غزو ہند، ظہورِ امام مہدی اور ملحمۃ الکبری کا پیش خیمہ لگتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
دنیا اس وقت ایک نہایت نازک اور خطرناک موڑ پر کھڑی ہے ایک ایسا موڑ جو ظلم کی انتہا ہے فلسطین کے شہر، غزہ کی خون میں بھیگی گلیاں، اور اسرائیلی بربریت کی انتہا اور امریکہ و برطانیہ اور یورپ کی مجرمانہ تائید اور قانون و انصاف کی دھجیاں بکھیر کر بھی رکنے کو تیار نہیں۔
اب بھارت کا پاکستان پر اچانک حملہ اور مغربی صہیونی میڈیا کی بھارت نوازی اور پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی دونوں ملکوں کو ایٹمی تنائو کا ماحول اور ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش‘ عالمی طاقتوں کی صف بندی یہ سب معمولی واقعات نہیں بلکہ وہ فتنہ ہے جس کی نشان دہی علم آخرزمان میں مذکور ہے۔
آج کا انسان چاہے مسلمان ہو یا غیر مسلم، وہ ایک عظیم تبدیلی کے دہانے پر کھڑا ہے، جہاں امام مہدی کا ظہور، ملحمۃ الکبری، اور حضرت عیسی کا نزول قریب تر آ چکے ہیں۔
اسرائیلی بربریت کی خوفناک انتہا اور مغربی شرمناک خاموش تائید اور حمایت ‘ ہزاروں بچوں، خواتین اور معصوم شہریوں کا قتل‘ ہسپتالوں، سکولوں اور عبادت گاہوں پر حملے‘ پوری دنیا کے سامنے کھلی نسل کشی ۔
یہ مظالم صرف فلسطینیوں پر نہیں، بلکہ انسانیت اور حق پرستوں کے ضمیر پر حملہ ہے اور قانون و انصاف کی کھلے عام دھجیاں بکھیرنا شرمناک ہے۔
امریکہ و برطانیہ کی صہیونی نواز حکومتوں کی شرمناک اسرائیلی اربوں ڈالر کی عسکری امداد‘ اسرائیل کی عالمی سطح پر وکالت‘دجالی صہیونی میڈیا کے ذریعے حقیقت کو مسخ کرنا ان کے اصل چہرے کا بے نقاب ہونا مگر شرم کی انتہا اور ڈیٹھ پن ۔ قرآان اس کی وضاحت کرتا ‘اور جب تم ظالموں کو دوست بنائو گے تو تم بھی ان کے ساتھ اٹھائے جائو گے۔(القرآن)
صہیونی اسرائیلی ایماء پر انڈیا نے ا چانک پاکستان پر حملہ کرکے برصغیر میں آگ لگائی ہے جس میں انڈیا خود بھسم ہو جائے گا ا اور لگتا ہے یہ غزوہ ہند کا پیش خیمہ ہے اور یہ پاکستان و بھارت کی جنگ ملحمۃ الکبری کی تمہید ہو سکتی ہے ۔
غزوہ ہند کی احادیث کے مطابق یہ وقت قریب تر آچکا ہے ۔حدیث ‘ ’’میری امت کا ایک لشکر ہندوستان پر حملہ کرے گا، اللہ انہیں فتح دے گا۔‘‘
علمائے کرام و صوفیائے عظام جیسے نعمت اللہ شاہ ولی، امام ربانی، پیر مہر علی شاہ نے پیش گوئی کی کہ پاکستان اس آخری لشکر کی جائے تیاری ہوگا جو امام مہدی کی قیادت میں ظلم کے خلاف نکلے گا۔
بھارت و صہیونی گٹھ جوڑ‘ بھارت، صہیونی اسرائیل کا اسٹرٹیجک اتحادی‘ ہندوتوا نظریہ اور فلسطینی عوام پر ظلم میں یکسانیت‘ پاکستان پر مسلسل الزام تراشی کا دبائو اور حملے کی تیاریاںایٹمی خطرہ: عالمی تباہی کی دہلیز‘ ایٹمی ہتھیار صرف برصغیر کے لیے نہیں، دنیا بھر کی تباہی کا پیش خیمہ ہیں‘ یہی وہ کیفیت ہے جو ملحمۃ الکبری کی ابتدائی صورت اختیار کر سکتی ہے۔
امام مہدی کا ظہور:اور روحانی قیادت کا آغازظہور کی علامات‘ زمین پر ظلم و فساد‘ علم کا اٹھ جانا‘ علماء سو کا غلبہ‘اہلِ حق کی غربت جب زمین ظلم و جور سے بھر جائے گی، تب اللہ تعالیٰ میرے اہلِ بیت میں سے ایک شخص کو بھیجے گا (سنن ابی دائود)
خراسان اور سیاہ جھنڈے ‘جب تم سیاہ جھنڈوں کو مشرق سے آتے دیکھو، تو ان سے جا ملو، اگرچہ برف پر چل کر جانا پڑے، کیونکہ ان میں اللہ کے خلیفہ مہدی ہوں گے۔(ابن ماجہ)
خراسان کا علاقہ افغانستان، ایران، اور شمالی پاکستان اس روحانی لشکر کی جائے آغاز ہوگا۔.
دجالی صہیونی میڈیا، معیشت اور حکمرانی صہیونی میڈیا: جھوٹ کو سچ بنانے کا آلہ‘معیشت: سودی نظام، ڈالر کی غلامی، اور سرمایہ دارانہ جبر‘ حکمرانی: ظلم، فتنہ، اور انسانی حقوق کے نام پر فریب دجال کے پاس جنت و دوزخ ہوں گے، لیکن اس کی جنت اصل میں جہنم ہوگی۔(صحیح مسلم)
ہمارے فرائض: خاموشی جرم ہے۔شعور کی بیداری ایمان علامت ہوگی ہمارے لئے ضرور ہے کہ ہم صہیونی اسرائیلی و بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ‘ سوشل میڈیا پر سچ بولنا‘ فلسطین، کشمیر اور غزہ کی حمایت میں موثر آوازاٹھائیں‘ توبہ، استغفار، ذکر، قرآن کی تلاوت ‘ امام مہدی کے لشکر میں شمولیت کیلے تیار رہیں۔
حضرت رومی نے فرمایا۔ جب ظلم حد سے بڑھ جائے تو سمجھ لو کہ عدل کا سورج طلوع ہونے کو ہے۔کیا ہم آخری معرکہ کے دروازے پر ہیں؟جی ہاں بالکل دنیا کی ہر علامت، ہر ظلم، ہر خوں ریزی، اور ہر اتحاد ہمیں ایک ہی سمت لے جا رہا ہے اور ہم ملحمۃ الکبری کی دہلیز پر ‘مہدی کا ظہور‘ جھوٹے مسیح دجال کا خروج اور حضرت عیسی کا نزول اور دجال کا خاتمہ اور ایک روحانی آخری خلافت کا قیام ہمارے لئے نوید سحر ہے ۔ یہ وقت ہے کر تمام مسلمان ایک اور متحد ہو جائیں ۔ باہمی اختلافات بھول ل جائیں‘ اخوت و محبت امت واحدہ بن جائیں اور کامیاب ہو جائیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملحمۃ الکبری پاکستان پر کا مسئلہ
پڑھیں:
امام صحافت مجید نظامی کی برسی منائی گئی، دعائیہ تقریبات
لاہور‘ اسلام آباد‘ملتان ‘کراچی(نیوز رپورٹر + میگزین رپورٹ+سپیشل رپورٹر+سٹاف رپورٹر) آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی گزشتہ روز نوائے وقت ہیڈ آفس لاہور سمیت کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور کوئٹہ سمیت دیگر دفاتر میں نہایت عقیدت سے منائی گئی۔ جہاں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئیں۔ لاہور میں قائم میانی صاحب قبرستان میں مجید نظامی کی قبر پر چیف آپریٹنگ آفیسر نوائے وقت گروپ لیفٹینینٹ کرنل ریٹائرڈ سید احمد ندیم قادری نے حاضری دی اور پھولوں کی چادر اور گلدستہ رکھا۔ اس موقع پر امام مسجد الریحان قاری سید امام شاہ نے خصوصی دعا کروائی جبکہ ایڈیٹوریل انچارج سعید آسی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، ایڈیٹر فیملی میگزین و سنڈے میگزین خالد بہزاد ہاشمی، ایڈمن مینجر چودھری شفیق سلطان، ہیڈ آف آئی ٹی قیصر ندیم، چیف رپورٹر ندیم بسرا، فیصل بٹ، خاور سندھو، عامر ادریس، صغیر امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء نوائے وقت ہیڈ آفس (لاہور) میں قائم مسجد میں قرآن خوانی اور دعائیں کروائی گئیں، جہاں ورکرز نے بھرپور شرکت کی جبکہ چیف ایڈیٹر ارض وسماء رفیق شہزاد، سینئر ایڈیٹر ڈاکٹر احسان ظفر نے بھی عائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ان کی برسی پر ملک بھر میں مجید نظامی سے عقیدت رکھنے والے افراد نے انکے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔ آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی 26 جولائی 2014ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو آگے بڑھایا اور نوجوان نسل کو دو قومی نظریہ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور پوری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے گزاری۔ اس وجہ سے میدان صحافت میں ان کی جرات مندی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ اس کی جھلک نوائے وقت میں ہمیشہ نظر آتی ہے۔ مجید نظامی کے وصال کے بعد ایم ڈی نوائے وقت گروپ رمیزہ مجید نظامی ادارہ نوائے وقت کو مجید نظامی کے افکار اور خیالات کے عین مطابق اور اصولوں کے مطابق ہی چلا رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ معمار نوائے وقت مجید نظامی کی پالیسیوں کا تسلسل آج بھی نوائے وقت کے اداریہ، خبروں، فیچرز اور مضامین میں جھلکتا ہے اورآج بھی نوائے وقت کو اپنے معاصر اخبارات میں ایک ممتاز حیثیت حاصل ہے۔ علاوہ ازیں برسی پر نوائے وقت ہاؤس اسلام آباد کی مسجد میں قرآن خوانی اور دعائیہ نشست کا اہتمام ہوا جس میں ریذیڈنٹ ایڈیٹر عزیز علوی، سینئر سب ایڈیٹر محمد ریاض اختر، ضمیر حیدر انچارج شعبہ لے آؤٹ (کمپیوٹر ) حاجی محمد شیرازنقیبی، انچارج نمائندگان اظہر لطیف، شعبہ مارکیٹنگ کے خالد شیخ، اکائونٹنٹ امان اللہ گورایہ، سرکولیشن منیجر راجہ حنیف، صغیر عباسی، فصیح اللہ، اسد شاہ اور اویس عباسی سمیت سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ دعا بانی چیئرمین فیض رضا پاکستان'مہتمم اعلیٰ مدرسہ اسلامیہ نقشبندیہ الحیات، مسجد فیض الحرمین قاری محمد حاکم دین نقشبندی نے کرائی۔ ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ملتان میں بھی مجید نظامی کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر روزنامہ نوائے وقت میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ نماز کے بعد اجتماعی دعائے خیر کی گئی۔ دعا میں ملکی سلامتی ملکی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جبکہ جناب مجید نظامی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائے خیر بھی کی گئی۔ انچارج نمائندگان سید راشد علی فرخ نے کہا کہ جناب مجید نظامی نے جو پودا لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن کے پورے ملک میں دو قومی نظریے کے فروخت میں مصروف ہے۔ چیف رپورٹر روزنامہ نوائے وقت محمد نوید انجم شاہ نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے میں مجید نظامی کا اصل کردار رہا۔ تقریب میں سینیئر نیوز ایڈیٹر شہباز اکمل، ملک لطیف میتلا، عابد بشیر، سینیئر رپورٹر ظفر علی لون، عمران خان، سرکولیشن انچارج علی عباس، ظفر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجتماعی دعا حافظ انوار نے کرائی۔نوائے وقت کراچی دفتر میں اس سلسلہ میں قرآن خوانی اور دعائیہ اجتماع ہوا، جس میں نوائے وقت کے بانی حمید نظامی اور معمار نوائے وقت ڈاکٹر مجید نظامی کو ایصال ثواب پیش کرتے ہوئے ایڈیٹرز رمیزہ مجید نظامی کی صحت و عافیت کے ساتھ طویل عمری اور ادارہ نوائے وقت کی ترقی و استحکام کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔