Jang News:
2025-11-10@16:46:08 GMT

آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے: مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔

مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں، حکمت سے دیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والے جوانوں کو سلیوٹ کرتی ہوں، جوانوں نے دشمن کو بتا دیا کہ پاکستان صرف پُرامن ہے کمزور یا بزدل نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی قیادت مخلص ہے، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں، شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، ٹیکنالوجی سے بااختیار بنائیں گے، ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہیں کر پائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ

پڑھیں:

فتنۂ الخوارج اور اس کے بھارت نواز سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں؛ صدرِ مملکت

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

صدرِ مملکت نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں کی گئی کارروائیوں میں کامیابی کو قوم کے عزم و استقلال کا مظہر قرار دیا۔ 

 صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنۂ الخوارج اور اس کے بھارت نواز سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں۔ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جارہا ہے۔ 

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا  

صدر آصف علی زرداری نے شہداء کو خراجِ عقیدت اور سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا، کہا کہ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے ناسُور کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ 

متعلقہ مضامین

  • فتنۂ الخوارج اور اس کے بھارت نواز سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں؛ صدرِ مملکت
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر پیغام
  • مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز عالمی کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ملکی سیاست میں شدید ہلچل کے دوران نیویارک پہنچ گئیں
  • اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے: مریم نواز
  • اقبال کے افکار پر عمل کر کے پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے: مریم نواز
  • چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام شروع، نوازشریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہو گا: مریم نواز
  • اداکارہ صابرہ سلطانہ کی طبیعت ناساز، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مالی معاونت