10,000 سے زائد رضاکار سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سول ڈیفنس میں رجسٹرڈ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
قیصر کھوکھر: پنجاب کے سیکرٹری داخلہ کے مطابق اب تک 10,000 سے زائد افراد سول ڈیفنس رضاکار کے طور پر رجسٹر ہو چکے ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین نے بھی اس کار خیر میں بھرپور شرکت کی ہے اور بڑی تعداد میں خود کو رجسٹر کروایا ہے۔
سیکرٹری داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام دن رات جاری ہے اور اب تک لاکھوں افراد کو ان کے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
محکمہ تعلیم کی انوکھی منطق، کالجز اور یونیورسٹیوں میں گداگری مخالف مہم کا آغاز
یہ رضاکار ہر ہنگامی صورتحال میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے موجود رہیں گے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
امریکا: ہیلتھ کیئر سینٹر کی 500 سے زائد زندہ افراد سے تعزیت
امریکا میں ہیلتھ کیئر سینٹر کی جانب سے 500 سے زائد زندہ افراد کو غلطی سے تعزیتی خط بھیجنے پر معذرت کرلی۔
مقامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مین ہیلتھ سینٹر میں کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث اہلکاروں نے 531 زندہ افراد کو ان کی موت حوالے سے تعزیتی خط بھیج دیے۔
مین ہیلتھ کے اہلکاروں نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ’مین ہیلتھ‘ اس غلطی پر تہہ دل سے پشیمان ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اس غلطی کا سبب ایک کمپیوٹر پروگرام تھا جو خطوط تیار کرتا ہے۔
مین ہیلتھ ایک غیر منافع بخش ہیلتھ کیئر سینٹر ہے جو ایک لیول 1 ٹراما سینٹر اور آٹھ دیگر اسپتالوں کو چلاتا ہے۔