خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد اضافے کے بعد 323 تک پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ُپی ڈی ایم اے) کی جانب سے ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 323 افراد جاں بحق اور 156افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 273 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 336 گھر وں کو نقصان پہنچا، جس میں 230 گھروں کو جزوی اور 106 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے زیادہ  متاثرہ ضلع بونیر میں  اب تک مجموعی طور پر  209 افراد جابحق ہوئے، اس کے علاوہ مختلف اضلاع سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں ہونے والے حادثات میں اموات ہوئیں۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 17 سے 19 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے جس کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ اضلاع کو 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی فراہمی مکمل کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امدادی سامان میں ٹنٹس، میٹریسس،بسترے، کچن سیٹس،ترپال، چٹائیاں،مچھر دانیاں، جنریٹرز اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ امدادی فنڈ کی مد میں 800 ملین روپے جاری کیے جبکہ صوبے کے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر کی انتظامیہ کو بھی 500 ملین روپے امدادی فنڈ جاری کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔

اعلامیے میں اپیل کی گئی ہے کہ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے گئی ہے

پڑھیں:

امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے

فوٹو: پی ٹی وی 

پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے۔

فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا۔

سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ، بونیر میں سب سے زیادہ 157 ہلاکتیں ہوئیں

ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے، تمام متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی تک آپریشن جاری رہے گا۔

خیبر پختونخوا میں بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، صوبے بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہوگئی ہے، ملک بھر میں 48 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں 344 افراد جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 337 افراد جاں بحق، لواحقین کیلیے فی کس 20 لاکھ امداد کا اعلان
  • سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کا عمل مکمل، 800 ملین روپے بھی جاری
  • پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 308 تک پہنچ گئی
  • بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد تقریباً 350، پی ڈی ایم اے نے مزید بارشوں کیپیشگوئی کردی
  • امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے
  • خیبرپختونخوا: بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہوگئی
  • بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کیلئے امدادی فنڈز جاری
  • خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے امدادی فنڈز جاری
  • سردارایازصادق کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلابی ریلے سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار