مسلح افواج نے فتح حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا: ہارون اختر
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
ہارون اختر—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ قوم کو عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں ہارون اختر نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کی، ہمارے بہادر فوجیوں نے ملک کی سالمیت اور خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
ہارون اختر نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال کارکردگی نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہارون اختر
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا: وزیر اعظم شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں اس کی تمام تفصیلات دوں گا۔
اس سوال پر کہ انڈیا کے ساتھ ہماری کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟ شہباز شریف نے کہا کہ آگے چل کر میٹنگ ہوں گی اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔
ایکسپریس نیوز کی جانب سے سوال کیا گیا کیا یہ طے ہوگا کہ آئندہ بھارت یہ حرکت نہ کرے؟ شہباز شریف نے جواب دیا جو مسائل ہوں گے، اس سب پر بات ہوگی۔
کل رات آپریشن بنیان مرصوص لانچ کرنے سے پہلے آرمی چیف نے بہت دیر تک دعا کرائی، انصار عباسی
مزید :