بھارتی میڈیا کی تیاری دیکھ کر لگتا ہے انہیں 2 مہینے پہلے سے سب معلوم تھا، نادیہ خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے بھارتی میڈیا کی پیشگی تیاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی میڈیا کو دو ماہ قبل ہی سب کچھ معلوم تھا۔
نادیہ خان حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاک بھارت جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مخصوص موضوع پر پیشگی تیاری اور اس پر مسلسل کوریج سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انہیں اس بارے میں پہلے ہی اطلاع تھی۔
نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو دیکھیں ان کی کوریج دیکھیں تو انسان ہنس ہنس کر لوٹ ہوجائے۔ بھارتی میڈیا کا ڈرامہ اور جھوٹے بیانیے پیش کر رہا ہے وہ خبریں دینے کے بجائے کارٹون بنے ہوئے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
نادیہ خان نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا نے مودی کو ایشوریا کی طرح پیش کیا ہے ایسا لگ رہا تھا جیسے مہینوں سے فیشل وغیرہ چل رہا تھا تیاری پہلے ہی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہ بھارتی میڈیا نادیہ خان
پڑھیں:
پاکستانی پائلٹ کی بھارتی حراست کی خبر جھوٹی قرار، وزارت اطلاعات نے تردید کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیکر سیل نے ایک بھارتی صحافی کی جانب سے پاکستانی پائلٹ کی بھارتی حراست سے متعلق دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
بھارتی صحافی برکھا دت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر دعویٰ کیا تھا کہ “ایک پاکستانی پائلٹ بھارتی حراست میں ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔” تاہم پاکستان کے وزارت اطلاعات نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کو “جعلی اور من گھڑت” قرار دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ “ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، جس کا مقصد بھارتی میڈیا کی جانب سے غلط معلومات پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا ہے۔”
وزارت اطلاعات کے ترجمان نے کہا کہ ایسی جھوٹی اطلاعات کے ذریعے بھارت اپنی حالیہ جنگی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کے سرکاری ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا مہم کا مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاک بھارت کشیدگی ،امتحانات سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا