WE News:
2025-05-10@19:10:34 GMT

پاک بھارت جنگ بندی میں کس ملک نے کیا کردار ادا کیا؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

پاک بھارت جنگ بندی میں کس ملک نے کیا کردار ادا کیا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ شب بھر جاری رہنے والی پاکستان اور بھارت کے ثالثی کی کوششیں بالآخر کامیاب ہو گئی ہیں اور دونوں ملکوں نے فی الفور اور مکمل  جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

دونوں ممالک ہوشمندی سے کام لینے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس پر  پاکستانی نائب  وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھی اس اعلان کی توثیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن  اورسلامتی  کے لئے کوشش کی ہے، پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔

یہاں ہم جائزہ لیتے ہیں کہ گزشتہ 2 دنوں کے اندر پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے کیا کوششیں ہوئیں۔

پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو مسلسل دونوں ملکوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے کئی بار رابطے کیے اور دونوں ملکوں کو آپس میں بات چیت کے ذریعے سے مسائل حل کرنے کا مشورہ دیا۔ امریکی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد کئی ممالک نے  پاکستان، کئی ممالک بھارت اور کئی ممالک دونوں ملکوں سے رابطہ کرکے کشیدگی کم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔  مغربی ممالک کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک بھی دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کم کرنے اور ثالثی کردار کے لیے کوششیں کرتے رہے۔

سعودی عرب کا کردار

سعودی وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے دہلی اور اسلام آباد کے دورے کر کے دونوں ملکوں کو جنگ بندی پر قائل کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں اُنہوں نے خطّے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم نے علاقائی امن اور سلامتی کے لئے سعودی عرب کی تعمیری سفارتی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ آج نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو علاقائی صورتحال بالخصوص گزشتہ رات بھارتی حملے اور پاکستانی ردّعمل سے آگاہ کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان میں معصوم شہریوں کی شہادت پر تعزیت کی اور پاکستان کے نپے تلے اور متحمل ردّعمل کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔

امریکا کا کردار

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے کوئی راستہ نکالیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کو بات چیت کے لئے امریکی سہولت کاری کی بھی پیش کش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی مسلسل رابطے کیے۔

جی 7 ممالک اور یورپی یونین

پاک بھارت جنگی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے لیے جی 7 ممالک نے دونوں ملکوں سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔ جی 7 وزرائے خارجہ جن میں کینیڈا، جرمنی، جاپان، اٹلی، برطانیہ، امریکا اور یورپی یونین کے نمائندے شامل ہیں انہوں نے کینیڈا سے جاری ایک پریس ریلیز میں دونوں ملکوں پر کشیدگی کم کرنے کے زور دیا ہے۔

مزید پڑھیے: شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوگیا

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ علاقائی استحکام کے لئے شدید خطرہ ہے جس پر ہمیں تشویش ہے۔ ہمیں دونوں ملکوں میں عام شہریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے بارے میں تحفظات ہیں۔ ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور دونوں ملکوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ براہِ راست ایک دوسرے سے بات چیت کریں۔

برطانیہ

برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے اور خاص طور پر کہا ہے کہ دونوں اطراف کے ذمے داران براہِ راست بات چیت کریں۔

یورپی یونین باضابطہ اور بیک چینل دونوں طریقوں سے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور اُس کے دونوں ممالک میں رابطے ہوئے ہیں۔

پاک بھارت جنگ اور ترکیہ کا کردار

اس مختصر دورانیے کی پاک بھارت جنگ میں ترکئے کا کردار خاص طور پر بہت اہم اور لائق تحسین رہا۔ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ خاکان فیدان ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں رہے اور آج بھی ایک بار پھر اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ سے بات چیت کی۔ ترکیہ نے پاکستان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا جس پر کچھ بھارتی سوشل میڈیا صارفین ترکیہ پر برہم بھی نظر آئے۔

پاک بھارت کشیدگی میں چین کا کردار

پاک بھارت کشیدگی کے آغاز سے چینی وزارت خارجہ بہت متحرک اور فعال رہی اور چینی وزارت خارجہ کی جانب سے مسلسل بیانات جاری کیے جاتے رہے کہ چین کو دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ صورتحال پر سخت تشویش ہے اور وہ صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں: ’میرا ہر فوجی جوان جیسے ہو کھڑی چٹان‘، فوج کی شاندار کارروائی پر پاکستانی خوشی سے سرشار

چین نے  دونوں فریقوں سے کہا کہ وہ امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں تحمل سے کام لیں،معاملہ کشیدگی کی بجائے سیاسی تصفیہ  سے حل کریں اور چین اس مقصد کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس ضمن میں یہ بات بھی اہم ہے بظاہر کچھ چینی سوشل میڈیا اکاؤنٹس مسلسل پاکستان کی حمایت کرتے رہے۔

ایران کا کردار

ہمسایہ ملک ایران بھی پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلسل سفارت کاری کرتا رہا۔ ایرانی وزیر خارجہ آغا عباس عراقچی نے اس سلسلے میں نئی دہلی کا دورہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بھارت سیزفائر پاک بھارت کشیدگی پاک بھارت کشیدگی اور عالمی دنیا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت سیزفائر پاک بھارت کشیدگی پاک بھارت کشیدگی اور عالمی دنیا وزیر خارجہ اسحاق ڈار کشیدگی کم کرنے کے پاک بھارت کشیدگی دونوں ملکوں کے پاک بھارت جنگ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک اور پاکستان پاکستان اور کرنے کے لیے کا کردار انہوں نے بات چیت کے لئے ہے اور

پڑھیں:

اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے اس نے پاکستان کو سر بلند کیا، نواز شریف

نواز شریف: فوٹو فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتے ہیں۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی، پاکستان اور بھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کرلیا گیا ہے، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور بھارتی حکام کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، دونوں ملکوں کے درمیان شام ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کے لیے تیار ہیں اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے، جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ ڈالا ان کا مشکور ہوں۔

پاکستان، بھارت میں جنگ بندی ہوگئی، فوجی کارروائیاں بھی روک دی جائیں گی، بھارتی سیکریٹری خارجہ

بھارتی سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ فوری طور پر روکا جا رہا ہے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام صورتِ حال میں امریکی وزیرِ خارجہ نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں سے میں اور نائب امریکی صدر پاکستان اور بھارتی اعلیٰ حکام سے رابطے میں تھے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کیجانب ایک اہم قدم ہے: مراد علی شاہ
  • اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے فون پر رابطہ
  • پاک بھارت جنگ بندی خوش آئند ہے؛ برطانوی وزیرِ خارجہ
  • اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے اس نے پاکستان کو سر بلند کیا، نواز شریف
  • بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جنگ بندی کی تصدیق،دونوں ممالک کے فوجی افسران 12مئی کو رابطہ کریں گے:وکرم مستری
  • جنگ بندی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کا بیان سامنے آگیا
  • پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی
  • پاک بھارت تصادم کے درمیان چین تعمیری کردار ادا کرنے پر آمادہ
  • امریکی وزیر خارجہ کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ