چونڈہ کا میدان، بھارتی ٹینکوں کا قبرستان
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
جنگ عظیم دوئم کے بعد چونڈہ کی جنگ ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی مانی جاتی ہے۔
تقریباً 600 سے زائد بھارتی ٹینک اور 2 ہزار سے زائد پیدل سپاہ نے چونڈہ پر قبضے کے ناکام ارادے سے حملہ کیا لیکن پاکستانی آرٹلری نے ہیبت ناک بمباری سے دشمن کی صفوں کو تہس نہس کر ڈالا۔
پاکستانی ٹینک یونٹ کے بے باک ایڈوانس، آرٹلری کی تباہ کن بمباری اور پاکستانی انفنٹری کی ثابت قدمی کے آگے تین بھارتی ڈویژن بے بس ہوگئے۔
بھارتی فوج سیکڑوں لاشیں چھوڑ کر دم دبا کر بھاگ نکلی، تقریباً 800 کے قریب بھارتی فوجی جہنم واصل جبکہ ایک ہزار سے زائد قیدی بنا لیے گئے۔
بھارتی فرسٹ آرمرڈ ڈویژن 180 ٹینکوں کو تباہ کروا کر بھی پاکستانی سپاہیوں کے آہنی عزم کو توڑ نہ سکا، عبرتناک شکست کے بعد بھارتی آرمرڈ ڈویژن بارڈر کی طرف پسپا ہو کر لوٹ گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ صیہونی فوج کے قبرستان میں تبدیل ہوجائیگا، القسام بریگیڈ
اپنے ایک جاری بیان میں القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے شہادت کے جذبے سے سرشار مجاہدین کی ایسی فوج تیار کی ہے جو گھات لگانے اور خاص طور پر تیار کئے گئے دھماکہ خیز مواد سے غزہ کو تمہارے فوجیوں کا قبرستان بنانے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک "حماس" کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کی فوجی اور سیاسی قیادت سے کہتے ہیں کہ غزہ تمہاری بزدل فوج کے لئے آسان شکار نہیں۔ ہمیں تم سے کوئی خوف نہیں، ہم تمہارے فوجیوں کو جہنم پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔ ہم نے شہادت کے جذبے سے سرشار مجاہدین کی ایسی فوج تیار کی ہے جو گھات لگانے اور خاص طور پر تیار کئے گئے دھماکہ خیز مواد سے غزہ کو تمہارے فوجیوں کا قبرستان بنانے کے لئے تیار ہے۔ تم ایک سخت اور طویل جنگ میں داخل ہو چکے ہو، جس میں تمہیں مزید ہلاکتوں اور قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
القسام بریگیڈ نے کہا کہ ہم نے ایسے مجاہدین تیار کئے ہیں جو تمہاری بکتر بند گاڑیوں کے اندر دھماکہ خیز مواد نصب کریں گے۔ تمہارے بلڈوزر ہمارے مجاہدین کے خاص نشانے ہوں گے، جس سے تمہارے قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ تمہارے قیدی غزہ کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور جب نتین یاہو ان کو مارنے کا فیصلہ کرے گا، ہم بھی ان کی جان بچانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ اگر تم نے یہ جنگی کارروائیاں جاری رکھیں، تو تمہیں کوئی قیدی زندہ یا مردہ واپس نہیں ملے گا اور ان سب کا انجام رون آراد جیسا ہوگا۔