بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی: بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وزیرِ مملکت ریلوےبلال اظہر کیانی — فائل فوٹو
وزیرِ مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے افواج پاکستان نے قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بالادستی کا لوہا منوایا ہے۔
وزیرِ مملکت ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کی رہنمائی سے فتح حاصل ہوئی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم جنرل ساحر شمشاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیرِ مملکت نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے عزم و ہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان اپنی آزادی، وقار اور سالمیت پر حملہ برداشث نہیں کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اظہر کیانی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں نے 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے، 11.9 فیصد اضافے پر وزیراعظم کا اظہار تشکر
کراچی:اکتوبر 2025ء کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 3.4 ارب ڈالر وطن ارسال کیے گئے، نمو کے لحاظ سے ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ اور سال بہ سال بنیادوں پر بالترتیب 7.4 اور 11.9 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا اکتوبر مالی سال 26ء کے دوران مجموعی طور پر 13.0 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملنے والی 11.9 ارب ڈالر ترسیلات سے9.3 فیصد زائد ہیں۔
اکتوبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (820.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (697.7ملین ڈالر)، برطانیہ (487.7ملین ڈالر) اور امریکا (290.0 ملین ڈالر) سے موصول ہوا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اکتوبر کی ترسیلات زر میں 11.9 فیصد اضافے کے بعد 3.4 ارب ڈالر کی سطح عبور کرنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے خون پسینے کی کمائی سے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔