پاک افواج کی گرجتی فتح، بھارتی غرور ملیا میٹ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نوائے وقت رپورٹ )پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن کے آغاز پر براہموس سٹوریج سائیٹ،ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن "بنیان مرصوص" کا باقاعدہ آغاز ہفتہ کی علی الصبح کیا۔ پاک فوج نے آپریشن کے آغاز پر ہی بھارت کی دفاعی تنصیبات پر میزائل داغے ہیں جس سے اب تک براہموس کی سٹوریج تباہ ہوگیا ہے۔ ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج نے میزائل داغے جس سے پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ بھی تباہ ہو گئی۔ پاکستان کے آپریشن کا نام آپریشن "بنیان مرصوص" ہے، جس کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے پوری طاقت کے ساتھ آپریشن "بنیان مرصوص" (آہنی دیوار) کا آغاز بھارت کی ان بیسز کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیاجہاں سے پاکستان کی مساجد،خواتین اور بچوں پر حملے کیے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے 3 فتح میزائل فائر کیے گئے جن کا ہدف بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائیٹ،ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ تھا ، ان تینوں تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے اپنے میزائل سے کامیاب نشانہ لگاتے ہوئے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اورسپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کردیا۔ پاک فوج نے سکھوں، پاکستان اور افغانستان پر میزائل فائر کرنے والی آدم جی ائیر بیس کو تباہ کر دیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آدم پور ائیر فیلڈ وہ ائیر فیلڈ ہے جہاں سے امرتسر میں سکھوں پر، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے، اس ائیر فیلڈ کو مکمل طور پرتباہ کر دیا گیا ہے۔ادھر پاکستان کی جانب سے بھارت میں سائبر حملے کے ذریعے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا گیا ہے۔ گرڈ ناکارہ ہونے سے 70فیصد بھارت اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے ہائپر سونک میزائلوں سے اودھم پور میں بھارت کے ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400 کو تباہ کردیا ، ایس 400 سسٹم کی قیمت تقریباً 1.
لاہور‘ چناب نگر‘ نارنگ منڈی‘ پیر محل‘ ظفروال‘ سیالکوٹ (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے صنعتی علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک بھارتی ڈرون گرا۔ ڈرون خالی پلاٹ میں گرنے کی وجہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ علاو ازیں چناب نگر کے علاقہ احمد نگر میں ڈرون گر کر تباہ‘ ڈرون آبادی سے دور کھیتوں میں جا گرا، کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان کی موجودگی میں ریسکیو امدادی ٹیم نے ایریا کارڈن آف کر دیا۔ تباہ شدہ ڈرون برآمد ہونے پر پولیس نے موقع پر جا کر جائزہ لیا۔ شورکوٹ ایئر بیس کو ٹارگٹ کر نے کا بھارتی منصوبہ ناکام ہو گیا۔ میزائل کا ملبہ گرنے سے 1شہری زخمی ہو گیا۔ زوردار دھماکوں سے آسمان سرخی مائل ہو گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایئر رفیقی بیس شورکوٹ کو ٹارگٹ کر نے کے لئے میزائل حملہ کیا گیا تو سکیورٹی فورسزز کی بروقت کارروائی سے مذ کورہ میزائلوں کو فضاء میں ہی ناکارہ بنایا گیا تو پے در پے ہونے والے4 زور دھماکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں اور آسمان سرخی مائل ہو گیا جبکہ مساجد میں گھروں اور گلی محلوں کی لائٹس کو بند کر نے کے اعلانات کروا دیئے گئے۔ میزائلوں کا ملبہ درکھانہ بیلٹ اور کھیکھا ذیل کے مختلف دیہاتوں میں گرا، جس کے نتیجہ میں ایک ستر سالہ شخص ظہور احمد معمولی زخمی ہوا، ظفر وال سیکٹر میں گاؤں ترگاہ رومال میں بھارتی ڈرون مار گرایا، دیہاتیوں نے بھارتی جاسوس ڈرون پکڑ لیا۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد جمع ہوگئی اور اہل علاقہ نے پاکستان زندہ باد‘ پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں 9 اور 10 کی درمیانی شب بھارتی فورسز نے شدید فائرنگ کی جس کے جواب میں پاکستان کی بہادر فوج کی جوابی کارروائی پر بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ بھارتی فوج کی بجوات کے علاقوں جھمیاں دلالاں ، جھمیاں آرائیاں، کندن پور، صالح پورہ، سیدپور، چوبارہ سیکٹر اور دیگر علاقوں پر بمباری کی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ پاکستان کی مسلح فوج کی جوابی کارروائی پر بھارتی گولہ باری بند ہو گئی۔ بھوتھ، پسرور روڈ پر واقع ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے قریب کھیتوں، رحمت آباد کے علاقوں میں چار بھارتی ڈورن بھی مار گرائے گئے۔ دریں اثناء گجرات کے سرحدی علاقوں میں بھارتی شیلنگ سے باپ بیٹوں سمیت 3 افراد شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ علاوہ ازیںنارنگ کے نواحی دیہات سکیورٹی فورسز نے 2 بھارتی ڈرونز مار گرائے۔ رات کے اندھیرے میں خوفناک دھماکے در و دیوار کانپ اٹھے، لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل آئے۔ ڈرونز گرتے ہی پاک بھارت سرحد پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی ذرائع کے مطابق تباہ کر دیا گیا ہے نشانہ بنایا پاکستان کی کہ پاکستان پاکستان کے پاکستان نے کو تباہ کر کی جانب سے پاک فوج نے نوائے وقت پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ ویب سائٹس میں بھارت بھارت کی ادھم پور میں ایک پور اور فوج کی ہو گیا نے کہا کو بھی
پڑھیں:
لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
کانگریس لیڈر نے کہا کہ لیکن یہ بات چیت اب تک حتمی شکل نہیں لے سکی ہے، جسکی اہم وجہ لبنان میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی ہے، جس میں غیر معمولی دراندازی دیکھنے کو ملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مبینہ طور پر پھٹکار لگائے جانے کے متعلق خبروں پر انڈین نیشنل کانگریس کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے، لیکن وزیر اعظم مودی اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مغربی ایشیا میں جنگ کو روکنے کے لئے امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ایسے کسی معاہدہ کا فوری اثر آبنائے ہرمز کے پھر سے کھلنے اور تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہونے کے طور پر سامنے آئے گا اور ان دونوں معاملوں سے ہندوستان کے بڑے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔
جے رام رمیش اپنی ایکس پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ لیکن یہ بات چیت اب تک حتمی شکل نہیں لے سکی ہے، جس کی اہم وجہ لبنان میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی ہے، جس میں غیر معمولی دراندازی دیکھنے کو ملی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ خود صدر ٹرمپ نے بنجامن نیتن یاہو کو لے کر بے حد ناراضگی اور غصہ ظاہر کیا ہے، یہاں تک کہ نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش کے مطابق دنیا کے کئی دیگر ممالک نے بھی لبنان میں اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے۔
حیرانی کی بات نہیں کہ جس ایک حکومت کے سربراہ نے اسرائیل کے ذریعہ لبنان کو تباہ کرنے اور امریکہ-ایران معاہدے کو پٹری سے اتارنے کی کوششوں پر مکمل طور سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا نام نہاد فادر لینڈ ان کے لئے ان کے اصل مدر لینڈ سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔