سیز فائر کے بعد بالآخر نواز شریف منظرِ عام پر آگئے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی خدمت میں عرض ہے جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اُسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکڑ سیف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کے بعد بالآخر نواز شریف منظرِ عام پر آئے، سیز فائر کے بعد نواز شریف کے بیانات خود اُن پر الٹ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی خدمت میں عرض ہے جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اُسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ دوران جنگ باپ بیٹی دونوں نے منہ پر پٹی باندھی تھی اور سیز فائر کے بعد دونوں ایسے نمودار ہوئے جیسے بھارت انہوں نے فتح کرلیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حقیقی لیڈر عمران خان نے قید میں رہ کر بھی مودی کو للکارا لیکن نواز شریف نے آزاد ہو کر بھی مودی اور بھارت کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا، پھر کہتے ہیں قوم عمران خان کے پیچھے کیوں کھڑی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مودی کو للکارنے والا مردِ مجاہد صرف عمران خان ہے لیکن نواز شریف میں یہ جرات نہیں، نواز شریف صرف جاتی امرا میں مودی کی خاطر تواضع کر سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جعلی حکومت صرف عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنانے میں مہارت رکھتی ہے، فارم 47 کی حکومت موجودہ حالات میں بھی سیاسی بغض و عناد سے باز نہیں آ رہی۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک قوم بنانے والا واحد لیڈر عمران خان ہے لہٰذا عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیز فائر کے بعد نواز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی، ابرار ٹاپ پوزیشن کے انتہائی قریب آگئے
ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ابرار احمد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے انتہائی قریب آگئے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ میں ابرار احمد نے چار اوورز میں صرف آٹھ رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
اس شاندار کاکردگی کی بدولت ابرار احمد 12 درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
سفیان مقیم تین درجے تنزلی سے چودہویں نمبر پر چلے گئے۔
شاہین آفریدی دو درجے ترقی سے پچیسویں اور حارث رؤف نو درجے ترقی پاکر اٹھائیسویں پوزیشن پر آگئے۔
Asia Cup performers gain big in latest T20I rankings ????https://t.co/BvzIHqVrxA
— ICC (@ICC) September 24, 2025