پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے بھی گھر میں گڑیا کہہ کر بلاتے ہیں‘: مریم نواز کی سیلاب متاثرہ بچوں سے ملاقات، تحائف تقسیم

بلاول بھٹو نے قصور کے دورے کے موقعے پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں میں نہایت محنت سے کام کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا بارڈر پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ اس دوران انہوں نے کسانوں اور متاثرہ افراد سے براہ راست گفتگو کی جنہوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

دریں اثنا پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب نے بہت بڑی تباہی مچائی ہے جس سے نمٹنے کی صوبائی حکومت پوری کوشش بھی کر رہی ہے لیکن اس پیمانے پر آفت سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ نقصان کسان طبقے کو ہوا ہے اور زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے تاکہ کسانوں کو بیج، کھاد اور دیگر ضروری سہولیات میں فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے: بڑے ہوکر دشمن کے جہاز گرانا‘، بلاول بھٹو زرداری کا کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ’

پارٹی چیئرمین نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری امداد پہنچائی جائے۔

’مودی حکومت کا ہم سے واٹر ڈیٹا شیئر نہ کرنا خطرناک رجحان ہے‘

بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے رویے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور اس مرتبہ ہمارے ساتھ پانی کا ڈیٹا شیئر نہیں کر رہی جو ایک خطرناک رجحان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو عالمی قوانین کا پابند بنانا ہوگا کیوں کہ پانی کے ساتھ جو ’دہشتگردی‘ کی جا رہی ہے وہ براہ راست پاکستانی عوام کو نشانہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت سے جنگ کے دوران میڈیا نے قومی بیانیے کو مضبوطی سے اجاگر کیا، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان عالمی سطح پر بھرپور آواز اٹھائے گا کہ یا تو بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے یا پھر پاکستان کو اس کے دریا واپس کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلاول بھٹو مریم کی محنت کے معترف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سیلاب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو مریم کی محنت کے معترف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سیلاب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف بلاول بھٹو زرداری مریم نواز انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو