پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکڑ سیف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی خدمت میں عرض ہے جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اُسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیز فائر کے بعد بالآخر نواز شریف منظرِ عام پر آئے، سیز فائر کے بعد نواز شریف کے بیانات خود اُن پر الٹ رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ دوران جنگ باپ بیٹی دونوں نے منہ پر پٹی باندھی تھی اور سیز فائر کے بعد دونوں ایسے نمودار ہوئے جیسے بھارت انہوں نے فتح کرلیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے حقیقی لیڈر عمران خان نے قید میں رہ کر بھی مودی کو للکارا لیکن نواز شریف نے آزاد ہو کر بھی مودی اور بھارت کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا، پھر کہتے ہیں قوم عمران خان کے پیچھے کیوں کھڑی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مودی کو للکارنے والا مردِ مجاہد صرف عمران خان ہے لیکن نواز شریف میں یہ جرات نہیں، نواز شریف صرف جاتی امرا میں مودی کی خاطر تواضع کر سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ جعلی حکومت صرف عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنانے میں مہارت رکھتی ہے، فارم 47 کی حکومت موجودہ حالات میں بھی سیاسی بغض و عناد سے باز نہیں آ رہی۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک قوم بنانے والا واحد لیڈر عمران خان ہے لہٰذا عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نواز شریف نے کہا کہ کے بعد

پڑھیں:

قدرت کا انتقام دیکھیں جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود مائنس ہو گیا: عظمیٰ بخاری

---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قدرت کا انتقام دیکھیں جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر سے اور پارٹی سے مائنس ہو گیا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس کی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کر دیا ہے، علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کر رہی ہیں، علیمہ خان گروپ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گروپ علی امین کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق میں پی ٹی آئی میں 3 گروپس ہیں جبکہ کے پی میں 3 گروپس الگ ہیں، کے پی میں ایک گروپ جنید اکبر لیڈ کرتا ہے، دوسرا گروپ عاطف خان اور تیسرا گروپ پارٹی کے باغیوں کا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنے خلاف سازش کا آج علی امین نے بھی برملا اظہار کیا ہے، علی امین نے صوبے کے بطور چیف ایگزیکٹیو بجٹ منظور کروایا، ورنہ آئینی طور پر ان کا گھر جانا طے تھا، خیبرپختونخوا 12 سال سے ریلو کٹوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میرٹ، گڈ گورننس اور شفافیت میں باقی صوبوں کے لیے رول ماڈل ہے، مریم نواز کارکردگی میں تمام وزرائے اعلیٰ میں نمبر ون پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی
  • آج بھارت غیر اعلانیہ ایمرجنسی سے گزر رہا ہے، کانگریس
  • کس بھارتی فلم پر پابندی لگانے پر مریم اورنگزیب آج بھی افسردہ ہیں؟ صوبائی وزیر کا انکشاف
  • دشمن کو ایران سے جنگ میں اپنے انجام سے درس لینا چاہئے، لبنانی پارلیمانی سربراہ
  • نواز شریف مری پہنچ گئے
  • ’نواز شریف کو مائنس کرنے والا خود پارٹی اور گھر سے مائنس ہوگیا‘
  • قدرت کا انتقام دیکھیں جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود مائنس ہو گیا: عظمیٰ بخاری
  • ملک میں ہائبرڈ سسٹم نہیں مارشل لاء ہے(عمران خان)
  • میری مشاورت کے بغیر کے پی کا بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے تھا، عمران خان
  • اداکار یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے