وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور انکی ٹیم بہت محنت کر رہی ہے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین میں راشن تقسیم کیا اور مقامی کسانوں سے ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ “ماننا پڑے گا، وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہے۔”
سیلاب زدہ علاقوں میں شدید تباہی
بلاول بھٹو نے گنڈا سنگھ والا بارڈر پر موجود سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پنجاب کے زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سب سے زیادہ متاثر کسان طبقہ ہوا ہے۔
کسانوں کے مسائل اجاگر
انہوں نے بتایا کہ کسانوں نے بیج، کھاد اور مالی امداد کی قلت کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ کسانوں کی فوری مدد کی جائے۔
ہماری اپیل ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائے اور کسانوں کو بیج و کھاد کی مد میں فوری سپورٹ دی جائے،” بلاول کا کہنا تھا۔
پارٹی رہنماؤں کو امدادی ہدایت
پیپلز پارٹی چیئرمین نے اپنی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ہر ممکن حد تک سیلاب زدہ عوام کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر انسانیت کے لیے کام کرنے کا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔