پنجاب میں سیلاب متاثرین کی نشاندہی کیلیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
لاہور:
ملک کی تاریخ میں پہلی بار سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرون سے دشوار گزار دور افتادہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے بعد کامیاب ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ڈرون کیمرے کی مدد سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرویلنس آپریشن بھی جاری ہے۔
جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس سرگودھا روڈ اور دیگر علاقوں میں ڈرونز کی مدد سے سیلابی ریلے میں گھرے افراد اور لائیو اسٹاک کی تلاش کی جا رہی ہے۔
تھرمل امیجنگ کیمرے نے سیلابی پانی میں گھرے ہوئے پانچ افراد اور مویشیوں کی نشاندہی کی۔
لوکیشن ٹریس کر کے ریسکیو ٹیم فوری سیلاب متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی، پانچوں افراد اور مال مویشیوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
چشتیاں کی دریائی بیلٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں سے ڈرون کیمروں کے ذریعے متاثرین کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو بوٹس کی سرویلنس بھی جاری ہے۔
بہاولنگر کی دریائی بیلٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا۔ تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے سیلابی پانی میں گھرے افراد اور مویشیوں کی آسانی سے نشاندہی ممکن ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیلاب متاثرہ تھرمل امیجنگ متاثرین کی کی نشاندہی علاقوں میں افراد اور
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔