی میں حصہ 50 فیصد ہے سیلابی خطرات سے دوچار کراچی سیلابی خطرات کی زد میں جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد ہے،وزارت پلاننگ کی دستاویز پاکستان کی آدھی معیشت سیلابی خطرات کی زد میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت پلاننگ کی دستاویز کے مطابق سیلابی خطرات سے دوچار علاقوں کا جی ڈی پی میں حصہ 50 فیصد ہے سیلابی خطرات سے دوچار لاہور کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ 11.5 فیصد ہے۔کراچی بھی سیلابی خطرات کی زد میں ہے جہاں جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد ہے جب کہ پشاور، ملتان اور کوئٹہ کا بھی سیلابی خطرات کی زدمیں ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔اسلام آباد اور پشاور بھی سیلابی...
    سٹی42: مرکزی اور جنوبی پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی پانی اب سندھ کے شہروں اور قصبوں میں بھی تباہی پھیلانے لگا ہے۔ خیرپور میں  کمسن بچی پانی میں بہہ گئی، جس کے بعد شہر میں 3دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی ہے۔ اوچ شریف میں مویشی بچاتے ہوئے شخص جاں بحق: ضلع بہاولپور کے سیلاب زدہ علاقے اوچ شریف میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چھ بچوں کے باپ اختر اپنے مویشیوں کو بچاتے ہوئے تیز پانی کی نذر ہوگیا۔ متوفی کی بیوی نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پہلے ہی اپنا گھر کھو چکی ہے، اب شوہر بھی چلا گیا ہے اور بچوں کا مستقبل غیر محفوظ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ان کی خصوصی ہدایت کے مطابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے سوات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ذاتی حیثیت میں امدادی سامان سیلاب متاثرین کو فراہم کیا، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ کے دن یہ پیغام دیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ عملی طور پر یکجہتی دکھائی جائے اور ان کی مدد کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صاحب حیثیت افراد اس مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر ان بہن بھائیوں کی مدد کریں جو سیلاب...
    نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال شدید انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے سربراہ کالوس گیہا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر 5 روز سے اونچے درجے کی سیلابی کیفیت برقرار ہے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، سندھ میں دریا کے کنارے اور کچے میں آباد دیہات، بستیاں اور فصلیں پانی کی نذر ہوگئیں۔ کندھ کوٹ کے علاقے میں دریائے سندھ میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، سیلاب سے کچے کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں، مویشیوں کے باڑے بھی ویران ہوگئے، بھینسیں دریا میں چھوڑ دی گئیں یا دریا کنارے باندھ دی گئی ہیں، کندھ کوٹ اورگھوٹکی کو ملانے والا عارضی کچے کا راستہ بھی متاثر ہے۔ گھوٹکی میں کچے کے 100 سے زاید...
    پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 118 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 47 لاکھ 23 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4ہزار 700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 26 لاکھ 11 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 337 ریلیف کیمپس اور 492 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم...
    لاہور: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 97 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 45 لاکھ 98 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث ساڑھے 4ہزار سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2335 موضع جات، ستلج میں 672 موضع جات اور راوی میں 1482 موضع جات متاثر ہوئے۔ ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 24 لاکھ 51 ہزار لوگوں...
    پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں اور دریاؤں کی طغیانی سے ہزاروں دیہات ڈوب گئے اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پنجاب شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ دریائے ستلج، راوی اور چناب اپنی حدود سے بڑھ کر پانی بہا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں گاؤں زیرِ آب ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب بھارتی حکام نے گندا سنگھ والا اور فیروزپور میں پانی کی سطح میں اضافے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا، جس کے بعد دریائے ستلج کے کناروں پر دوبارہ انخلا کے عمل شروع ہو گئے۔ اگرچہ بعض علاقوں میں پانی کی سطح میں معمولی کمی...
    ملتان، بہاولپور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی شدت برقرار ہے، کشتیوں کے حادثات اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث مزید جانی و مالی نقصانات سامنے آئے ہیں۔ خان بیلہ اور موہانہ سندیلہ میں متاثرین کو منتقل کرنے والی کشتیاں الٹ گئیں۔ موہانہ سندیلہ میں چار سالہ بچہ جاں بحق ہوا، 18 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 9 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خان بیلہ میں کشتی ڈوبنے سے دو ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے لتی ماڑی میں بھی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا تاہم تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بہاولنگر کی بستی کلر والی میں...
    لاہور: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 42 لاکھ 9 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4ہزار سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2190 موضع جات، ستلج میں 651 موضع جات اور راوی میں 1495 موضع جات متاثر ہوئے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 21 لاکھ 90 ہزار لوگوں کو...
    سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک اہم تحریک جمع کر ائی جس میں حالیہ سیلاب کے دوران سرکاری افسران کے رویے پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ سینیٹر کا کہنا ہے کہ جہاں متاثرین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہیں بعض سرکاری افسران ریلیف اور ریسکیو کی ذمہ داریوں سے زیادہ اپنی سوشل میڈیا تشہیر میں مصروف نظر آتے ہیں۔ انہوں نے تحریک میں مؤقف اختیار کیا کہ کچھ افسران متاثرہ علاقوں میں سوٹ بوٹ اور مہنگے چشمے لگا کر ویڈیوز اور تصاویر کے لیے پوز بنا رہے ہیں، جیسے کہ وہ کسی تشہیری مہم کا حصہ ہوں، نہ کہ ایک انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہوں۔ سینیٹر دنیش کمار نے ایسے طرز...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران 3 ہزار 652 افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت: پنجاب میں پھر سیلابی صورت حال، جلال پور پیر والا شہر خالی کرنے کا حکم ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 1159 افراد کو منتقل کیا، جب کہ پرائیویٹ بیڑے کی مدد سے 2048 متاثرین کو ان کے سازوسامان اور مویشیوں سمیت نکالا گیا۔ پاک فوج کی ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے 445 افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ آپ اور آپ کے...
    پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اب تک 21 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ مختلف حادثات اور واقعات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کے دوران پنجاب میں حالیہ سیلابی صورتحال کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس آفت میں مجموعی طور پر 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 21 لاکھ 47 ہزار کو اب تک محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جب کہ 60 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ عظمیٰ...
    شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد:قومی ہیرو سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کیپٹل آفس میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی، تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے،...
    باجوڑ (ویب ڈیسک) سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے باجوڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب سے شدید متاثرہ خاندانوں میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر سعد رفیق نے خاص طور پر ہدایت دی کہ کسی بھی شخص کی تصویر بنانے کی اجازت نہ دی جائے، تاکہ متاثرین کی عزت نفس اور پرائیویسی کا مکمل خیال رکھا جا سکے۔ اس اقدام کو سوشل میڈیا پر صارفین کی طرف سے بھرپور سراہا گیا۔ دورے کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ باجوڑ ایک ایسا علاقہ ہے جو دہشت گردی، جوابی کارروائیوں، سیلاب، غربت، بے روزگاری اور بداعتمادی کے باعث زخم زخم ہے۔...
    پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز جھنگ (سب نیوز)پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں دن رات جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقے جھنگ اور اس کے گردونواح میں پاک فوج کے جوان متاثرہ عوام کی مدد میں سرگرمِ عمل ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز اور کٹے ہوئے علاقوں میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ بندی پٹوانہ کلاں، خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں مجموعی طور پر 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی...
    پاکستان میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 900 سے بڑھ گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 907 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 1044 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 223 افراد جاں بحق اور 654 زخمی ہوئے، جب کہ خیبر پختونخوا میں 502 ہلاکتیں اور 218 زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں بارشوں کے باعث 58 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں بھی 26...
     جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے انخلا کے دوران کشتی الٹنے سے 20 سے زائد افراد ڈوبے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جلال پور میں سیلاب متاثرین کے انخلا میں مصروف کشتی پانی میں الٹ گئی۔ریسکیو ٹیموں نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی میں سوار ایک خاتون سمیت 5 افراد جانبحق ہوئے۔ دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈی سی ملتان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعے سے متعلق بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث کشتی عدم توازن کا شکار ہوئی۔  ڈی جی پی ڈی ایم اے کی...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے بھی گھر میں گڑیا کہہ کر بلاتے ہیں‘: مریم نواز کی سیلاب متاثرہ بچوں سے ملاقات، تحائف تقسیم بلاول بھٹو نے قصور کے دورے کے موقعے پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں میں نہایت محنت سے کام کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا بارڈر پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ اس دوران انہوں نے...
    لاہور: ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر 38 لاکھ 92 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 3900 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ سیلاب میں پھنس جانے والے 18 لاکھ 39 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 415 ریلیف کیمپس اور 466 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغان وزیر اعظم ملا حسن اخوند کو خط لکھ کر زلزلے پر جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے وزیراعظم افغانستان ملا محمد حسن اخوند کے نام خط لکھا جس کو انہوں نے جماعت اسلامی رہنماؤں کے ہمراہ ارسال کیا۔ جماعت اسلامی پشاور کی جانب سے وفد نے افغان قونصل جنرل سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ، عبدالواسع ، صابر حسین اور وقاص خان چمکنی شامل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خط میں مشرقی افغانستان میں زلزلہ سے  جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار...
    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پارٹی سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، جہاں متاثرہ عوام کوامداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کی پوری قیادت اس وقت سرگودھا میں موجود ہے اورمسلسل متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔ ندیم افضل چن نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پربراہ راست نقد مالی امداد فراہم کی جائے کیونکہ تمام متعلقہ اداروں کے پاس متاثرہ افراد کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ انہوں نے خبردارکیا کہ سیلاب کی شدت ابھی جنوبی پنجاب میں برقرار...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بنیر، شانگلہ، صوابی اور سوات جیسے اضلاع میں شدید تباہی مچائی۔ 12 سے 14 فٹ بلند سیلابی ریلے گھروں کو بہا لے گئے، کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے فوری متحرک ہوئے، اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہم نے تمام متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل...
    لاہور: ملک کی تاریخ میں پہلی بار سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرون سے دشوار گزار دور افتادہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے بعد کامیاب ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ڈرون کیمرے کی مدد سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرویلنس آپریشن بھی جاری ہے۔ جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس سرگودھا روڈ اور دیگر علاقوں میں ڈرونز کی مدد سے سیلابی ریلے میں گھرے افراد اور لائیو اسٹاک کی تلاش کی جا رہی ہے۔ تھرمل امیجنگ کیمرے نے سیلابی پانی میں گھرے ہوئے پانچ افراد اور مویشیوں کی نشاندہی کی۔ لوکیشن ٹریس کر...
    ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے سیلابی پانی میں محصور افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہوائی کے جزیروں میں ڈرونز کے ذریعے ہزاروں مچھروں کی کیوں برسائی جارہی ہے؟ سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے دشوار گزار اور دورافتادہ علاقوں میں متاثرین کو کامیابی سے تلاش کیا گیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن انجام دیا گیا۔ جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس، سرگودھا روڈ اور قریبی...
    لاہور: پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق سیلاب سے 15 لاکھ 16 ہزار 603 لوگ متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں سے 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تین دریاؤں کے سیلابی پانی سے دو ہزار 38 موضع جات متاثر ہوئے، دریائے چناب سے 1 ہزار 169، راوی سے 462 اور ستلج میں سیلاب سے 391 موضع جات متاثر ہوئے۔  سینئیر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 511 ریلیف اور 351 میڈیکل کیمپس متاثرین کی چوبیس گھنٹے مدد اور دیکھ بھال کر رہے ہیں، 6 ہزار 373 متاثرین ریلیف کیمپس میں ہیں، 4 لاکھ 5 ہزار سے زائد...
    ملتان(نیوز ڈیسک)مشرقی دریاؤں میں پانی کی بلند سطح سے وسطی پنجاب میں سیلاب کے بعد آج ملتان کی حدود میں شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، 3 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں بھی 2 ستمبر کو آبی ریلا داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کی حدود میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر رہے ہیں، متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی منتقلی کے انتظامات نہ کرنے پر انتظامیہ سے شکوہ کیا ہے۔ Punjab Floods 2025 | Current Situation in Ravi, Chenab & Sutlej | Types...
    پنجاب میں سیلابی صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے جب کہ ملتان اور قصور میں پانی داخل ہونے کے خطرات کے باعث لاکھوں افراد کی نقل مکانی ہوئی ہے، اُدھر بلوچستان بھی سیلاب کے خطرے کی زد میں آ چکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے بڑے دریاؤں میں غیر معمولی سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج اور دریائے راوی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب: چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب سے ہر طرف تباہی، 1769 گاؤں زیر آب، 14 لاکھ افراد متاثر، 28 جاں بحق ناب میں بھی تیز بہاؤ کے باعث جنوبی...
    مظفرگڑھ میں بپھرا ہوا دریائے چناب سیلابی صورتحال اختیار کر گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 25 ہزار افراد کو مختلف ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کے مطابق آج سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کے مکینوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ عوام کو سرکاری گاڑیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب متاثرین کی صحت کے پیش نظر فیلڈ اسپتال قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں مریضوں کو ادویات کے ساتھ ساتھ خون کے ٹیسٹ اور ایکسرے کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ سیلاب...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشمول سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت پر ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔ آرمی چیف کو اس موقع پر موجودہ سیلابی صورتحال اور آئندہ بارشوں کے سلسلے میں تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور فوجی جوانوں و سول انتظامیہ کی مربوط اور انتھک کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے سیالکوٹ سیکٹر میں متاثرہ سکھ کمیونٹی سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ تمام مذہبی مقامات بشمول دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائے...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والا نقصان انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے سندھ حکومت کو ممکنہ بڑے سیلابی ریلوں کے پیش نظر فوری اقدامات اور مکمل تیاری کی ہدایت کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کیا ہے اور اس بار بھی سرخرو ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ 2010 اور 2022 کے تباہ...
    لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع قصور، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ الخدمت کے مطابق قصور اور سیالکوٹ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں ان  تمام علاقوں میں الخدمت کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کر رہی ہیں، چار کشتیوں اور چار ایمبولینسوں کی مدد سے اب تک 234متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک پہنچایا جا چکا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں الخدمت کے موبائل ہیلتھ یونٹ (منی ہسپتال) کے علاوہ چار میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اب تک 1323 مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔ 2123 افراد میں پکا پکایا کھانا، 200...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے انخلا کے لئے جاری آپریشن تیز کرنے اور متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور خیموں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے اضلاع میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے انخلاء کے لئے جاری آپریشن میں مزید تیزی لانے ، متاثرہ علاقوں میں...
    اسکرین گریب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا بریفنگ میں مون سون بارشوں، سیلاب اور کلاوڈ برسٹ سے تباہی کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کے پی میں سڑکوں کا انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا، دو انجینیر بٹالیئن کے پی اور دو گلگت میں تعینات ہیں، 3 میڈیکل کی یونٹس گلگت اور خیبر پختونخوا میں تعینات ہیں، میڈیکل کیمپس میں ابھی تک 6 ہزار سے زائد زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کیاجاچکا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر ایڈیشل یونٹس کو متحرک کیا گیا، بونیر، شانگلہ میں میڈیکل یونٹس...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 358 تک پہنچ گئی مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 اموات اور 33 زخمی رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں خدمات فراہم کر رہا ہے. پی ڈی ایم اے نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 358 افراد جاں بحق اور 181 زخمی ہوئے ہیں.(جاری ہے) یہ حادثات صوبہ کے مختلف...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 358 تک پہنچ گئی۔ مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 اموات اور 33 زخمی رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں خدمات فراہم کر رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 358 افراد جاں بحق اور 181 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع  سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ،...
    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد اضافے کے بعد 323 تک پہنچ گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ُپی ڈی ایم اے) کی جانب سے ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 323 افراد جاں بحق اور 156افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 273 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں...
    معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی دل کھول کر مدد کی اپیل کی ہے۔ کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت میں  کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمی حالات میں تبدیلیوں کے سبب خیبر پختونخواہ میں بڑی تباہی آئی ہے۔اپنے مصیبت ذدہ بھائیوں کی مدد کریں۔ تقریب میں قومی کرکٹرز سرفراز احمد، عبدالرزاق، کامران اکمل اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ 1982 سے تبلیغ حج اور عمرہ کے لیے سفر کررہا ہوں، پہلی مرتبہ فلائٹس کینسل ہونے کی وجہ سےکراچی نہیں...
    مون سون بارشوں سے پاکستان میں اموات کی تعداد 645ہوگئی، این ڈی ایم اے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 645 ہوگئی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے مون سون بارشوں سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 151لوگ جاں بحق ہوگئے۔ سب سے زیادہ 144 افراد خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہوئے ، جاں بحق افراد میں 124مرد،16 خواتین اور11 بچے شامل ہیں۔سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 107 مرد،20 خواتین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 645 ہوگئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 151 لوگ جاں بحق ہوگئے۔ سب سے زیادہ 144 افراد خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہوئے ، جاں بحق افراد میں 124مرد،16 خواتین اور11 بچے شامل ہیں۔ سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 107 مرد،20 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 16 اگست تک جاں بحق افراد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 645 ہوگئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 151 لوگ جاں بحق ہوگئے۔ سب سے زیادہ 144 افراد خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہوئے ، جاں بحق افراد میں 124مرد،16 خواتین اور11 بچے شامل ہیں۔ یو اے ای ٹی 20سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیاگیا سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد زخمی بھی...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ مواصلات کے نقصان کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ کل سے زیادہ جانی نقصان والے اضلاع میں ریلیف پیکیجز پہنچائے جائیں گے۔ قبل ازیں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے  اتوار کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 314 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں...
    اسلام آباد: پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خیبرپختونخوا اور سوات میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 200 سے زائد قیمتی جانوں کےضیاع پر دل بہت دکھی ہے، ریسکیو اہلکار بھی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔ Tagsپاکستان
     احمد منصور: خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری، بونیر میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ افراد  نے پاک فوج کی جاری ریلیف سرگرمیوں پر اظہار تشکر کیا۔ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ عوام کا کہنا تھا کہ مدد کیلئے پاک فوج اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ سیلاب میں جو لوگ متاثر ہو چکے ہیں، ان کی مدد میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب یہاں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں اور جوانوں نے ہمیں بہت اچھے انداز میں مدد فراہم کی ہے، پاک فوج ہر جگہ پر ہماری مدد...
    ویب ڈیسک:  ملک کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے واقعات کے بعد سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 400 سے بڑھ چکی ہے جبکہ درجنوں افراد لاپتا ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد399 سے بڑھ گئی ہے، 143افراد زخمی ہیں، بونیر میں قدرتی آفت سے سب سے زیادہ 209 اموات ہوئی ہیں، 150 افراد لاپتہ ہیں جبکہ جاں بحق افراد میں 279 مرد،15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔حادثات سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا،11 گھر مکمل منہدم ہو گئے جبکہ 63 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ جعلی ادویات کا...
    50 سالہ مختیار خان جب بیرون ملک سے آئے اپنے بیٹے کو لینے ایئرپورٹ جا رہے تھے تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ دوبارہ کبھی اپنے خاندان سے نہیں مل سکیں گے۔ وہ جب بیٹے کو لے کر گھر پہنچے تو پورا خاندان بے رحم سیلاب کی نذر ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تبائی، 344افراد جاں بحق، پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی مختیار خان کا تعلق بونیر کے پیر بابا کے نواحی گاؤں دگئی سے ہے۔ وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے بچ گئے لیکن ان کے خاندان کے 22 افراد سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔ جن کی...
    لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی‘کراچی (نیوز رپورٹر+ بیورو رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+آئی این پی+سٹاف رپورٹر) خیبر پی کے میں بارشوں، بادل پھٹنے، سیلاب اور آسمانی بجلی کے گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد332  ہو گئی۔ صوبے میں  بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے پیش نظر یوم سوگ منایا گیا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بونیر میں 213، شانگلہ میں35  اور مانسہرہ میں23  افراد جاں بحق ہوئے۔ باجوڑ 21، سوات 20، بٹگرام 15  اور لوئردیر میں5  افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سیلاب کے باعث باجوڑ اور شانگلہ میں 8،8 افراد زخمی ہوئے، لوئر دیر 3  اور مانسہرہ میں2  افراد زخمی ہوئے۔ 50 سے زائد لاپتہ ہیں خیبر پی کے میں سیلاب...
    اسلام آباد ، ریاض؍ استنبول؍ ماسکو (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کویتی وزیر خارجہ عبداللہ ایحییٰ نے ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور کویت کی جانب سے پاکستان کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسحاق ڈار نے کویت کی یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس جدہ میں ملاقات کی۔ امید ظاہر کی ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی ایکس پر بیان میں پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس ظاہر کرتے کہا اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون،...
    خیبر پختونخوا میں بادل پھٹنے کے بعد سیلابی ریلے تباہی کی داستانیں چھوڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہوگئی۔بونیر میں مکینوں کے آشیانے اجڑ گئے، ہر طرف ملبے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے بڑے بڑے پتھروں کے ڈھیر لگ گئے۔متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور مقامی رضاکاروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب میں جان سے جانے والوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ، بونیر میں سب سے زیادہ 157 ہلاکتیں ہوئیں ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوات میں سیلابی ریلوں سے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ کا ٹیلی فون موصول ہوا۔ کویتی وزیر خارجہ نے شمالی پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح کی جانب سے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ کویت کی حکومت اور برادر عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔  اسلامی ممالک کیلئے مثال بنتے ہوئے بھارت کو دشمن جارح ملک قرار دیکر مقاطعہ کیا جائے اور تجارتی...
    ایرانی صدر کا پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، امداد کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا،...
    کویت نے پاکستان میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آج کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیاحیٰ کی کال موصول ہوئی۔ جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے  ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے کویت کے ولی عہد  صباح الخالد الصباح کی طرف سے شمالی پاکستان میں حالیہ سیلابوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کویت کی حکومت اور بھائی چارے کے جذبے سے سرشار عوام پاکستان کے اس مشکل...
    اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود...
    ---فائل فوٹو  خیبرپختونخوا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے ڈپٹی کمشنر کے پی کو 50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں نقصانات، ریسکیو اور ریلیف سے متعلق کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بتایا گیا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 309 اموات ہوئیں، حادثات میں زخمیوں کی تعداد 23 ہے جو کہ مزید بڑھ سکتی ہے، سیلاب سے 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں ادویات، اشیائے خور و نوش پہنچائی جا رہی ہیں، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے محکمۂ مواصلات کو ڈیڑھ...
    پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قوم سے ان کی مدد کی اپیل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں تباہ کن بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر نواز شریف کا اظہارِ افسوس میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میری دعائیں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، براہِ کرم ان کی ہر ممکن مدد کی جائے، ہم سب اس مشکل گھڑی میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہی مچ گئی ہے، صرف خیبر پختونخوا میں جاں بحق افراد کی تعداد 320 سے...
    اسلام آباد: پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خیبرپختونخوا اور سوات میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 200 سے زائد  قیمتی جانوں کےضیاع پر دل بہت دکھی ہے، ریسکیو اہلکار بھی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔
    امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ الخدمت ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حکومت کی معاونت کرے گی جبکہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تمام تر سیاسی اختلافات سے ہٹ کر صوبوں کی مدد کرے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت سیاسی اختلافات سے بالا ہو کر مشکل کی اس گھڑی میں اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیبر پختونخوا، کشمیر، شمالی علاقہ جات میں سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ حافظ نعیم الرحمن کا...
    خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہوگئی جب کہ  ضلع بونیر میں قیامت صغری  کے مناظر ہیں جہاں 184 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بونیر، سوات ،شانگلہ ، بٹگرام ، باجوڑ اور مانسہرہ شامل ہیں، پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ مزید دستے بھی متاثرہ علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔ بونیر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، پشونئی، پیر بابا گاؤں سب سے زیادہ متاثر  ہوا ہے جہاں 70 مکان ملیا میٹ ہوگئے، ملبے سے نکلنے والی 20 لاشیں پشونئی و دیگر علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔ علاقے میں بجلی کا نظام درھم برہم...
    سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے جائیداد نیلامی کیس سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، فیصلے میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ میں اپیل 10 سال تک زیر التوا رہی جبکہ سپریم کورٹ میں اس کی مزید 3 سال سماعت ہوئی۔فیصلے میں کہا گیا کہ جائیداد نیلامی کیس 14 سال زیر التوا رہا، اس کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا کہ انصاف میں تاخیر اکثر انصاف کو ختم کر دیتی ہے، تاخیر سے انصاف عوام کے اعتماد کو مجروح کرتا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آئین بروقت اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، ملک...
    گلگت بلتستان میں شدید سیلابی صورت حال کی زد میں ہے، جمعرات کے روز تین مختلف مقامات پر سیلابی ریلوں کے باعث سڑکیں بند ہو گئیں، ایک گاڑی بہہ گئی جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والے پینے کے صاف پانی کے شدید بحران نے سیکڑوں شہریوں کو ہیضہ، اسہال، ٹائیفائیڈ، نمونیا سمیت دیگر وبائی امراض میں مبتلا کر دیا ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کے روز شاہراہِ بابوسر ایک بار پھر دو مقامات پر سیلابی ریلوں کی وجہ سے متاثر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: 9 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتا ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہراہ بابوسر پر...
    گلگت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، شیشپر گلیشیئر بپھر گیا، سڑکیں، فصلیں اور زمینیں بہہ گئیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تفصیل کے مطابق گلگت کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث8رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے. پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے.(جاری ہے) ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں...
    گلگت بلتستان میں بابو سرٹاپ پر سیلابی ریلے میں بہنے والے 10 افراد کی تلاش میں کامیابی نہ مل سکی اور 14 روز بعد سرچ آپریشن روک دیا گیا جب کہ غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بابو سرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کے بچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں، لاپتہ افراد کی تلاش روک دی گئی جب کہ سرچ آپریشن 14 روز تک جاری رہا۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق آپریشن کے دوران ملبے سے تمام گاڑیاں نکال جاچکی ہیں لیکن لاپتہ افراد کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن ختم کرکے لاپتہ افراد کی غائبانہ نماز...
    چین کے نائب وزیر اعظم کی قیادت میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے  نائب وزیر اعظم چانگ گوچھنگ نے صدر شی جن پھنگ کی ہدایات کی روشنی میں ،   پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے متعلقہ  ذمہ داران کے ہمراہ  صوبہ حہ بئے کے شہر چھنگ دہ کی شنگ لونگ کاؤنٹی میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی خیروعافیت دریافت کی اور  قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہنگامی امداد اور بحالی کے کاموں کی قیادت کی۔ ہفتہ کے روز انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو  آفت...
    گلگت: گلگت بلتستان میں سیلابی تباہ کاریوں سے اب تک 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تعداد 10 سے 12 ہو سکتی ہے جبکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے 500 سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 12 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تباہ ہوئیں۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ صوبہ بھر میں 27 پل اور 22 گاڑیاں سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئی ہیں، لاتعداد دکانیں و مویشی خانے تباہ ہوئے ہیں اور ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی ریلوں کے ساتھ بہہ گئی ہے۔     انہوں نے...
    گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 2 خواتین اور اتنے ہی بچے بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتا، گلگت بلتستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب بھی 10 سے 12 افراد لاپتا بھی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق سیلابی ریلوں سے 500 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 12 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 27 پل اور...
    شاہراہِ تھک بابوسر تاحال سیلاب کی وجہ سے بند ہے اور وادی تھور میں مزید 2 افراد کے سیلاب میں بہنے کی اطلاع ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق وادی تھور میں گزشتہ روز سیلاب سے 50 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا، محکمہ واپڈا کی بلڈنگ بھی متاثر ہوئی اور سیلاب سے رابطہ پل، پن چکیاں، واٹر چینل، فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا جب کہ سیلاب میں 2 افراد کے بہہ جانے کی اطلاع ہے جن کی تلاش جاری ہے۔انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ ہے، تمام محکموں کو ریسکیو کے کام میں حصہ لینے کا ہدایات کی گئی ہے، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ شاہراہِ...
    مانسہرہ(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، بابوسر ٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والے 10 سے 15 افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں، جی بی حکومت کی اپیل گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بارش اور سیلاب سے شدید نقصان ہوا ہے۔ ناران، کاغان مکمل بند ہیں، جبکہ شاہراہِ ریشم صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلی ہے۔ عوام اور سیاحوں سے اپیل...
    بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسکردو(آئی پی ایس) گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے اور بابوسر کے مقام پر پانی میں بہہ جانے والے 10 سے 15 افراد تاحال لاپتا ہیں جب کہ حکومت نے سیاحوں کو فوری طور پر علاقے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے علاقے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو...
    گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے اور بابوسر کے مقام پر پانی میں بہہ جانے والے 10 سے 15 افراد تاحال لاپتا ہیں جب کہ حکومت نے سیاحوں کو فوری طور پر علاقے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے علاقے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا گیا ہے اور انہیں مقامی ہوٹل مالکان و حکومت کی جانب سے مفت رہائش فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناران اور...
    گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، بابوسر ٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والے 10 سے 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں، جی بی حکومت کی اپیل گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بارش اور سیلاب سے شدید نقصان ہوا ہے۔ ناران، کاغان مکمل بند ہیں، جبکہ شاہراہِ ریشم صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلی ہے۔ عوام اور سیاحوں سے اپیل ہے کہ...
    عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے،ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنیکی ہدایت آصف زرداری وشہباز شریف کا سیلاب اور حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متعلقہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی، عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، دونوں رہنماؤں کی زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے کی ہدایت۔سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔صدر و وزیراعظم دونوں نے ریاستی اداروں کو تاکید کی کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) پاکستان میں شدید مون سون بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب نے ملک کے مختلف حصوں میں تباہی مچا دی ہے، جہاں گزشتہ 10 روز کے دوران کم از کم 72 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی حکام کی جانب سے آج سات جولائی بروز پیر جاری کیے گئے۔ یہ ہلاکتیں ملک کے چاروں صوبوں خیبر پختونخوا،پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مزید بارشوں کا خطرہ موجود ہے اور مقامی حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ساتھ...
    ٹیکساس میں آنے والے شدید اور غیر متوقع سیلاب نے تباہی مچا دی۔  ریاست کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، اب تک کم از کم 78 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 28 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 41 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کیر کاؤنٹی ہے، جہاں 68 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔ 'کیمپ مسٹک' نامی مشہور عیسائی سمر کیمپ میں شدید تباہی ہوئی، جہاں 10 بچیاں اور ایک کونسلر لاپتا ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمعے کو متاثرہ علاقے کا دورہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے،...
    ٹیکساس: امریکا کی ریاست ٹیکساس میں آنے والے بدترین سیلاب سے ریاست کے وسطی علاقے بری طرح متاثر ہوگئے ہیں جہاں لاپتا ہونے والی 27 لڑکیوں کا سراغ تاحال نہیں لگایا جا سکا اور ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے وسطی علاقوں میں بدترین سیلاب سے تباہی ہوئی ہے جہاں ہفتے کو درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیں بہہ گئیں اور ہر طرف سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے لاپتا ہونے والے افراد میں 27 لڑکیاں بھی شامل ہیں جو اپنے روایتی سمر کیمپ میں نہیں پائی گئیں جہاں سیلاب نے کیمپ کی جگہ بھی تباہ کردی ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جون 2025ء) پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونحوا میں ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایجنسی کی طرف سے جعمے کو دیر گئے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا، ''گزشتہ 24 گھنٹوں میں، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد کی جانیں ضائع چلی گئیں، جن میں چار بچے اور تین خواتین شامل ہیں، جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 10 ہلاکتیں وادی سوات میں ہوئیں، جہاں مقامی میڈیا کے مطابق سیلاب کی لہریں دریا کے کنارے پر موجود خاندانوں کو بہا لیے گئیں۔ ڈیزاسٹر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں سیلاب سے 56 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے، جن میں سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی سینٹ کام کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس شراکت سے امریکا کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔امریکی فوج کے اعلیٰ ترین حلقوں سے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کردار کو ایک مرتبہ پھر سراہا گیا ہے اور اس بار یہ اعتراف امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی جانب سے سامنے آیا ہے، جنہوں نے کھل کر پاکستان کو انسداد دہشت گردی کا ایک اہم اور قابلِ بھروسا شراکت دار قرار دیا ہے۔ان کے اس بیان نے عالمی سطح پر ایک بار پھر یہ حقیقت اجاگر کی ہے کہ پاکستان نہ صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہے بلکہ عالمی امن کے قیام...
    بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی غفلت کے نتیجے میں 36 لاکھ سے زائد بھارتی عوام سیلاب سے متاثر ہو گئے۔ مودی سرکار آسام سمیت شمال مشرقی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی، جس کے نتیجے میں شمال مشرقی بھارت میں سیلاب متاثرین کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ لاکھوں افراد کو ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے۔ آسام کے 19 اضلاع میں شدید سیلابی صورتحال نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ہے جب کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مؤثر امدادی اقدامات اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے فقدان نے ان کے...
    آسام سمیت شمال مشرقی بھارت اس وقت شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے جہاں اب تک 36 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ حکومت کی جانب سے بروقت امدادی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے کم از کم 19 اضلاع میں سیلابی صورتحال نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے، جن میں سے بیشتر کو ریلیف کیمپس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکومتی مشینری کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث نہ صرف انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے بلکہ عوام بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مزید پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات حکام کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کرنا بہت ہی افسوسناک ہے۔ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی نہیں ہونی چاہئے، صدر کلنٹن کے دورے میں سکھوں کو قتل عام کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت بھی بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا تھا۔ جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ اس وقت بھی بھارت کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا، ہوسکتا ہے واقعہ 5 اگست 2019ء کے اقدامات کا ردعمل ہو۔ Post Views: 1
    نہتے افراد پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، فالس فلیگ ڈرامہ رچانا بھارتی روایت ہے، جلیل عباس جیلانی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے افراد پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا من گھڑت اور جھوٹا ہے، فالس فلیگ کا ڈرامہ رچانا بھارتی روایت ہے۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ جب کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو بجائے تحقیقات کے بھارت پاکستان پر الزام ڈال دیتا ہے، پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کے...
    سری نگر: مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ناقص انتظامات کی وجہ سے موقع پر ہلاک سیاحوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی۔ وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
    مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 24افراد ہلاک، بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز سرینگر (سب نیوز)مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ناقص انتظامات کی وجہ سے موقع پر ہلاک سیاحوں کی...
    زہریلا کھانا کھانے سے ضلع کرم کے علاقے پاڑہ چنار میں 150 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاڑہ چنار میں شادی میں زہریلا کھانا کھانے سے بچوں سمیت ڈیڑھ سو افراد کی حالت غیر ہو گئی، جن میں سے 100 سے زائد بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال لے جایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بچوں کی طبیعت فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بگڑی ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ پاڑہ چنار کے نواحی علاقے شلوزان دوراوی میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے پیش آیا، ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں اکثریت بچوں کی ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مارچ 2025ء) موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے گزشتہ سال لاطینی امریکہ اور غرب الہند کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا جہاں گلیشیئر ختم ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں شدید طوفان آ رہے ہیں اور خشک سالی و تباہ کن سیلاب زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔عالمی ادارہ موسمیات (ڈبلیو ایم او) کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ 2024 میں چلی کے سلسلہ کوہ اینڈیز سے لے کر برازیل میں ایمازون تک اور گنجان شہروں سے ساحلی علاقوں تک موسمیاتی مسائل نے لوگوں، معیشتوں اور ماحول کو شدید نقصان پہنچایا۔ Tweet URL 'لاطینی امریکہ اور غرب الہند میں موسمیاتی صورتحال' کے عنوان سے شائع ہونے والی اس...
۱